مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

دن کے دوران سو فیصد قابل تجدید توانائی پر چلنے والادیو اسمارٹ سٹی

ملک  کا پہلا شہر بن گیا ہے

Posted On: 23 APR 2018 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔23 اپریل/ دن کے دوران سو فیصد قابل تجدید توانائی پر چلنے والادیو اسمارٹ سٹی ملک کا پہلا شہر بن گیا ہے اور یہ  آلودگی سے پاک اور سرسبز شاداب  رہنے کے لئے دیگر شہروں کے لئے بھی نئی مثال پیش کررہا ہے۔گزشتہ برس تک دیو، ریاست گجرات سے 73 فیصد اپنی توانائی درآمد کررہا تھا۔ لیکن اب دیو دوجہتی طریقہ کار کو اپنا لیا ہے۔ اس کے تحت 50 ایکیٹئر اراضی کےر قبے میں پھیلے چٹانی علاقے میں 9 میگاواٹ کا  حامل شمسی پارک تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 79 سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر شمسی پینل بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس طرح سے دیو میں اب سالانہ 1.3 میگا واٹ بجلی پیداوار  کی جارہی ہے۔شمسی توانائی کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے دیو اپنے شہریوں کو گھر کی چھتوں پر 1 تا 5 کلو واٹ بجلی پیداوار  کرنے والے شمسی پینل کی تنصیب کے لئے 10 ہزار  روپے سے لے کر 50 ہزار روپے تک کی سبسڈی دینے کی بھی  پیش کش کررہا ہے۔اس طرح سے دیو ہر سال تقریبا 13 ہزار ٹن کاربن اخراج کی بچت کررہا ہے۔سستی لاگت سے حاصل ہونے والی شمسی توانائی کے سبب پچھلے سال رہائشی زمرے میں بجلی کی شرح میں 10 فیصد کی کمی کی گئی جب کہ اس سال بجلی کی شرح میں  15 فیصد کی کمی کی گئی ہے ۔

بنگلورو اسمارٹ سٹی میں فی الحال  ٹریفک بندوبست کوبہتر بنانے کے لئے ایک انٹلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ حل کا بھی تجربہ کیاجارہا ہے۔ اس  انٹلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ کا تجربہ الیکٹرانکس سٹی ٹاؤن شپ اتھارٹی( ای ایل سی آئی ٹی اے) کے اشتراک و تعاون سے کیا جارہا ہے۔ یہ ٹریفک سے متعلق ضروری  اطلاعات فراہم کرے گا جو کہ فی الوقت دستیاب نہیں ہے۔ علاوہ ازیں اس سے مسافر بردار گاڑیوں کے بندوبست اور انتظام و انصرام کے عمل کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ اس میں متعدد کیمروں سے ویڈیو بنایا جائے گا اور منصوعی انٹیلی جنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کو  پروسیس کیاجائے گا تاکہ ٹریفک مینجمنٹ کے مخصوص کام مثلاً گاڑیوں کو روکنا، ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کااندازہ اور ٹریفک لائٹس کا کنٹرول بھی نہایت کم وقت میں  اورخودکار طریقے سے کیاجاسکے ۔

شہری سرکاری مقامات میں نئی روح پھونکنے کے لئے اور سماجی سطح پر فعال بنانے کے علاوہ اقتصادی سرگرمیاں پیدا کرنے کے لئے جے پور اسمارٹ سٹی لمٹیڈ(جے ایس سی ایل) نے پنک سٹی کے قلب میں واقع چوڑا راستے پر رات کے بازار کا منصوبہ بھی  تیار کیا ہے۔جے ایس سی ایل 700  تک ونڈروں کا اندراج کرے گا،جن کو رات 9 بجے سے لے کر رات کے1  بجے تک  کے دوران  دکانیں بشمول کھانے کے ریستوراں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔اس پروجیکٹ کے ذریعہ شہریوں کو دفتر کے ا وقات کے بعد سیروتفریح، ثقافت اور شاپنگ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ 

 

 

U-2224



(Release ID: 1529940) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil