خلا ء کا محکمہ

پی ایس ایل وی ۔ سی 41 نے کامیابی کے ساتھ آئی آر این ایس ایس ۔II لانچ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 APR 2018 11:05AM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 12 اپریل؍اسرو کے پولر سیٹیلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی ۔ سی 41 نے آج اپنی 43 ویں اڑان میں سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی سینٹر سے 1425 کلو وزنی آئی آر این ایس ایس ۔ II کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ۔ پی ایس ایل وی ۔ سی 41 نے پہلے لانچ پیڈ سے طے شدہ مقررہ وقت کے مطابق صبح چار بج کر چار منٹ ( ہندوستانی وقت) پر اڑان بھری ۔ 


تا حال پی ایس ایلوی نے 52 ہندوستانی سیٹیلائٹ اورغیر ملکوں سے 237 کسٹمرسیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کئے ہیں ۔ 


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 


u. 2059
س ش ۔ ر ۔ ر۔  


(ریلیز آئی ڈی: 1528795) وزیٹر کاؤنٹر : 124