وزارتِ تعلیم
10ویں اور 12ویں کلاس کے امتحان کرانے کے نظام کی
جانچ کرنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل
Posted On:
04 APR 2018 1:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4 ؍اپریل؍انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے دسویں اور بارویں کلاس کے امتحان کرائے جانےکے تمام نظام کی جانچ کرنے کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ پیپر افشاء کے واقعہ کی روک تھام کی جا سکے۔ ان امتحانات کا انعقاد سی بی ایس ای کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
ایم ایچ آر دی میں اعلیٰ تعلیم کے ریٹائر سکریٹری جناب ونے شیل اوبرائے سات رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ممبروں میں جو لوگ شامل ہوں گے، ان میں سی بی ایس ای کے ریٹائر کنٹرولر آف ایگزامنیشن اور یو پی ایگزامینیشن کے سابق سکریٹری جناب پاؤنیش کمار ، یونیسکو کی ایگزیکٹیوبورڈ کے ہندوستانی نمائندے اور این سی ای آر ٹی کے سابق ڈائرکٹر اور این سی ای ٹی کے سابق چیئرمین پروفیسر جے ایس راجپوت، اِرکون کے آزاد ڈائرکٹر اور ایس این ڈی ٹی کی خواتین یونیورسٹی کی سابق وی سی پروفیسر وسوداکامت، یو پی ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر کرشنا موہن ترپاٹھی اور این آئی سی کے ڈی جی کے سینئر نمائندے اور جوائنٹ سکریٹری (ایس ای-II)شامل ہیں۔
اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی 31 مئی 2018 کو یا اس سے پہلے اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔
************
(04.04.2018)
U- 1899
(Release ID: 1527619)