کابینہ

روایتی نظام ادویہ کے شعبے میں بھارت ۔ ایران تعاون کے لئے مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 14 MAR 2018 7:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15؍مارچ :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں روایتی نظام ادویہ کے شعبے میں بھارت ۔ ایران تعاون کے لئے مفاہمتی عرضداشت کو مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ۔

فوائد:

          یہ مفاہمتی عرضداشت، روایتی نظام ادویہ کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون میں اضافہ کریگی ۔  یہ چیزدونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے کے پیش نظر،دونوں کے لئے ازحداہمیت کی حامل ہوگی ۔

پس منظر:

          بھارت ادویہ جاتی پودوں سمیت روایتی  ادویہ کے باقاعدہ نظام سے مالامال ہے ،جوعالمی صحتی منظرنامے کے لحاظ سے زبردست مضمرات کا حامل ہے ۔

          بھارت اور ایران لسانیات ، ثقافت اورروایات کے معاملے میں متعدد مشترکہ نکات کے حامل ہیں اور جڑی بوٹیوں کے ادویہ جاتی استعمال کی مشترکہ وراثت کے بھی حامل ہیں ۔ دونوں ممالک میں بڑی تعداد میں حیاتیاتی گوناگونی کے عوامل موجود ہیں اور ان دونوں ممالک میں ادویہ جاتی پودے پائے جاتے ہیں ، جن میں اکثر کا استعمال روایتی نظام ادویہ کے تحت کیاجاتاہے ۔ اس کے علاوہ ، ایران نے روایتی نظام ادویہ کے معاملے میں بھارت کی حیثیت کو باقاعدہ طورپرتسلیم بھی کیاہے ،کیونکہ یہاں وسیع پیمانے پرمضبوط بنیادی ڈھانچہ اورجدیدترین پیداواری اکائیاں موجود ہیں ۔   

          وزارت آیوش، حکومت ہند، اس امرکی ذمہ دارہے کہ وہ آیوروید  ،یوگ، قدرتی طریقہ علاج ، یونانی ، سدھ، سوا۔رگپااورہومیوپیتھی سمیت روایتی نظام ادویہ کو فروغ دے اور اس کی ترویج واشاعت کی کوشش کرے ۔ اس کے لئے وزارت نے چین ، ملیشیا ، ترینیداد اینڈ،ٹوبیکو، ہنگری ، بنگلہ دیش ، نیپال ، ماریشس اور منگولیاکے ساتھ روایتی طریقہ ادویہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی عرضداشت کے ذریعہ موثر اقدامات کئے ہیں ، ایک دیگرمفاہمتی عرضداشت سری لنکاکے ساتھ دستخط کئے جانے کے لئے مجوزہ ہے ۔

***************

(م ن ۔ ع آ۔820115.03.)

U-1449



(Release ID: 1524521) Visitor Counter : 73