سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
آندھراپردیش کے لیے منظور شدہ سڑک کی بحالی کے پروجیکٹ
प्रविष्टि तिथि:
12 MAR 2018 3:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 مارچ 2018/سڑک ٹرانسپورٹ او ر شاہراہوں کی وزارت نے آندھراپردیش کے لئے دو سڑکوں کی توسیع اور ان میں بہتری کی منظوری دی ہے۔
چک مگلورو اور بیلیکری کے درمیان ایس ایچ -57 کے 47.655 کلو میر ٹکڑے کا درجہ بڑھا کر ای پی سی طریقے کے تحت دو لینوں میں تبدیل کردیا جائے گا جس پر تقریباً 325.86 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس پروجیکٹ میں گیارہ چھوٹے پل اور 59 پلئیں شامل ہیں۔
ہولیار سے کے بی کراس اور کے بی کراس سے نیلی گیرشال تک این ایچ 150 اے کے 50.06 کلو میٹر ٹکڑے کو ای پی سی طریقہ کار کے تحت بہتر بناکر دو لینوں میں تبدیل کردیاجائے گا۔ اس پر تقریباً 242.61 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس پروجیکٹ میں 12 چھوٹے پل اور 148 پلیئں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
UNO-1358
(रिलीज़ आईडी: 1523864)
आगंतुक पटल : 77