کابینہ

بھارت اور ہیلینک کے مابین قابل احیأ توانائی میں باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 07 MAR 2018 7:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،8؍مارچ :وزیراعظم جناب ، نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اور ہیلینک کے مابین قابل احیأتوانائی کے شعبے میں باہمی  تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کے سلسلے میں   کابینہ کو جانکاری دی گئی ہے ۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر وزیرخارجہ محترمہ سشماسوراج نے حکومت ہند کی جانب سے اورہیلینک جمہوریہ کے خارجی امورکے وزیر،جناب نکوس کوٹ زیاس نے نومبر ،2017میں اپنے دورے کے دوران دستخط کئے تھے ۔

          طرفین نے نئے اورقابل احیأ توانائی وسائل کے سلسلے میں باہمی تعاون کوفروغ دینے کے لئے امداد باہمی پرمبنی ادارہ جاتی تعلقات قائم کرنے کے لئے اس مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے ہیں ۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کے تحت تعاون سے متعلق مختلف موضوعات   پرنظرثانی کی جائے گی، ان کی نگرانی اور ان پرتبادلہ ٔ خیالات عمل میں آئیں گے ۔ ایم اویو کا مقصد طرفین کے  مابین مہارت کا تبادلہ اور اطلاعات کی نیٹ ورکنگ بھی شامل ہیں ۔

 

U-1276



(Release ID: 1523243) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Assamese , Tamil , Telugu