• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Social Welfare

علمی روایات، ثقافتوں اور کمیونٹیز کو دوبارہ جوڑنا

Posted On: 01 DEC 2025 11:00AM

کلیدیٹیکویز

  • کاشی تمل سنگمم 4.02 دسمبر 2025 کو شروع ہو رہا ہےاوریہ سنگمم تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان ثقافتی و تہذیبی تعلق کو آگے بڑھا رہا ہے۔
  • اس ایڈیشن کی بنیاد ‘‘آئیں تمل سیکھیں – تمل کارکالم’’پر رکھی گئی ہے، جس میں تمل زبان کی تعلیم اور لسانی یکجہتی کو سنگمم کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔
  • اہم پروگراموں میں شامل ہیں:تمل کارکالم(وارانسی کے اسکولوں میں تمل کی تعلیم)تمل کارپوم(کاشی کے علاقے کے 300 طلباء کے لیے تمل سیکھنے کے مطالعاتی دورے)اورسیج اگستیا وہیکل ایکسپڈیشن (تنکاسی سے کاشی تک تہذیبی روٹوں کو ٹریس کرنا)
  •   اس سال کا سنگمم رامیشورم میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جو علامتی طور پر کاشی سے تمل ناڈو تک ثقافتی سلسلے کو مکمل کرتا ہے۔

قدیم رشتوں کو بحال کرنا: کاشی تمل سنگمم کیا ہے؟

 

ذرائع: کاشی  تمل سنگمم  ویب سائٹ

کاشی تمل سنگمم ایک ایسے تعلق کا جشن ہے جو صدیوں سے بھارتی تخیل میں زندہ رہا ہے۔ بے شمارزائرین، اسکالرز اور روحانی متلاشیوں کیلئے،  تمل ناڈو  اور کاشی کے درمیان سفر کبھی صرف جسمانی عبور نہیں تھا،یہ خیالات، فلسفے، زبانوں اور زندہ روایات کی ایک تحریک تھی۔ سنگمم اس روح سے متاثر ہے، اور ایک ایسے رشتے کو زندہ کرتا ہے جس نے نسلوں سے بھارت کے ثقافتی منظرنامے کو خاموشی سے شکل دی ہے۔

2022 میں، آزادی کا امرت مہوتسو کے قومی موقع پر آغاز کیا گیا،جب بھارت اپنی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر غور کر رہا تھا اور اپنی تہذیبی وراثت کی گہرائی کو دوبارہ دریافت کر رہا تھا، سنگمم ایک مقصدی کوشش کے طور پر ابھرا تاکہ ملک کو جوڑنے والی ثقافتی تسلسل کی تصدیق کی جا سکے۔ اندرونی جائزہ لینے اور بھارت کی لازوال قوتوں کا جشن منانے کے اس جذبے میں، کاشی  تمل سنگمم نے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ ایک قدیم تعلق کو اجاگر کیا جا سکے جو صدیوں سے روحانی فکر، فنکارانہ اظہار اور علمی تبادلے کی رہنمائی کرتا رہا ہے۔

یہ پہل ‘‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’’کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے، لوگوں کو اپنی ثقافت کے علاوہ دوسری ثقافتوں کی فرماروانی کو سمجھنے اور اس کی قدر کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ پروگرام وزارتِ تعلیم کے زیر اہتمام منعقد ہورہا ہے، جس میں آئی آئی ٹی مدراس اور بنارس ہندو یونیورسٹی بطور مرکزی علمی شراکت دار شامل ہیں، اور اس میں دس وزارتوں سمیت ریلوے، ثقافت، سیاحت، ٹیکسٹائل اور یوتھ افیئرز و اسپورٹس اور اتر پردیش حکومت کی شراکت ہے۔کاشی  تمل سنگمم طلباء، کاریگر، اسکالرس، روحانی رہنما، اساتذہ اور دونوں شعبوں کے ثقافتی عمل درآمد کرنے والوں کو ایک ساتھ لاتا ہے، تاکہ ان کے درمیان خیالات، ثقافتی روایات اور روایتی علم کا تبادلہ ممکن ہو۔ ہر ایڈیشن میں  تمل ناڈو  کے طلباء، اساتذہ، کاریگر، اسکالرز  اور روحانی رہنما ایک ہفتے سے دس دن تک کاشی کا دورہ کرتے ہیں، جس دوران وہ کاشی کے مندروں، تمام ایسے مراکز جو تمل سے تعلقات رکھتے ہیں، اور آس پاس کے علاقوں جیسے ایودھیا اور پریاگ راج کا دورہ کرتے ہیں۔ وہ سیمینارز، لیکچرز، ثقافتی پروگرامز، کھیلوں کے مقابلے اور نمائشوں میں حصہ لیتے ہیں اور اپنے کاشی کے ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

کاشی تمل سنگمم 4.0: تمل کرکلم- آئیے مل کر تمل سیکھیں

کاشی تمل سنگمم 4.0 اس بڑھتی ہوئی ثقافتی ہم آہنگی کا اگلا باب ہے، جو اپنے دائرہ کار اور عزم دونوں میں توسیع کرتا ہے۔ یہ ایڈیشن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والا ہے اور پچھلے سنگمم کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے، لسانی تعلیم اور علمی تبادلے پر زیادہ زور دیتا ہے۔ تقریبات کا اختتام رامیشورم میں ایک اختتامی تقریب کے ساتھ ہوگا، جو علامتی طور پر شمالی بھارت کے مقدس مراکز میں سے ایک کاشی سے تمل روحانی وراثت کے سب سے معزز مقامات تک کے سفر کو مکمل کرتا ہے۔ یہ شمال سے جنوب کا ثقافتی سلسلہ سنگمم: دو متحرک ثقافتی خطوں کے درمیان ایک پل ،کے اصل روح کی عکاسی کرتا ہے

کاشی تمل سنگمم 4.0 کا مرکزی موضوع ہے: ’’آئیں تمل سیکھیں – تمل کارکالم‘‘۔ اس ایڈیشن میں تمل زبان کی تعلیم کو مرکز میں رکھا گیا ہے، اور اس عقیدے کو آگے بڑھایا گیا ہے کہ تمام بھارتی زبانیں ایک مشترکہ بھارتیہ بھاشا خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس موضوع کے ذریعے ایک آسان لیکن طاقتور پیغام دیا گیا ہے: لسانی تنوع ثقافتی یکجہتی کو مضبوط کرتا ہے۔ اس سال کے ایڈیشن میں تعلیمی پہلو کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، جس میں زبان پر مبنی ثقافتی تبادلہ اور نوجوانوں کی شرکت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ ثقافتی یکجہتی کے تصور کو علامتی حد سے آگے لے جاتا ہے، اور کاشی کے طلباء کے لیے یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ تمل زبان میں مہارت حاصل کریں اور تمل ناڈو کی بھرپور ثقافت اور وراثت کو براہِ راست تجربہ کریں۔

اس وسیع وژن کے تحت، تمل ناڈو کے 1,400 سے زائد مندوبین سات بڑے شعبوں سے حصہ لیں گے: طلباء، اساتذہ، مصنفین اور میڈیا پیشہ ور، زراعت اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد، پیشہ ور اور کاریگر، خواتین، اور روحانی اسکالرز۔ ان کی شرکت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ موضوع کی روح معاشرت کے مختلف طبقات تک پہنچے، اور کاشی تمل سنگمم 4.0 شامل، جامع اور وسیع اثر رکھنے والا ایونٹ ثابت ہو۔


کاشی تمل سنگمم 4.0: اہم اقدامات

اترپردیش میں طلباء کو تمل کی تعلیم دینا: آئیے سب مل کرتمل سیکھیں-تمل کرکلم

 

اس ایڈیشن کی ایک مرکزی پہل تمل زبان کی منظم تعلیم کا تعارف ہے، خاص طور پر کاشی کے علاقے میں۔

  • 50 ہندی جاننے والے تمل اساتذہ، جن میں ڈی بی ایچ پی ایس پرچارک بھی شامل ہیں، 2 دسمبر سے 15 دسمبر 2025 تک وارانسی کے 50 اسکولوں میں تعینات کیے جائیں گے۔
  • وہ اتر پردیش پہنچنے سے قبل سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف کلاسیکل تمل (سی آئی سی ٹی) میں تربیت حاصل کریں گے۔
  • ہر استاد 30 طلباء کے گروپ کے لیے مختصر مدت کے بول چال کے تمل ماڈیولز پڑھائیں گے، جن میں بنیادی مکالمہ، تلفظ اور حروف تہجی شامل ہیں۔
  • اس منصوبے کے ذریعے کل 1,500 طلباء ابتدائی تمل سیکھیں گے۔
  • بی ایچ یو کے تمل شعبہ، سی آئی آئی ایل میسورو، آئی آر سی ٹی سی اور وارانسی انتظامیہ اس منصوبے کے روابط اور لاجسٹکس کی حمایت کر رہے ہیں۔
  • یہ پہل تمل ناڈو کے علاوہ دیگر علاقوں میں تمل سیکھنے کے مواقع کو بڑھانے اور لسانی شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تمل ناڈو کا دورہ کرتے ہوئے تمل سیکھیں-ایسٹڈی ٹور پروگرام

اتر پردیش میں تمل تعلیم کے ساتھ ہم آہنگ، کاشی کے علاقے کے نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر تعلیمی تجربہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

  • اتر پردیش کے 300 کالج کے طلباء 10 گروپوں میں تمل ناڈو کا دورہ کریں گے تاکہ تمل زبان سیکھ سکیں۔
  • طلباء سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف کلاسیکل تمل (سی آئی سی ٹی) چنئی میں ایک اورینٹیشن میں شرکت کریں گے، اس کے بعد ریاست کے ممتاز اداروں میں تمل زبان کی کلاسز اور ثقافتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔
  • ہر ادارہ طلباء کی میزبانی کرے گا، موضوعاتی رابطہ کار فراہم کرے گا اور تاریخی تمل–کاشی تعلقات سے متعلق مقامات کے مطالعاتی دورے منعقد کرے گا۔
  • تمام طلباء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

اداروں کی فہرست:

بیچ نمبر

ادارے کا نام

1 اور 2

آئی آئی ٹی مدراس (طلباء کے 2 بیچ)

3

سنٹرل یونیورسٹی ، پڈوچیری

4

گاندھی گرام رورل انسٹی ٹیوٹ ، ڈیمڈ یونیورسٹی ، ڈنڈوگل

5

بھارتیہ ودیا بھوان

6

سری سنکرا آرٹس اینڈ سائنس کالج ، ایناتھور ، کانچی پورم

7

سری چندرشیکھرچندر سرسوتی مہاودیالیہ ، کانچی پورم

8

کونگناڈو آرٹس اینڈ سائنس کالج ، کوئمبٹور

9

شاستر یونیورسٹی ، تنجاور

10

گنادیپتی تلسی کا جین انجینئرنگ کالج (جی ٹی ای سی) ویلور

 

یہ پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شمالی بھارت کے نوجوان طلباء تمل زبان، وراثت اور جدید ثقافتی روایات کا براہِ راست تجربہ حاصل کریں۔

سیج اگستیا وہیکل ایکسپڈیشن (سیو)

 

 

 

کاشی تمل سنگمم 4.0 کی سب سے علامتی پہل میں سے ایک: سیج اگستیا وہیکل ایکسپڈیشن (سیو)

یہ مہم ایک تہذیبی راستے کی دوبارہ تلاش ہے جو تمل اور بھارتی روایت میں گہرا جڑ پکڑے ہوئے ہے۔

  • یہ مہم 2 دسمبر 2025 کو تنکاسی (تمل ناڈو) سے شروع ہو کر 10 دسمبر 2025 کو کاشی پہنچے گی۔
  • یہ اس راستے پر چلتی ہے جو سیج اگستیا سے منسلک ہے اور تمل ناڈو کے بھارتی علمی نظام میں کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
  • یہ سفر پانڈیہ حکمران آدی ویرہ پراکرم پانڈیہ کی میراث کا بھی اعزاز ا ہے، جنہوں نے ثقافتی یکجہتی کا پیغام پھیلانے کے لیے شمال کا سفر کیا اور ایک شیو مندر تعمیر کیا، جس کی وجہ سے تنکاسی کو "دکشن کاشی" کہا جاتا ہے۔
  • راستے میں، یہ مہم چیرا، چولا، پانڈیہ، پلوا، چالوکیا اور وِجَیانگر دور کے تہذیبی روابط کو اجاگر کرتی ہے۔
  • یہ کلاسیکی تمل ادب، سدھا طب اور مشترکہ ثقافتی وراثت کی آگاہی بھی فروغ دیتی ہے۔

یہ مہم تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان خیالات، ثقافت اور روحانی تعلیم کے تاریخی تبادلے کی گہری علامت ہے۔

1.0 سے 4.0 تک: کاشی تمل سنگمم کا سفر

2022 میں آغاز کے بعد، کاشی تمل سنگمم تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان ایک منظم ثقافتی اور تعلیمی رابطے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ہر ایڈیشن نے منتخب مندوبین، موضوعاتی توجہ، علمی تبادلے اور وراثتی تجربات کے ذریعے اپنے دائرہ کار کو وسیع کیا، اور دونوں علاقوں کے درمیان تہذیبی تعلقات کو مضبوط کرنے میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

کاشی تمل سنگمم 1.0  (نومبر-دسمبر2022)

سال2022 میں منعقد ہونے والا "کاشی تمل سنگمم " کا پہلا ایڈیشن، جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا، اس ثقافتی پل کی بنیاد رکھی جو بعد کے ایڈیشنز کے ذریعے مسلسل مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ پہلا ایڈیشن، جو 16 نومبر سے 15 دسمبر 2022 تک منعقد ہوا، نے تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان ثقافتی تعلقات کو عوام کی توجہ میں بڑے اور جامع انداز میں پیش کیا۔

اہم نکات:

  • تمل ناڈو سے 2,500 سے زائد شرکاء نے 12 مختلف گروپوں،طلباء، اساتذہ، کاریگر، کسان، مصنفین، روحانی رہنما، پیشہ ور افراد اور ثقافتی عمل درآمد کرنے والوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔
  • آٹھ روزہ خصوصی دورے جو وارانسی، پریاگ راج اور ایودھیا میں شامل تھے۔
  • اہم ثقافتی اور روحانی مقامات کے دورے: کاشی وشوناتھ مندر، کیدار گھاٹ، سرناتھ اور کاشی میں تمل وراثتی علاقے۔
  • مہاکوی سبرامنیا بھارتی کے آباؤ اجداد کے گھر کا دورہ اور شہر میں تمل بولنے والی کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں۔
  • بھو و یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں روزانہ ثقافتی پروگرامز، جن میں تمل ناڈو اور اتر پردیش کے فنکار شریک ہوئے۔
  • ہاتھ کے بنے کپڑے، دستکاری ، اوڈی اوپی مصنوعات، کتابیں اور روایتی کھانوں کی نمائش۔
  • علمی سیشنز، لیکچر-ڈیمونسٹریشنز اور کمیونٹی ملاقاتیں، جو تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان تاریخی اور ادبی تعلقات کو اجاگر کرتی ہیں۔

یہ ابتدائی ایڈیشن " سنگمم " کے ماڈل کو قائم کرتا ہے،وراثت، ثقافت، علمی تعاون اور براہِ راست تبادلے کے ذریعے لوگوں کو ایک ساتھ لانا،اور تمام بعد کے ایڈیشنز کے لیے مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔

کاشی تمل سنگمم 2.0  (دسمبر 2023)

سترہ  سے 30 دسمبر 2023 تک نمو گھاٹ، وارانسی میں منعقد ہونے والا دوسری ایڈیشن "کاشی تمل سنگمم " نے پچھلے سال کے ثقافتی تبادلے کے دائرہ کار اور گہرائی کو مزید بڑھایا۔

کاشی تمل سنگمم 2.0 کے اہم نکات

  • تمل ناڈو سے 1,435 مندوبین سات مختلف زمروں میں حصہ لینے کے لیے آٹھ روزہ خصوصی دوروں میں شامل ہوئے، جن میں وارانسی، پریاگ راج اور ایودھیا کے دورے شامل تھے۔ ان دوروں میں اہم روحانی اور تمل وراثتی مقامات جیسے کہ کاشی وشوناتھ مندر، سرناتھ اور سبرامنیا بھارتی کا گھر شامل تھے۔
  • اس ایڈیشن میں پہلی بار وزیراعظم کے خطاب کا حقیقی وقت میں تمل ترجمہ متعارف کروایا گیا، جس سے مندوبین کے ساتھ رابطہ آسان اور مؤثر ہوا۔
  • نمو گھاٹ پر روزانہ ثقافتی پروگرامز میں دونوں ریاستوں کی کلاسیکی، دیہاتی اور جدید پرفارمنسز پیش کی گئیں، اس کے علاوہ سات موضوعاتی علمی سیشنز بھی منعقد ہوئے، جن میں خاص طور پر اگستیا جینتی سیشن شامل تھا۔
  • ہاتھ کے بنے کپڑے، دستکاری، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (اوڈی اوپی) مصنوعات، کتابیں اور علاقائی کھانوں کی ایک بڑی نمائش میں 2 لاکھ سے زیادہ زائرین نے شرکت کی اور 22 لاکھ روپے کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

 

  • مضبوط ڈیجیٹل موجودگی:برانڈ24کے مطابق، مہم نے 8.5 کروڑ شہریوں تک رسائی حاصل کی، جبکہ سرکاری کے ٹی ایس سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کل 80 لاکھ تک رسائی اور  2.5 لاکھ انٹریکشن ریکارڈ کیے گئے۔

 

کاشی تمل سنگمم 3.0  (فروری 2025)

کاشی تمل سنگمم کا تیسرا ایڈیشن، 15 تا 24 فروری 2025 کو منعقد ہوا، جس نے تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان ثقافتی اور علمی پل کو گہرائی اور موضوعاتی توجہ کے ساتھ بڑھایا۔

کے ٹی ایس3.0 کی اہم جھلکیاں

  • سیج اگستیار پر خصوصی موضوعاتی فوکس: نمائشیں اور مباحثے جن میں ان کے ادب، لسانیات، فلسفہ اور بھارتی علم و دانش کی روایات میں کردار کو اجاگر کیا گیا۔
  • کاشی، پر یاگ راج اور ایودھیا کے ثقافتی طور پر اہم مقامات کے دورے: جن میں مہاکمبھ میلا 2025، پر یاگ راج اور نئے افتتاح شدہ رام مندر شامل ہیں، جو وفود کو روحانی اور ثقافتی گہرا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
  • ورکشاپس، سیمینارز اور بین شعبہ جاتی نشستیں:این ای پی 2020 کی بھارتی علم کی روایات پر زور کی عین مطابقت میں قدیم تمل علم کے نظام کو جدید تحقیق، جدت اور عصری تعلیم سے جوڑنا۔
  • مختلف گروپوں کی شمولیت: طلبہ، اساتذہ، مصنفین، ہنرمند، کاروباری حضرات، خواتین کے اجتماعی گروہ، ڈی بی ایچ پی ایس پرچارک اور نوجوان نووارد، جو بامعنی علاقائی تبادلے اور کمیونٹی کے ساتھ گہرا تعلق ممکن بناتے ہیں۔

کے ٹی ایس 3.0 نے سنگمم کے کردار کو مضبوط کیا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں روایت اور جدیدیت ایک دوسرے سے ملتی ہیں، اور تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان تہذیبی تسلسل کو سیکھنے، مکالمے اور مشترکہ ثقافتی تجربے کے ذریعے مستحکم کرتی ہے۔

 

اپنے چار ایڈیشنز کے دوران، کاشی تمل سنگمم نے دکھایا ہے کہ ثقافتی تبادلہ تب واقعی تبدیلی پیدا کرتا ہے جب یہ حقیقی تجربے کی بنیاد پر ہو۔ ہر ایڈیشن نے اس سفر میں ایک منفرد جہت شامل کی ہے: کے ٹی ایس 1.0 کی وسیع پیمانے پر ثقافتی شمولیت، کے ٹی ایس 2.0 میں عوامی شرکت اور موضوعاتی مشغولیات کی توسیع، اور کے ٹی ایس 3.0 میں علم پر مرکوز، سِیج اگستیار پر توجہ مرکوز مباحثہ۔ کے ٹی ایس 4.0 کے ساتھ، سنگمم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتا ہے جس میں تمل زبان کی تعلیم کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، اور تمل کرکلام، تمل کرپوم اور منظم مطالعہ دوروں کے ذریعے دو طرفہ لسانی مشغولیت ممکن بنائی گئی ہے۔

یہ تمام ایڈیشنز مل کر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سنگمم صرف ایک یادگاری پروگرام سے آگے بڑھ کر ایک مسلسل ثقافتی راستہ بن چکا ہے۔ وفود کاش کے گھاٹس اور مندروں میں تمل ورثہ دوبارہ دریافت کرتے ہیں؛ اتر پردیش کے طلبہ براہِ راست تمل ناڈو کا تجربہ کرتے ہیں؛ اساتذہ نئے سیکھنے والوں کو تمل زبان متعارف کرواتے ہیں؛ اور دونوں علاقوں کی کمیونٹیز ادب، ہنر، کھانوں اور مشترکہ روحانی روایات کے ذریعے جڑتی ہیں۔

یہ مجموعی سفر ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) کے بنیادی وژن کی عکاسی کرتا ہے، جہاں قومی اتحاد ایک دوسرے کی زبانوں، روایات اور نقطہ نظر سے واقفیت کے ذریعے مضبوط ہوتا ہے۔ قدیم روابط کی دوبارہ دریافت—جو اقدامات جیسے سیج اگستیا وہیکل ایکسپڈیشن کے ذریعے اجاگر کی گئی اور اسکولوں، یونیورسٹیوں اور ثقافتی مقامات میں عصری تعلیمی فضا کی تخلیق، ای بی ایس بی کے سال بھر ثقافتی تبادلہ، لسانی قدر دانی اور نوجوانوں کی شرکت پر زور دینے کو ظاہر کرتی ہے۔

جیساکہ کاشی تمل سنگمم 4.0 نئے لسانی اور تعلیمی فوکس کے ساتھ جاری ہے، یہ اس خیال کو تقویت دیتا ہے کہ ثقافتی تفہیم مسلسل تعامل کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔ ورثے کو پروان چڑھانے، زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی، اور اہمیت کے حامل لوگوں کے درمیان رابطے کو ممکن بناتے ہوئے، سنگمم آج ایک پائیدار ثقافتی تسلسل کے طور پر کھڑا ہےجو تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان لازوال تعلق کو گہرا کرتا ہے اور مشترکہ تہذیبی تجربے کے ذریعے بھارت کے اتحاد کو مالا مال کرتا ہے۔

 

حوالہ جات

https://kashitamil.iitm.ac.in/home

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2192810

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2187556

https://x.com/PIB_India/status/1992118405592441194

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1980376

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/feb/doc2025214502301.pdf

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/jun/doc202562561301.pdf

https://blogs.pib.gov.in/blogsdescrI.aspx?feaaid=81

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2192810#:~:text=Sage%20Agasthya%20Vehicle%20Expedition%20from,Kashi%20on%2010th%20December%202025.

https://kashitamil.bhu.edu.in/index.html

https://www.pmindia.gov.in/en/image-gallery/

 پی ڈی ایف دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ ن م۔

U-2084

                          

(Backgrounder ID: 156274) आगंतुक पटल : 2
Provide suggestions / comments
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate