• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Social Welfare

جامع صحت کی دیکھ بھال کی طرف

آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا

Posted On: 01 NOV 2025 11:27AM

کلیدی نکات

  • آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا دنیا کی سب سے بڑی عوامی صحت کی دیکھ بھال کی اسکیم ہے، جس کا مقصد ہر اہل گھرانے کو سالانہ پانچ لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ فراہم کرنا ہے۔
  • اے بی-پی ایم جے اے وائی کا آغاز سات سال قبل، 23 ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔
  • یہ اسکیم 12 کروڑ سے زائد کمزور خاندانوں کے لیے معیاری صحت کی سہولیات کو مزید سستا اور قابل رسائی بناتی ہے۔
  • 28 اکتوبر 2025 تک، اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کے لیے 42 کروڑ سے زائد آیوشمان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
  • اس اسکیم میں 86 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں کا اندراج بھی شامل ہے۔
  • آیوشمان بھارت اسکیم مختلف اجزاء پر مشتمل ہے، جو مل کر عالمگیر صحت کی دیکھ بھال کے حصول کے لیے معیاری اور سستی صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

تعارف

صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کمیونٹیز کو زیادہ لچکدار، مؤثر اور نتیجہ خیز بناتی ہے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سب سے زیادہ کمزور خاندانوں سمیت ہر فرد کو معیاری، سستی صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو، تاکہ وہ صحت مند اور مکمل زندگی گزار سکیں۔

ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے رجحانات میں اضافے کے ساتھ، حکومت ہند نے سستی اور عالمگیر صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے، تاکہ "سب کا ساتھ، سب کا وکاس" کے اصول کے تحت عوام اچھی صحت اور تندرستی سے لطف اندوز ہو سکیں اور 2047 تک "وکشِت بھارت" کی تعمیر ممکن ہو سکے۔

حکومت ہند نے 23 ستمبر 2018 کو آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے ذریعے عالمگیر (جامع )صحت کی دیکھ بھال کے حصول کی پہل کی، جو دنیا کی سب سے بڑی عوامی صحت اسکیم ہے اور کروڑوں کمزور ہندوستانی خاندانوں کو شامل کرتی ہے۔

قومی صحت پالیسی 2017 ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے بدلتے چیلنجز سے نمٹتی ہے، جیسے ٹیکنالوجی کی ترقی، سماجی و اقتصادی حالات میں تبدیلی، اور بیماریوں کے نئے رجحانات، جیسے متعدی اور غیر متعدی بیماریوں میں اضافہ۔ اسی پالیسی کے تحت 2018 میں شروع کی گئی اے بی-پی ایم جے اے وائی اسکیم، خاص طور پر دیہی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے یکساں صحت کوریج فراہم کرنے کی ایک اہم صحت پہل ہے۔

آیوشمان بھارت کے تحت دیگر ستونوں میں شامل ہیں:

  • آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم): بنیادی صحت کی دیکھ بھال لوگوں کے لیے ان کے گھروں کے قریب یا فون کال کے ذریعے قابل رسائی بناتا ہے۔
  • آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم): گاؤں کے کلینکوں سے لے کر بڑے اسپتالوں تک صحت کی تمام سہولیات کو ڈیجیٹل طور پر مربوط کرتا ہے اور ملک کے مربوط ڈیجیٹل صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیتا ہے۔
  • پی ایم-آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم): 2021 میں شروع ہوا، جس سے دیہی صحت مراکز سے ضلعی اسپتالوں تک صحت کی دیکھ بھال کی مضبوط صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

آیوشمان بھارت بنیادی، ثانوی اور ترتیبی (اعلی ) تینوں سطحوں پر معیاری صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی بناتا ہے۔

آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا

اے بی-پی ایم جے اے وائی ایک لاکھ روپے تک صحت کی دیکھ بھال کی کوریج فراہم کرتا ہے۔ یہ اسکیم ثانوی اور ترتیری نگہداشت کی خدمات کے ساتھ ساتھ اندراج شدہ سماجی و اقتصادی طور پر محروم خاندانوں کو اسپتال میں داخلے کے لیے ہر سال 5 لاکھ روپے کی کوریج فراہم کرتی ہے، جس سے وہ مہلک طبی بلوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اسکیم پینل میں شامل سرکاری اور نجی اسپتالوں میں نقدی کے بغیر علاج فراہم کرتی ہے۔

اے بی-پی ایم جے اے وائی اسکیم پر پیش رفت

اپنے آغاز سے اب تک، اے بی-پی ایم جے اے وائی نے خاندانوں کو 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت فراہم کی ہے۔ تازہ ترین اکنامک سروے آف انڈیا (2024-25) کے مطابق، جیب سے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں 1.52 لاکھ کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسکیم کے مستفیدین کے لیے جاری کیے گئے آیوشمان کارڈ کے مطابق یکم اکتوبر 2025 تک 42 کروڑ سے زیادہ افراد نے اے بی-پی ایم جے اے وائی میں اندراج کیا ہے۔ 70 سال سے زائد عمر کے 86.51 لاکھ سے زیادہ بزرگ شہریوں کو آیوشمان وے وندنا (وی وی ایس) کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں 33,000 سے زائد اسپتال—17,685 سرکاری اور 15,380 نجی—اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت پینل میں شامل ہیں۔

اس اسکیم کے تحت لاکھوں افراد نے ہر قسم کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کیں (28 اکتوبر 2025 تک)۔

 

خاص نام

کل شمار

روپے میں کل رقم

جنرل میڈیسن

21741389

183725535263

اپتھلمولوجی

4499544

25218529234

میڈیکل آنکولوجی

4141188

45971190452

زچگی اور امراض نسواں (گائناکالوجی)

3564071

26921505469

جنرل سرجری

3334123

51359883676

آرتھوپیڈکس

2445678

81185282099

یورولوجی

1995470

36603974579

ایمرجنسی روم پیکجز (دیکھ بھال جس میں 12 گھنٹے سے کم قیام کی ضرورت ہوتی ہے)

1976059

3097080136

کارڈیالوجی

1282206

86730606349

نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت (نیو نیٹل کیئر)

1104752

23200653194

اے بی-پی ایم جے اے وائی بجٹ

اس اسکیم کو مکمل طور پر حکومت ہند اور متعلقہ ریاستی و مرکزی علاقائی حکومتوں کی مالی معاونت سے فنڈ کیا جاتا ہے، جہاں دونوں فریق نفاذ کے اخراجات میں حصہ لیتے ہیں۔ پچھلے چند سالوں میں مرکزی حکومت کے بجٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور موجودہ بجٹ 2.5 کروڑ روپے ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے اس اسکیم کے لیے 9,406 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اے بی-پی ایم جے اے وائی کے لیے مرکزی حکومت کا بجٹ:

مالی سال

بجٹ کا تخمینہ (کروڑ روپے میں)

2019-20

6,556

2020-21

6,429

2021-22

6,401

2022- 23

7,857

2023- 24

7,200

2024- 25

7,500

2025- 26

9,406

آیوشمان آروگیہ مندر

آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) آیوشمان بھارت کا دوسرا ستون ہے، جو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو زیادہ قابل رسائی اور لوگوں کے گھروں کے قریب فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد ماؤں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال سے آگے بڑھ کر ایسی خدمات مہیا کرنا ہے جن میں غیر متعدی بیماریوں کی دیکھ بھال، معالج اور بحالی کی دیکھ بھال، زبانی صحت، آنکھوں اور ای این ٹی کی دیکھ بھال، ذہنی صحت، ہنگامی حالات اور صدمے کی پہلی سطح کی دیکھ بھال شامل ہے، بشمول مفت ضروری دوائیں اور تشخیصی خدمات۔

اے اے ایم، جس میں بنیادی اور ذیلی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز شامل ہیں، تمام مطلوبہ وسائل سے لیس ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • جدید ترین بنیادی ڈھانچہ
  • اضافی انسانی وسائل
  • ضروری ادویات اور تشخیصی سہولیات
  • آئی ٹی سسٹم وغیرہ

ٹیلی مشاورت کی خدمات دیہی علاقوں سمیت ملک بھر میں تمام فعال اے اے ایم مراکز پر دستیاب ہیں۔ ستمبر 2025 تک 39.61 کروڑ سے زیادہ ٹیلی مشاورت کی جا چکی ہے۔

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن

اے بی ایچ اے صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام میں لوگوں کے لیے منفرد صحت کی شناختی نمبر فراہم کرتا ہے۔ یہ مختلف سطحوں پر صحت کی دیکھ بھال کے تسلسل اور دور دراز و دیہی علاقوں سمیت ہر جگہ خدمات کی دستیابی کو ممکن بناتا ہے۔

اسکیم پر پیش رفت (5 اگست 2025 تک)

  • 79,91,18,072 اے بی ایچ اےکھاتے بنائے گئے
  • 4,18,964 صحت کی سہولیات ایچ ایف آر پر رجسٹر کی گئی ہیں
  • 6,79,692 صحت کے پیشہ ور افراد ایچ پی آر پر رجسٹر کیے گئے
  • 67,19,65 صحت کے ریکارڈز کو اے بی ایچ اے سے منسلک کیا گیا
  • پی ایم-آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن سے 690 صحت کے ریکارڈ مربوط کیے گئے

پی ایم-آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم)

کووڈ-19 کے دوران، ہندوستانی حکومت نے مکمل سرکاری نقطہ نظر اپناتے ہوئے فوری ردعمل ظاہر کیا۔ اس وبائی مرض سے یہ بات واضح ہوئی کہ ہندوستان کے صحت کے نظام کو ہر سطح پر، مقامی کلینکوں سے لے کر بڑے اسپتالوں تک، بہتر سہولیات کی ضرورت ہے۔ ان کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے، پی ایم-آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) 25 اکتوبر 2021 کو بجٹ 2021-22 کے تحت شروع کیا گیا۔

پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کا بنیادی مقصد شہروں اور دیہاتوں دونوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے، بیماریوں کی نگرانی اور صحت کی تحقیق میں موجود اہم خلا کو دور کرنا ہے، تاکہ ہندوستان مستقبل کی وبائی امراض سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکے۔ یہ 2005 کے بعد سے ہندوستان میں صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کی سب سے بڑی اسکیم ہے، جس کا کل بجٹ 64,180 کروڑ روپے ہے۔ اس رقم میں سے ریاستی سطح کے پروگراموں کے لیے 54,205 کروڑ روپے اور مرکزی پروگراموں کے لیے 9,340 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔یہ ایک وسیع پانچ سالہ منصوبہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں اسپتالوں، کلینکوں اور صحت کی تحقیقی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا، تاکہ ہندوستان مستقبل میں کسی بھی صحت کی ہنگامی صورتحال کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکے۔

 

آیوشمان بھارت اسکیم: کارکردگی کا جائزہ

2025 تک اسکیم پر پیش رفت:

مالی سال 2022-23 سے 2024-25 کے درمیان، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مجموعی طور پر اس اسکیم کے لیے 2,200 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے، جس میں آیوشمان آروگیہ مندر کی ترقی اور آپریشن پر 5,000 کروڑ روپے شامل ہیں۔

نتیجہ

اے بی-پی ایم جے اے وائی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل کریں، اور آیوشمان آروگیہ مندر بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو لوگوں کے گھروں کے قریب فراہم کرتا ہے۔ اے بی ایچ اے (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) اسکیم ہر شہری کو ایک منفرد ڈیجیٹل ہیلتھ آئی ڈی مہیا کرتی ہے تاکہ تمام صحت کی سہولیات میں اپنے ریکارڈ کو بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا جا سکے۔ پی ایم-آیوشمان بھارت بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتا ہے، یعنی گاؤں سے لے کر ضلع کی سطح تک ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور صحت مراکز کی تعمیر، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نظام معیاری دیکھ بھال فراہم کرے اور ہنگامی حالات کا مؤثر جواب دے سکے۔

آیوشمان بھارت اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت یہ اسکیمیں مل کر سستی، معیاری اور جامع صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتی ہیں، جس سے سب کے لیے صحت کی عالمگیر کوریج کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

 

حوالہ جات
رانچی ، جھارکھنڈ میں آیوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن:

https://www.pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1547032

آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیا یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 ستمبر 2018 کو رانچی، جھارکھنڈ میں کیا۔

https://www.pib.gov.in/Pressreleaseshare.aspx?PRID=1546948#:~:text=Ayushman

  • %20Bharat%20%E2%80%93Pradhan%20Mantri%20Jan,to%20a%20new%20aspirational% 20level


آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) پر تازہ ترین معلومات

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2116209
مالی سال 2015 اور مالی سال 2022 کے درمیان کل صحت کے اخراجات میں حکومتی صحت کے اخراجات کا حصہ 29.0 فیصد سے بڑھ کر 48.0 فیصد ہو گیا ہے: اقتصادی سروے 2024-25۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2097868

آیوشمان آروگیہ مندر سے متعلق تازہ ترین معلومات:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2151239
آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو وسعت دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2152534

ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات:

https://www.pib.gov.in/Pressreleaseshare.aspx?PRID=1848808

حکومت کے سماجی شعبے کے اخراجات نے 2016 سے ابھرتے ہوئے رجحانات کا مظاہرہ کیا، جیسا کہ اقتصادی سروے 2023-24 میں بیان کیا گیا ہے۔

قومی صحت پالیسی 2017:

https://mohfw.gov.in/sites/default/files/9147562941489753121.pdf
اقتصادی سروے 2024-25:

https://www.indiabudget.gov.in/economicsurvey/doc/echapter.pdf
انڈیا بجٹ:

https://www.indiabudget.gov.in/

پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم-جے اے وائی) کے بارے میں:

https://nha.gov.in/PM-JAY

یونیورسل ہیلتھ کوریج:

https://www.worldbank.org/en/topic/universalhealthcoverage
ایس ڈی جی ہدف 3.8 ۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) حاصل کریں:

https://www.who.int/data/gho/data/themes/theme-details/GHO/universal-health-coverage

پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں

***

UR-658

(ش ح۔اس ک  )

(Backgrounder ID: 155867) Visitor Counter : 5
Provide suggestions / comments
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate