• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Social Welfare

خودکشی کی روک تھام کا عالمی دن

مایوسی کے سائے میں روشنی: ایک ساتھ مل کر خودکشی کو روکیں

Posted On: 09 SEP 2025 7:06PM

اہم نکات:

  • خودکشی  کی روک تھام کا عالمی دن (10 ستمبر): دنیا بھر میں یہ دن بیداری پھیلانے، ہمدردی کو فروغ  دینے اور خودکشی کی روک تھام میں اجتماعی اقدامات  کو مضبوط بنانے کیلئے منایاجاتا ہے ۔
  • بھارت کی خودکشی کی روک تھام  کی پہلی قومی حکمت عملی (2022): اس کا مقصد 2030 تک خودکشی کی شرح میں 10فیصد کی کمی لانا ہے، جو کثیر شعبہ جاتی اقدامات کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔
  • قومی اقدامات: پروگرامز جیسے ٹیلی-مانس (ٹیلی ذہنی صحت میں مدد اور ریاست بھر میں نیٹ ورکنگ)،ڈی ایم ایچ پی( ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام)،آر کے ایس کے (راشٹریہ صحت پروگرام  اور منودرپن ہیلپ لائنز، کمیونٹی رسائی، اور اسکولوں میں معاونت کو مضبوط بناتے ہیں۔

خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کے مقاصد یہ ہیں:

خودکشی کی روک تھام کاعالمی دن منانے کی  شروعات2003 میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار سُوِسائیڈ پریونشن(آئی اے ایس پی) نے قائم کیا تھا، جس کے ساتھ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) شریک اسپانسر ہے۔ یہ دن حکومتوں، تنظیموں اور عوام کو ایک مشترکہ پیغام  پریکجا کرتا ہے: خودکشی روکی جا سکتی ہے۔عالمی یومِ خودکشی کی روک تھام کے لیے تین سالہ تھیم (26-2024) ہے:“خودکشی کے بارے میں سوچ بدلنا”۔یہ تھیم ہم سب کو خطرناک مفروضوں  ، بدنامی سے نمٹنے کی ترغیب دیتا ہے اور خودکشی کے بارے میں کھلے اور ہمدردانہ مکالمات کو فروغ دینے کی جانب راغب کرتا ہے۔

یہ دن اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ہر سال دنیا بھر میں 727,000 سے زائد افراد خودکشی کے نتیجے میں اپنی جان کھو دیتے ہیں (2021 کے اعداد و شمار)، اور ہر موت کے لیے تقریباً 20 خودکشی کے کوششیں کی جاتی ہیں۔ 2021 میں، 15–29 سال کی عمر کے گروپ میں خودکشی، موت کی تیسری بڑی وجہ تھی، جو جامع مداخلتی حکمت عملیوں کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

 

ہندوستان میں خودکشی: حجم، رجحانات اور اہم آبادیاتی پہلو

ہندوستان میں دنیا بھر میں ہونے والی خواتین کی خودکشیوں میں تقریباً  تیسرے اور مردوں کی خودکشیوں کے معاملے میں تقریباً چوتھے نمبر پر ہے۔ اوسطاً، ہر سال ہندوستان میں 100,000 سے زائد جانیں خودکشی کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں۔اہم عوامل میں شامل ہیں:

  •  مجموعی شرح: ہندوستان میں نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کے مطابق، خودکشی کی شرح میں مسلسل تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 2017 میں 9.9 فی لاکھ افراد سے بڑھ کر 2022 میں 12.4 فی لاکھ افراد ہو گئی۔
  • جغرافیائی فرق: خودکشی کے واقعات کی شرح ریاستوں کے لحاظ سے مختلف ہے، جو بہار میں 0.6 فی 100,000  آبادی سے لے کر سِکم میں 43.1 فی 100,000  آبادی تک ہے۔ 2022 میں، جنوبی شہر وجے واڑہ (42.6 فی 100,000 افراد) اور کولم (42.5 فی 100,000 افراد) میں سب سے زیادہ خودکشی کی شرح رپورٹ کی گئی۔

دہلی میٹرو نے 2024 میں خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن  کے موقع پر ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا

سال 2024 میں، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی) نے عالمی یومِ خودکشی کی روک تھام کے موقع پر ایک خصوصی آگاہی مہم شروع کی۔ اس مہم کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل سے جوجھنے والے افراد کے لیے زیادہ افہام وتفہیم، ہمدردی اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔

مہم کے تحت، ڈی ایم آر سی نے دہلی کے اہم میٹرو اسٹیشنوں پر بینرز اور ڈیجیٹل ڈسپلے نصب کیے، جن پر امید اور حوصلے کے پیغامات دکھائے گئے۔ آگاہی مہم آن لائن پلیٹ فارمز تک بھی پھیلائی گئی، جہاں سوشل میڈیا پر فعال رابطے کے ذریعے ذہنی صحت کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ویژوئل اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مسافروں تک پہنچ کر، 2024 کی یہ مہم ڈی ایم آر سی کی اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ ایک معاون ماحول قائم کرے اور ذہنی صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلا سکے۔

منودرپن کا اقدامات

منودرپن،وزارتِ تعلیم (سابقہ ایم ایچ آر ڈی) کی ایک قومی سطح کی پہل ہے، جو آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کی گئی تاکہ طلباء، اساتذہ اور خاندانوں کی ذہنی صحت اور جذباتی بہبود کے لیے نفسیاتی و سماجی معاونت فراہم کی جا سکے۔

مہم کے اہم اجزاء میں شامل ہیں:

  • ویب پورٹل: ذہنی صحت کے حوالے سے وسائل، اکثر پوچھے جانے والے سوالات، پوسٹرز، ویڈیوز اور مشورے دستیاب ہیں۔
  • چوبیس گھنٹےمفت ہیلپ لائن (8448440632) :تربیت یافتہ ماہر نفسیات کے ذریعے ٹیلی مشاورت کی سہولت۔
  • کاؤنسلر ڈائریکٹری: اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موجود قونصلرز کا قومی ڈیٹا بیس۔
  • اشاعتیں:21ویں صدی کی مہارتوں پر ہینڈ بک تاکہ طلباء میں حوصلہ مندی اور زندگی کی مہارتیں پیدا کی جا سکیں۔
  • انٹرایکٹو پلیٹ فارم: نفسیاتی معاونت کے لیے آن لائن ٹولز، چیٹ بوٹس اور ایپس۔

[1]https://manodarpan.education.gov.in/

آپ کس طرح مدد کر سکتے ہیں:

[1]

آگے کا راستہ:

بھارت خودکشی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کر رہا ہے۔  خودکشی کی روک تھام  کی قومی حکمت عملی (این ایس پی ایس)، جو 2022 میں شروع کی گئی تھی، کا مقصد 2030 تک خودکشی کی شرح میں 10فیصد کمی لانا ہے۔ سہولتوں کی رسائی بڑھانے کے لیے، ٹیلی-مانس ہیلپ لائن اب 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 53 سیلز کے ذریعے کام کر رہی ہے اور ایک ملین سے زیادہ کالز کے ذریعے خدمات کی پیشکش کی گئی  ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی)767 اضلاع میں کمیونٹی سطح پر بحران کے دوران معاونت فراہم کرتا ہے۔ ذہنی صحت کی خدمات کو 1.6 لاکھ سے زائد آیوشمان آروگیہ مندر سے  بھی جوڑا گیا ہے، ساتھ ہی اے آئی آئی ایم ایس، سینٹرز آف ایکسیلنس اور سرکاری میڈیکل کالجز میں اس کی گنجائش کو بڑھایا گیا ہے۔ نوجوانوں کے لیے، راشٹریہ کشورسوستھ کاریہ کرم(آر کے ایس کے)، اسکول ہیلتھ اینڈ ویلنیس پروگرام، اور منودرپن اقدام اسکولوں اور کمیونٹی میں اہم معاونت فراہم کرتے ہیں۔ یہ تمام اقدامات بھارت کے ذہنی صحت کو مرکزی دھارے میں لانے اور خودکشیوں کو کم کرنے کے لیے جامع اور کئی سطحی نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔

حوالہ جات

پی آئی بی

وزارت تعلیم

دہلی میٹرو ریلوے کارپوریشن

نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو

خودکشی کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ایسوسی ایشن

عالمی صحت تنظیم

پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

 

  (Backgrounder ID: 155180) Visitor Counter : 8
Provide suggestions / comments
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate