Economy
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025
ٹیکس کے ڈھانچے کی نئی شکل
Posted On: 03 SEP 2025 10:07AM
کلیدی نکات
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025، یکم اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ ایکٹ زبان کو آسان بناتا ہے، فرسودہ دفعات کو ہٹاتا ہے، اور دفعات کو مضبوط اور تنظیم نو کرتا ہے۔
اس میں ‘ تجزیاتی سال’ اور ‘ گزشتہ مالی سال’ کی جگہ ‘ٹیکس سال’ کا تصور متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ ایکٹ ورچوول ڈجیٹل اثاثوں ( وی ڈی ایز) کی وضاحت کرتا ہے، جس میں کرپٹو کرنسی اور ٹوکنائزڈ اثاثے شامل ہیں۔
|
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025
نئے انکم ٹیکس ایکٹ- 2025 کی منظوری شفافیت، مساوات اور اقتصادی کارکردگی کو بڑھانے کے مقصد سے ایک ہموار، آسان ٹیکس نظام کی تشکیل کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ وسیع غور و خوض کے بعد نافذ کیا گیا یہ قانون حکومت ہند کے ٹیکس ڈھانچے کو بہترین طریقوں کے ساتھ عالمی اور گھریلو خواہشات کے مطابق جدید بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹیکس سلیبس کو آسان بنا کر، استثنیٰ کو معقول بنا کر اور ڈجیٹل تعمیل کے طریق کار کو یکجا کر کے، ایکٹ رضاکارانہ تعمیل کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے انتظامی بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہندوستان کے قدیم ٹیکس قوانین کو جدید اور آسان بنانے کے لیے حکومت نے انکم ٹیکس ایکٹ- 1961 کے جامع نظرثانی کا اعلان کیا۔ اس کے نتیجے میں انکم ٹیکس بل- 2025 متعارف کرایا گیا، جسے تفصیلی جانچ کے لیے پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے وسیع تر سفارشات اور تجاویز موصول ہونے کے بعد حکومت نے اصل بل کو واپس لینے اور ایک نظرثانی شدہ ورژن انکم ٹیکس (نمبر 2) بل- 2025 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس اپ ڈیٹ شدہ بل میں قانونی وضاحت اور مسودہ سازی میں بہتری کے ساتھ کمیٹی کی زیادہ تر تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔ اسے مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے پاس کیا تھا اور اب یہ ہندوستان کے نئے ٹیکس ڈھانچے کی بنیاد ہے۔
پیچیدگی سے وضاحت تک: نئے انکم ٹیکس ایکٹ کے پیچھے دلیل
لاء کمیشن (1958) اور ڈائریکٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر انکم ٹیکس ایکٹ- 1961، سابقہ 1922 کے قانون کو تبدیل کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
ہندوستان کے انکم ٹیکس ایکٹ- 1961 کو پیچیدہ بنانے والے عوامل ہیں:
وسیع تر ترامیم: ایکٹ میں تقریباً 65 بار ترمیم کی گئی ہے، سالانہ مالیاتی ایکٹ اور 19 علیحدہ ٹیکسیشن قوانین ترمیمی بلوں کے ذریعے چھ دہائیوں میں 4000 سے زیادہ ترامیم کی گئی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد قانون کو متعلقہ رکھنا تھا، لیکن انہوں نے اس کی لمبائی اور پیچیدگی میں نمایاں اضافہ کیا۔
متعدد چھوٹ اور کٹوتیاں: سالوں کے دوران ایکٹ میں بار بار ترمیم کی گئی تاکہ سماجی و اقتصادی اہداف کی حمایت کے لیے مختلف چھوٹ اور کٹوتیاں شامل کی جائیں، جیسے کہ بچت کی حوصلہ افزائی، برآمدات کو بڑھانا، متوازن ترقی کو فروغ دینا اور سماجی مساوات کو آگے بڑھانا۔ ان دفعات میں برآمداتی آمدنی پر فوائد، مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری اور دیہی ترقیات پر اخراجات شامل ہیں۔
کم ٹیکس کی بنیاد اور عظیم تر قانونی چارہ جوئی: متعدد چھوٹ اور ترغیبات نے ٹیکس کی بنیاد کو نمایاں طور پر کم کیا، جس کے نتیجے میں قانونی چارہ جوئی، اعلیٰ انتظامی اخراجات اور تعمیل کے زیادہ بوجھ میں اضافہ ہوا۔
روایتی قانونی زبان: ایکٹ روایتی قانونی زبان میں لکھا گیا تھا، جس میں طویل جملوں، متعدد دفعات اور وسیع وضاحتیں تھیں، جس سے زیادہ تر ٹیکس دہندگان کو سمجھنا مشکل ہو گیا تھا۔
بکھری ہوئی ساخت اور فرسودہ دفعات: ترامیم اور تبدیلیوں کی کثرت نے ایک بکھرے ہوئے ڈھانچے کو جنم دیا۔ اس پیچیدگی کو قدیمی دفعات کے ذریعہ مزید پیچیدہ کیا گیا تھا جو اب استعمال میں نہیں تھے۔
نئے ٹیکس قانون کے لئے اصلاحاتی عمل
جولائی- 2024 میں، وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس ایکٹ - 1961 میں اصلاحات کرنے کے حکومت کے ارادے کا اعلان کیا، جس کا مقصد اس کی زبان کو آسان بنانا، تنازعات کو کم کرنا اور قدیم دفعات کو ختم کرنا ہے۔ اس کوشش کے لیے، موجودہ ایکٹ کا جامع جائزہ لینے کے لیے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز ( سی بی ڈی ٹی) کے ذریعے ایک داخلی محکمانہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
کمیٹی نے اسٹیک ہولڈرز—صنعتی اداروں، پیشہ ورانہ انجمنوں اور محکمہ ٹیکس کے فیلڈ افسران—کے ساتھ مشاورت اور غور و خوض کے سیشنوں کے ذریعے فعال طور پر کام کیا۔ اس نے بین الاقوامی بہترین طریقوں سے بھی بصیرت حاصل کی، جس میں برطانیہ اور آسٹریلیا میں ٹیکس اصلاحات معلومات حاصل کی۔ قانون کی ساختی آسانیاں شامل کرنے کے لیے توجہ زبان سے آگے بڑھائی گئی۔
انکم ٹیکس قانون کے فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے اور آسان بنانے کی مشق نے تین رہنما اصولوں پر عمل کیا:
بہتر وضاحت اور ہم آہنگی کے لیے ساختی آسانیاں۔
تسلسل اور یقین کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکس پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹیکس دہندگان کے لیے ماضی کی توقعات کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیکس کی شرحوں میں کوئی نظرثانی نہیں
|
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025 کے لیے مسودہ تیار کرنے کا عمل تین سطحی فریم ورک میں ترتیب دیا گیا ہے، جس کا ہر ایک جزو قانون کی ساخت، مقصد اور نفاذ کی حکمت عملی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گا:
ٹیکس کے لیے نیا نقطہ نظر: مقصد اور سمت
انکم ٹیکس ایکٹ-2025 کو ہندوستان کے براہ راست ٹیکس کے ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ٹیکس قانون کو آسان اور ہموار کرنا، اسے زیادہ قابل رسائی، شفاف بنانا اور قانونی چارہ جوئی کو کم کرنا ہے۔ آسان زبان کو اپناتے ہوئے اور منطقی طور پر دفعات کو دوبارہ ترتیب دے کر ایکٹ کا مقصد ٹیکس دہندگان کی الجھن کو ختم کرنا اور رضاکارانہ تعمیل کو بہتر بنانا ہے۔ یہ واضح تعریفوں اور مستقل تشخیصی ٹائم لائنز کے ذریعے تنازعات کو کم کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔ یہ اصلاحات عالمی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہونے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور اعتماد پر مبنی ٹیکس ماحول کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مختصراً، ایکٹ ٹیکس کی شرحوں پر نظر ثانی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ٹیکس کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے - تاکہ اسے مزید قابلِ پیش گوئی، موثر اور ڈجیٹل طور پر فعال بنایا جا سکے۔
کلیدی مقصد
آسان بنانا: قدیم زبان اور بے کار دفعات کو واضح، جامع اور جدید قانونی زبان سے تبدیل کرنا۔
ڈجیٹل انٹیگریشن: انسانی انٹرفیس اور بدعنوانی کو کم کرنے کے لیے فیس لیس جانچ اور ڈجیٹل تعمیل کو فعال کرنا۔
ٹیکس دہندگان پر مرکوز نقطہ نظر: فائلنگ میں آسانی کو بہتر بنانا، قانونی چارہ جوئی کو کم کرنا، اور شفافیت میں اضافہ۔
عالمی ہم آہنگی: ڈجیٹل اثاثوں اور عالمی آمدنی پر ٹیکس لگانے سمیت عصری معاشی حقائق کی عکاسی کرنا۔
|
انکم ٹیکس ایکٹ-2025 کا آسان ڈھانچہ
نئے انکم ٹیکس ایکٹ کو نمایاں طور پر آسان بنایا گیا ہے، جس میں کم سیکشنز اور ابواب ہیں، جس سے اسے سمجھنا اور لاگو کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اس میں وضاحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید جدولوں اور فارمولوں کے ساتھ منظم نظام الاوقات شامل ہیں۔ مجموعی طور پر، زبان اور ترتیب کو بہتر رسائی اور شفافیت کے لیے ہموار کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ایکٹ ٹیکس کے موجودہ اصولوں کو محفوظ رکھتا ہے جبکہ استعمال کو بڑھانے کے ساتھ تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔ یہ اصلاحات ایک سادہ اور شفاف ٹیکس فریم ورک قائم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025 کی اہم خصوصیات
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025 ہندوستان میں براہ راست ٹیکس کے لیے ایک ہموار اور جدید فریم ورک پیش کرتا ہے۔ یہ ساختی اور طریق کار کی اصلاحات کے ذریعے وضاحت، آسان بنانے اور بہتر تعمیل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ایکٹ شفافیت کو بڑھانے، قانونی چارہ جوئی کو کم کرنے اور تکنیکی ترقی کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
‘ٹیکس سال’ (ٹیکس ایئر) کا تعارف
سب سے اہم تبدیلی ‘ٹیکس سال’ (ٹیکس ایئر) کی شروعات ہے، جو پرانے ‘مالیاتی سال’(فنانشل ایئر) اور ‘ تجزیاتی سال’(اسسمینٹ ایئر)کی جگہ لے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد کنفیوژن کو کم کرنا، لوگوں کے لیے درست طریقے سے اور وقت پر ٹیکس جمع کروانا اور آسان بنانا ہے، اور ٹیکس کی اصطلاحات کو ایک واحد، متحد تصور سے بدل کر اسے آسان بنانا ہے۔ مالی سال کو بارہ ماہ کی مدت سے تعبیر کیا جاتا ہے جو یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد وضاحت لانا اور ٹیکس دہندگان کے لیے یہ سمجھنا آسان بنانا ہے کہ ان کی آمدنی اور ٹیکس فائلنگ کا تعلق کس مالیاتی مدت سے ہے، اس طرح تعمیل اور تشریح میں ابہام کو کم کرنا ہے۔
منصوبوں کی تشکیل میں مدد
یہ ایکٹ مرکزی حکومت کو ٹیکس انتظامیہ میں کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے مقصد سے نئی اسکیمیں تشکیل دینے کا اختیار دیتا ہے (سیکشن 532)۔ یہ مندرجہ ذیل طریقوں سے کیا جا سکتا ہے:
i -تکنیکی طور پر ممکن حد تک ٹیکس دہندہ یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ انٹرفیس کو ختم کرنا، اور
ii - معاشی اصلاح اور فنکشنل اسپیشلائزیشن کے ذریعہ وسائل کے استعمال کو بہتر بنانا
سادہ تعمیل
مزید وضاحت کے لیے کئی دفعات کو ایک ساتھ لایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، سورس پر ٹیکس کٹوتی (ٹی ڈی ایس) سے متعلق دفعات، جو پہلے کئی حصوں میں تقسیم کی گئی تھیں، اب ایک سیکشن - سیکشن 393 کے تحت ہموار اور گروپ کی گئی ہیں۔ اس انضمام کا مقصد قانونی فریم ورک کو آسان بنانا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان، پیشہ ور افراد اور افسران کے لیے ٹی ڈی ایس سے متعلق مختلف سیکشنز کو دیکھے بغیر تلاش کرنے اور ان کی تشریح کرنے میں آسانی ہوگی۔
ڈجیٹل فرسٹ انفورسمنٹ
ورچوئل ڈجیٹل اسپیس کی تعریف ایک ایسے ماحول، علاقے یا دائرے کے طور پر کی جاتی ہے جو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر اور تجربہ کیا جاتا ہے۔ اس میں ای- میل سرورز، کلاؤڈ سرورز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس، آن لائن سرمایہ کاری اور تجارتی اکاؤنٹس اور ایسی ویب سائٹیں شامل ہیں جو اثاثوں کی ملکیت کی تفصیلات محفوظ کرتی ہیں۔
مجازی ڈجیٹل اثاثوں کو کسی بھی ایسے اثاثے کو شامل کرنے کے لیے بڑھایا گیا ہے جس کی ڈجیٹل شکل میں قدر ہو اور وہ کرپٹو کرنسیز یا اسی طرح کی ٹیکنالوجیز جیسے کہ کرپٹوگرافک لیجر سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہو۔
|
تنازعات کا حل
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025 تنازعات کے حل کے لیے زیادہ مضبوط اور ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ فریم ورک پیش کرتا ہے۔
خلاصہ
انکم ٹیکس ایکٹ- 2025 ہندوستان میں ایک زیادہ شفاف، موثر اور ٹیکس دہندگان کے موافق براہ راست ٹیکس نظام کی تعمیر کی طرف ایک تبدیلی کےا قدام کی نمائندگی کرتا ہے۔ قانونی ڈھانچے کو آسان بنا کر، ڈجیٹل عمل کو اپناتے ہوئے اور عالمی معیارات کے مطابق یہ ایکٹ جدید مالیاتی فریم ورک کی بنیاد رکھتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک ترقی یافتہ اور جامع ہندوستان کے ویژن سے متاثر ہو کر یہ اصلاحات تعمیل، اقتصادی ترقی اور ادارہ جاتی جوابدہی کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
حوالہ
گزٹ آف انڈیا
https://egazette.gov.in/WriteReadData/2025/265620.pdf
پریس انفارمیشن بیورو
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2159426
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2062861
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (وزارت خزانہ):
https://incometaxindia.gov.in/Lists/Press%20Releases/Attachments/1219/Executive-Summary-on-the-Comprehensive-Simplification-of-the-Income-tax-Act-1961-PressRelease-13-2-25.pdf
بجٹ تقریر - 2024-25 (وزیر خزانہ):
https://www.indiabudget.gov.in/doc/bspeech/bs2024_25.pdf
پارلیمنٹ آف انڈیا :
SelectCommitteetheIncome-TaxBill, 2025 Report
Click here to download PDF
*******
ش ح۔ ظ ا- م ش
UR No. 5595
(Backgrounder ID: 155139)
Visitor Counter : 1
Provide suggestions / comments