• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Social Welfare

پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا

ماؤں کو بااختیار بنانا، نسلوں کو تیار کرنا

Posted On: 25 AUG 2025 10:38AM

 

اہم خصوصیات

خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت حکومت کی زچگی سے متعلق فوائد کی  اسکیم۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مشَن شکتی کی شمولیت۔

حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین، خاص طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی معاونت۔

پہلے بچے کے لیے 5,000روپے  ؛ دوسری بچی کے لیے  6,000روپے (پی ایم ایم وی وائی2.0 کے تحت)۔

جننی سرکشا یوجنا (جے ایس وائی )سے منسلک، ادارہ جاتی زچگی پر کل ملا کر تقریباً 6,000روپے کی مدد۔

ماں اور بچی کی صحت، غذائیت، اور لڑکیوں کے حوالے سے مثبت رویوں کو فروغ دینا۔

 

1.png

2.png

تعارف

بھارت میں خواتین کی ایک بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، جہاں ہر تیسری خاتون کو مناسب غذا نہیں ملتی اور ہر دوسری خاتون خون کی کمی (انیمیا) کا سامنا کرتی ہے۔ یہ غذائی کمی اکثر ایک کمزور ماں کو جنم دیتی ہے، جو کم وزن کے بچے کو جنم دیتی ہے۔ یہ حالت رحمِ مادر ہی میں شروع ہو جاتی ہے اور اس کے زیادہ تر اثرات ناقابل واپسی ہوتے ہیں، جو زندگی بھر قائم رہ سکتے ہیں۔

صحت کے ان مسائل کو مزید بگاڑنے والے عوامل میں معاشی اور سماجی مجبوریاں شامل ہیں، جو کئی خواتین کو حمل کے آخری مراحل تک کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں، اور زچگی کے بعد جلد ہی دوبارہ کام شروع کرنے پر بھی آمادہ کرتے ہیں۔ اس مسلسل محنت کے باعث نہ صرف ان کے جسم کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا موقع نہیں ملتا بلکہ وہ اپنے بچوں کو ابتدائی چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے سے بھی قاصر رہتی ہیں، جو بچوں کی صحت کے لیے نہایت اہم دورانیہ ہے۔

ان سنگین چیلنجز کے جواب میں، پردھان منتری ماترو ندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)  کو یکم جنوری 2017 کو ایک زچگی سے متعلق فوائد پروگرام کے طور پر شروع کیا گیا۔ اس اسکیم کو  خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت نافذ کیا جاتا ہے اور یہ حکومتِ ہند کے خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام  'مشَن شکتی'  کا ایک اہم حصہ ہے۔

3.jpg ،

 

ماخذ:

وِکست بھارت کا امرت کال سیوا،

سُشاسن، غریب کلیان کے 11 سال

 

 

    'سمرتھیا' ذیلی اسکیم  کے تحت،  پردھان منتری ماتروندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)  خواتین کے معاشی بااختیاری اور ہمہ گیر ترقی پر مرکوز ہے۔ یہ اسکیم  غذائی تحفظ سے متعلق قومی 2013  کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے، تاکہ ان کی صحت و غذائیت میں بہتری لائی جا سکے اور روزگار سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔اپریل 2022 میں پی ایم ایم وی وائی2.0کے آغاز کے ساتھ، یہ فوائد  دوسرے زندہ بچے  (اگر وہ  بیٹی  ہو) کے لیے بھی بڑھا دیے گئے، تاکہ بچیوں کے حوالے سے مثبت رویے کو فروغ دیا جا سکے اور  پیدائش کے وقت صنفی تناسب   کو بہتر بنایا جا سکے۔ مشَن شکتی  کے رہنما اصول قومی، ریاستی اور ضلعی سطحوں پر  پی ایم ایم وی وائی2.0  کے مؤثر نفاذ کی حمایت کرتے ہیں۔

2.jpg

 مقاصد

خواتین کو زچگی سے پہلے اور بعد میں مناسب آرام کا موقع فراہم کرنے کے لیے  روزگار کے نقصان کے جزوی ازالے کے طور پر نقد امداد فراہم کرنا ، خاص طور پر پہلے بچے کی پیدائش پر۔

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں  میں صحت کے حوالے سے بہتر رویوں کو فروغ دینا(پی ڈبلیو اور ایل ایم)۔

اگر دوسرا بچہ بیٹی ہو  تو اضافی نقد امداد کے ذریعے  بیٹی کے حوالے سے مثبت رویہ پیدا کرنا  اور صنفی مساوات کو فروغ دینا۔

4.jpg

5.jpg

6.jpg

 پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)  میں اندراج کے لیے سرکاری ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے:

( (https://pmmvy.wcd.gov.in)

 فیلڈ ورکرز  (جیسے آنگن واڑی کارکنان یا آشا ورکرز) کے لیے پی ایم ایم وی وائی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، مستفید ہونے والی خواتین اسی پورٹل پر جا کر " ڈاؤن لوڈ پی ایم ایم وی وائی ایپ " کے سیکشن میں جا سکتی ہیں۔یہ ایپ بنیادی طور پر علاقائی عہدے داروں کے لیے ہے تاکہ وہ فائدہ اٹھانے والی خواتین کا اندراج آسانی سے کر سکیں۔

 متبادل طور پر ، مستحق خواتین ُامنگ پلیٹ فارم (نئی دور کی حکمرانی کے لیے مربوط موبائل ایپلیکیشن)  🔗 (https://web.umang.gov.in کے ذریعے بھی براہ راست اندراج کر سکتی ہیں:

ُامنگ پر نہ صرف پی ایم ایم وی وائی بلکہ دیگر کئی سرکاری اسکیموں تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

درخواست کے لیے درکار دستاویزات:

ماں اور بچے کا تحفظ (ایم سی پی) کارڈاور  اہلیت کا ثبوت (مثلاً: بی پی ایل کارڈ یا متعلقہ سرکاری دستاویز)

7.jpg

8.jpg

نگرانی، رپورٹنگ اور جائزہ  

 پردھان منتری ماتروندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)  کا نفاذ مختلف انتظامی سطحوں -  قومی، ریاستی، ضلعی، بلاک/پروجیکٹ اور دیہی سطح  پر فعال نگرانی اور دیکھ ریکھ کے عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم  پی ایم ایم وی وائی سافٹ ویئر (پی ایم ایم وی وائی  سافٹ)  مارچ 2023 میں لانچ کیا گیا، جو شفافیت، مؤثریت اور فائدہ اٹھانے والوں کی کوریج بڑھانے کے لیے کئی اصلاحات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

1. ریئل ٹائم تصدیق اور توثیق

یہ نظام  آدھار پر مبنی توثیق یو آئی ڈی اے آئی اور  نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی )  کے ذریعے تصدیق کو شامل کرتا ہے، تاکہ فائدے براہ راست  آدھار سے منسلک بینک یا پوسٹ آفس اکاؤنٹس  میں منتقل کیے جا سکیں، اور رقم کی ادائیگی کا حقیقی وقت میں پتہ لگایا جا سکے۔

پی ایم ایم وی وائی پورٹل پر چہرے کی شناخت  کے ذریعے  بایومیٹرک تصدیق  رجسٹریشن کے وقت درست شناخت کی ضمانت دیتی ہے، جس سے جعلی اندراج اور دہرا اندراج روکا جاتا ہے۔

یہ پورٹل ابتدائی مرحلے میں ہی کلیدی شرائط جیسے آدھار تصدیق اور ڈی پی ٹی فعال اکاؤنٹ کی جانچ کو لازم قرار دیتا ہے، جس سے درخواست کے عمل میں تیزی آتی ہے اور دیری کم ہوتی ہے۔

2. ڈیجیٹل رپورٹنگ اور علاقائی سطح پر رسائی

مکمل طور پر  پیپر لیس پی ایم ایم وی وائی پورٹل اور موبائل ایپ  فیلڈ ورکرز (جیسے آنگن واڑی کارکنان) کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ مستفید خواتین کا ڈیٹا اور سروس کی فراہمی کی حیثیت  براہ راست ان کے دھلیز سے فوری اور درست طور پر  رپورٹ کر سکیں۔

 مستفید خواتین اور سرکاری اہلکار درخواست کی منظوری اور ادائیگی کی موجودہ حالت  کو  ریئل ٹائم  میں تلاش اور ٹریک کر سکتے ہیں، جو شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دیتا ہے۔

3. شفافیت

9.jpg

ایک  ٹول فری، کثیر لسانی ہیلپ لائن (14408)  درخواست گزاروں اور فائدہ اٹھانے والی خواتین کو معلومات، شکایات اور مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ ہیلپ لائن مسلسل  فیڈبیک اور اسکیم کے جائزے  میں بھی مددگار ہے۔

درخواست کے اہم مراحل  (رجسٹریشن، مسترد ہونے یا ادائیگی)  پر  خودکار ایس ایم ایس  اطلاعات  12 مختلف زبانوں میں بھیجی جاتی ہیں تاکہ  شفاف رابطے اور صارف کی شمولیت  کو یقینی بنایا جا سکے۔

 ایک مربوط  شکایات کے اندراج اور جائزہ لینے کا ماڈیول علاقائی  سطح کے عملے اور دیگر متعلقہ شراکت دارویں  کو شکایات درج کرانے اور ان کی موجودہ حالت  ٹریک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ شکایات کو براہ راست عمل درآمد کرنے والے حکام کو بھیجا جاتا ہے تاکہ فوری حل ممکن ہو سکے۔

تربیت اور آگاہی

اسکیم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی سطح پر  اہلکاروں اور علاقائی عہدیداروں  کے لیے باقاعدہ  تربیتی پروگرام  منعقد کیے گئے ہیں۔

پی ایم ایم وی وائی پورٹل  کے استعمال پر مکمل رہنمائی کے لیے  یوٹیوب ویڈیو ٹیوٹوریلز  تیار کر کے عوام تک پہنچائے گئے ہیں۔

اسکیم کی آگاہی، نظام کی فعالیت اور دیگر اہم پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے  جامع آئی ای سی  مواد  تیار اور تقسیم کیا گیا ہے۔

نتیجہ

 پردھان منتری ماتروندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)  ایک منظم نظام کے تحت کام کرتی ہے، جس میں مختلف سطحوں کی حکمرانی،  ڈیجیٹل ٹریکنگ، براہ راست مالی امداد، اور کمیونٹی فیڈبیک  شامل ہے، تاکہ شفاف اور مؤثر عملدرآمد ممکن ہو۔یہ اسکیم  صحت کے معائنے، متوازن غذا، اور مالی شعور  کو فروغ دے کر خواتین کو خودمختاری کی طرف گامزن کرتی ہے اور  خواتین کی قیادت میں ترقی  کے قومی مقصد کو مضبوط کرتی ہے۔

حوالہ جات

پی آئی پی ماخذ

  1. pib.gov.in – PMMVY Guidelines
  2. pib.gov.in – PMMVY 2.0 Notification
  3. https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1841498

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت

  1. pmmvy.wcd.gov.in – PMMVY Portal

پی ڈی ایم دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

****

ش ح۔ ع ح۔ت ا

U-NO-5301

(Backgrounder ID: 155092) Visitor Counter : 31
Provide suggestions / comments
Read this release in: English , हिन्दी
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate