• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Economy

ہندوستان ایک ابھرتا ہوئی اقتصادی طاقت

Posted On: 16 JUN 2025 10:12AM

کلیدی نکات

  • ہندوستان 2025 میں چوتھی سب سے بڑی عالمی معیشت بن گیا، جو آتم نر بھر بھارت کے وژن کے تحت گھریلو اصلاحات اور عالمی درجہ بندی کے ذریعے کارفرما ہے۔
  • ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، جس میں حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار 6.5 فیصد بڑھ رہی ہے اور نامینل جی ڈی پی106.57 لاکھ کروڑ روپئے (15-2014) سے 331.03 لاکھ کروڑ روپئے (25-2024) تک تین گنا بڑھ گئی ہے۔
  • ہندوستان کو دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت (26-2024 )میں 6.3فیصد سے 6.8فیصد ہونے کا امکان ہے۔
  • گزشتہ دہائی کے دوران کل برآمدات میں 76 فیصد کا اضافہ ہوا، جو25-2024 میں 825 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس  میں انجینئرنگ کے سامان، الیکٹرانکس اور دواسازی جیسے شعبے اہم عوامل رہے۔
  • خدمات کی برآمدات دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئیں، جو 14-20213 میں 158 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2024-25 میں 387 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
  • مجموعی ایف ڈی آئی کی آمد 1.05 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، صرف مالی سال25 کے پہلے 9 مہینوں میں ایکویٹی انفلوز میں ریکارڈ 27فیصد اضافہ ہوا۔
  • ڈیجیٹل لین دین کا حجم (سال18-سال24) میں 9 گنا بڑھ گیا، اکیلے یو پی آئی نے 2024 میں 172 بلین لین دین کا عمل انجام دیا۔
  • ہدف شدہ مالیاتی اور مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے افراط زر کو اوسطاً 8.2فیصد (14-2004) سے کم کر کے تقریباً 5فیصد (25-2015) کیا گیا۔
  • خوردہ افراط زر 25-2024 میں 4.6 فیصد تک کم ہو گئی، جو19-2018 کے بعد سب سے کم ہے۔

 

تعارف

ہندوستان، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے، جوسب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر ابھری ہے اور 2030 تک 7.3 ٹریلین ڈالر کی متوقع  شرح نمو کے ساتھ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ تبدیلی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک دہائی  کی فیصلہ کن طرز حکمرانی، دور رس اصلاحات اور عالمی مصروفیت کا نتیجہ ہے۔ مضبوط گھریلو مانگ، ایک متحرک آبادیاتی صورتحال اور پائیدار اقتصادی اصلاحات کے ذریعے، ہندوستان عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور اختراع میں اپنے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر زور دے رہا ہے۔

کوٹیلیہ اکنامک کنکلیو میں، معروف ماہر اقتصادیات جگدیش بھگوتی نے تبصرہ کیا: ’’پرانے دنوں میں، ورلڈ بینک ہندوستان کو بتاتا تھا کہ کیا کرنا ہے، لیکن اب ہندوستان ورلڈ بینک کو بتاتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔‘‘ یہ بیان گزشتہ گیارہ برسوں میں ہندوستان کی ایک منحصر معیشت سے خود انحصار اور  عالمی سطح پر مسابقتی طاقت کی طرف تبدیلی کی زبردست عکاسی کرتا ہے۔

مختصر  حقائق

کووڈ کے دوران 29.8 لاکھ کروڑ روپے کے آتم نر بھر بھارت پیکیج نے معیشت کو بچایا۔

اس تبدیلی کے مرکز میں آتم نربھر بھارت کا وژن ہے، ایک ایسی تحریک اختراح، صنعت کاری اور تکنیکی خودمختاری کو فروغ دیتی ہے۔ مودی کی قیادت میں پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیمیں،  ایم ایس ایم ای کا احیاء، اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع جیسے اسٹریٹجک اقدامات نے ایک اعلیٰ ترقی، اعلیٰ مواقع والی معیشت کی بنیاد رکھی ہے۔

اس وژن کا یکساں طور پر مرکز جامع اور مساوی ترقی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں نے ملازمتوں کی تخلیق، چھوٹے کاروباروں کے لیے تعاون، عوامی سرمایہ کاری میں اضافہ اور متوسط ​​طبقے اور کاروباری افراد کو مالیاتی طور پربااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ معاشی ترقی ہر شہری کو فائدہ پہنچائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی صرف رفتار بڑھانے کے بارے میں نہیں ہے،بلکہ اس کا ہدف ملک کی اقتصادی تقدیر کو نئی شکل دینا بھی ہے۔آج، ہندوستان ایک ایساملک ہے جو ڈیجیٹل، سبز، خواہش مند اور مستقبل کے حالات لیے تیار ملک ہے،جو مضبوطی سے عالمی رہنما بننے کے اپنے ہدف کی راہ میں گامزن ہے۔

 

’گروتھیڈ‘ کے لیے بنیاد رکھنا

  • ہندوستانی کارپوریٹس نے25-2024 میں آئی پی او کے ذریعے 1,62,387 کروڑ روپےکی بلند ترین رقم اکٹھی کی۔
  • قومی شاہراہیں 2014 میں 91,287 کلومیٹر سے بڑھ کر مارچ 2025 تک 1,46,204 کلومیٹر ہو گئیں۔
  • ملک میں 160 آپریشنل ہوائی اڈے ہیں، جن میں مارچ 2025 تک 145 ہوائی اڈے، 2 واٹر ایروڈروم، اور 13 ہیلی پورٹ شامل ہیں۔
  • 2024 تک نئے مینوفیکچرنگ یونٹس کے لیے 15 فیصد ٹیکس کی شرح میں توسیع اور اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس مراعات، اعلی ترقی کے شعبوں کو فروغ دیں گے اور ملازمتیں پیدا کریں گے۔
  • شیڈولڈ کمرشیل بینکوں (ایس سی بی) کے مجموعی این پی اے دسمبر 2024 میں 2.6 فیصد کی 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

 

جی ڈی پی کی شرح نمو: اقتصادی بنیاد کو مضبوط بنانا

ہندوستان کی جی ڈی پی میں گزشتہ دہائی کے دوران ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ موجودہ قیمتوں پر، جی ڈی پی 15-2014 میں 106.57 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر25-2024 میں اندازاً331.03 لاکھ کروڑروپے ہو گئی ہے، جو صرف دس برسوں میں تقریباً تین گنا اضافہ ہے۔ صرف 25-2024 میں، نامینل جی ڈی پی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ حقیقی جی ڈی پی (مستقل قیمتوں پر) میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ پائیدار اقتصادی رفتار کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ تیز رفتار ترقی ملک کی بڑھتی ہوئی اقتصادی بنیاد اور بڑھتی ہوئی آمدنی کی سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

2.jpg

 

مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کسی ملک میں پیدا ہونے والے تمام سامان اور خدمات کی قدر کی پیمائش کرتی ہے، جب کہ مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) دیگر (خریداری) اشیاء اور خدمات میں شامل کی جانے والی قیمت ہے، جو معیشت کے اندر پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

اسی مدت کے دوران اصلی جی وی اے میں 6.4 فیصد اور نامینل جی وی اے میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا۔ پرائیویٹ فائنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (پی ایف ایس ای) میں 7.3فیصد اضافہ ہوا، جو دیہی مانگ میں بحالی کے باعث ہوا، جو کہ03-2002 کے بعد سے جی ڈی پی میں اپنے سب سے زیادہ حصہ (61.8فیصد) تک پہنچ گیا۔

 

 

3.jpg

 

خدمات کا شعبہ جی وی اے میں سب سے مستحکم شراکت دار رہا ہے، اس کی حصہ داری مالی سال 14 میں 50.6 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 25 میں تقریباً 55 فیصد ہو گئی۔ یہ تقریباً 30فیصد افرادی قوت کو روزگار بھی فراہم کرتا ہے۔ اپنی براہ راست شراکت کے علاوہ، خدمات مینوفیکچرنگ کی ’’خدمت‘‘ میں تیزی سے اہم کردار ادا کرتی ہیں، پیداوار اور پیداوار کے بعد کے دونوں مراحل میں استعمال ہونے والی خدمات کے ذریعے قدر میں اضافہ کرتی ہیں۔

s.

مختصر حقائق: اپریل 2025 میں جی ایس ٹی کی وصولیوں کے عروج کے ساتھ ٹیکس کی آمدنی ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئی اور مالی سال 26 کے لیے ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب 12فیصد کا تخمینہ لگایا گیا۔

 

یہ مسلسل رفتار حکومت کی قیادت میں ڈھانچہ جاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے، جس میں شفافیت، کاروبار کرنے میں آسانی، اور مینوفیکچرنگ، ایم ایس ایم ای، ڈیجیٹل خدمات اور بنیادی ڈھانچے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کو ترجیح دی جاتی ہے۔

بیرونی تجارت: عالمی افق پر ہندوستان کے نقوش کی فروغ دینے کی کوشش

گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان کی کل برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے، جو کہ 14-2013 میں 468 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 25-2024میں 825 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں تقریباً 76فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اس نمو کو تجارتی سامان کی برآمدات میں معمولی اضافے سے سہارا ملا، جو کہ جوگزشتہ برس کے 437.07 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں مالی سال25-2024 میں 437.42 بلین امریکی ڈالر رہی، جو اشیا پر مبنی تجارت میں استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، تجارتی سامان کی برآمدات14-2013 میں 310 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2024-25 میں 437.42 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جس میں انجینئرنگ کے سامان، پیٹرولیم مصنوعات اور الیکٹرانکس جیسے شعبوں کی وجہ سے 39 فیصد اضافہ ہوا۔

4.jpg

 

خدمات کی برآمدات دگنی سے بھی زیادہ ہوگئیں، جو کہ14-2013 میں 158 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر25-2024 میں 387 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔

 

ترقی کی کہانی کی قیادت کرنے والے ہندوستان کے اعلی برآمدی شعبے

مالی سال 25-2024 میں ہندوستان کی برآمدات میں اضافے کو اس کے سرفہرست تین برآمدی شعبوں- انجینئرنگ سامان، الیکٹرانک سامان اور ادویات اور دواسازی - نے آگے بڑھایا ہے جنہوں نے ملک کی تجارتی کارکردگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستان کی غیر پیٹرولیم برآمدات 374.1 بلین امریکی ڈال(مالی سال 25-2024) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 

شعبہ

سرفہرست برآمدی مقامات

دیگر اہم جھلکیاں

انجینئرنگ کا سامان

امریکہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، برطانیہ، جرمنی

  • تمام شعبوں میں سب سے زیادہ برآمدی قدر حاصل کی ۔
  • میک ان انڈیا، آٹو اور پرزہ جات کے لیے پی ایل آئی اسکیم، اور ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) پروگرام جیسے اہم اقدامات کے ذریعے کارفرما ۔

الیکٹرانک سامان

متحدہ عرب امارات، امریکہ، نیدرلینڈز، برطانیہ، اٹلی

  • الیکٹرانک سامان کی برآمدات میں 32 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا، جو مالی سال 25-2024 میں 38 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی۔
  • مالیت کے لحاظ سے برآمدات میں اضافہ: 10 بلین امریکی ڈالر

ادویات  اور دواسازی

200 زائدممالک

  • حجم کے لحاظ سے ہندوستان عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔
  • مارکیٹ کے 2030 تک 130 بلین امریکی ڈالر اور 2047 تک 450 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

 

5.jpg

 

6.jpg

عالمی سرمایے کا ہندوستان میں بہاؤ

ہندوستان تیزی سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش منزلوں میں سے ایک بن گیا ہے، جو ایک دہائی کی ساختی اصلاحات، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کی وجہ سے ہوا ہے۔ کلیدی بین الاقوامی درجہ بندیوں اور اسٹریٹجک اقدامات میں بہتری سے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت اب سالانہ ایف ڈی آئی کی آمد کو بڑھا کر 100 بلین امریکی ڈالرتک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے، جو کہ موجودہ پانچ سالہ اوسط 70 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اور سپلائی چینز کی تبدیلی کے درمیان ہندوستان کو ایک عالمی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

شعبہ

مجموعی ایف ڈی آئی ایکویٹی آمد کا حصہ (فیصد میں)

خدمات

16.2فیصد

کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر

15.0 فیصد

تجارت

6.4 فیصد

ٹیلی کام

5.5 فیصد

آٹوموبائل

5.2 فیصد

 

 

ان عوامل نے اپریل 2000 اور دسمبر 2024 کے درمیان مجموعی طور پر89.85 لاکھ کروڑ روپے)1.05ٹریلین امریکی ڈالر(تک پہنچنے کے ساتھ ایف ڈی آئی کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے، جو کہ مالی سال01 کے بعد تقریباً 20 گنا اضافے کو نشانزد کرتا ہے۔ اپریل  سے دسمبر 2024 تک کے لیے ہندوستان کاایف ڈی آئی ایکویٹی انفلوز 27فیصد اضافے سے 3.40 لاکھ کروڑ روپے)40.67 بلین امریکی ڈالر( ہو گیا، جو سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ترقی کلیدی شعبوں میں ایف ڈی آئی کے اصولوں کو آزاد کرنے، جی ایس ٹی کا تعارف اور میک ان انڈیا جیسے اقدامات جیسے اصلاحات کے ذریعے کارفرما ہے۔

ایف ڈی آئی کی اہم حصولیابیاں

 

  • مالی سال 22-2021 میں 84.84 بلین امریکی ڈالر کی اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ ایف ڈی آئی کی آمد۔
  • گزشتہ 10 مالی برسوں (24-2014) میں ایف ڈی آئی کی آمد 667.74 بلین امریکی ڈالر تھی۔ یہ گزشتہ 24 برسوں میں رپورٹ ہونے والی کل  ایف ڈی آئی کا تقریباً 67فیصد ہے ( 991.32 بلین امریکی)۔
  • ستمبر 2024 تک مجموعی ایف ڈی آئی  کی آمد 1 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
  • ایف ڈی آئی میں 26فیصد کا اضافہ، مالی سال25-2024 کے پہلے نصف میں 42 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گیا
  • خودکار راستے کے تحت موصول ہونے والی ایف ڈی آئی ایکویٹی آمد کا 90فیصد سے زیادہ۔

 

زمرہ

نمایاں خصوصیات

صحت کی دیکھ بھال اور انشورنس

اسپتال کے حصے نے مالی سال 24 میں 1.5 بلین امریکی ڈالر (12,708 کروڑ روپے) کو راغب کیا، جو کہ صحت کی دیکھ بھال کی کل ایف ڈی آئی کا 50فیصد ہے۔

خلائی شعبہ

انشورنس سیکٹر نے نو برسوں میں 6.51 بلین امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی حاصل کی۔ ایف ڈی آئی کی حد 26فیصد (2014) سے بڑھ کر 74فیصد (2021) ہو گئی۔

قابل تجدید ذرائع

مارچ 2024 میں، وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے خلائی شعبے میں ایف ڈی آئی اصلاحات کی منظوری دی، جس سے سیٹلائٹ کے منتخب ذیلی شعبوں میں 100فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی تاکہ نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

دفاع

ہندوستانی خلائی اسٹارٹ اپس نے مالی سال 24 کے پہلے نو مہینوں میں 120 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ جمع کیا۔

خوراک کی ڈبہ بندی

اپریل 2020 اور ستمبر 2023 کے درمیان ایف ڈی آئی کی آمد 6.14 بلین امریکی ڈالر تھی۔

ٹیک اینڈ آٹو

فروری 2024 تک، دفاعی شعبے میں ایف ڈی آئی 612 ملین امریکی ڈالر (5,077 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی۔

اسٹارٹ اپس

’آتم نر بھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ کے تحت غیر ملکی او ای ایم کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اہم کلیدی شعبوں میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے والی ریاستیں

مہاراشٹر

• سنہ 2030 تک 14 فیصد سالانہ شرحِ نمو (سی اے جی آر) کے ساتھ جی ڈی پی کو 500 ملین امریکی ڈالر سے بڑھا کر 1 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف۔

• ہیونڈائی موٹرز، جی ایم کےتلےگاؤں پلانٹ کے حصول کے بعد 721.94 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 6,000 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

کرناٹک

• مصنوعی ذہانت، صحت عامہ، اور ڈیٹا سینٹرز جیسے شعبوں میں 2.76 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 23,000 کروڑ روپے) مالیت کے 8 مفاہمتی یادداشتوں (ایم اویو) پر دستخط کیے گئے۔

گجرات

• وائبرنٹ گجرات 2024 میں، ڈی پی ورلڈ نے بندرگاہوں، لاجسٹکس اور خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کے لیے 3 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 25,000 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کا عہد کیا۔

• مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو) میں گہرے پانی والی بندرگاہوں، مال برداری کے راہداریوں اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔

 

پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم

 

7.jpg

 

1.97 لاکھ کروڑ (26 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ) کے متاثر کن اخراجات کے ساتھ، پی ایل آئی اسکیمیں 14 اہم شعبوں پر مرکوز ہیں، جن میں سے ہر ایک کو ملک کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے، تکنیکی ترقی کو فروغ دینے، اور عالمی بازاروں میں ہندوستان کی پوزیشن کومضبوط کرنے کے لیے حکمت عملی سے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ شعبے ملکی پیداوار کو مضبوط بنانے اور برآمدات کو بڑھانے کے حکومت کے ہدف کے ساتھ منسلک ہیں، جو آتم نربھر بھارت کے وسیع تر وژن میں تعاون کر رہے ہیں۔پی ایل آئی اسکیموں کا اثر ہندوستان کے مختلف شعبوں میں نمایاں رہا ہے۔ ان اسکیموں نے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دیاہے، جس کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ، روزگار کی تخلیق اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان اسکیمز نے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی بڑی تعداد میں بھارت میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا ہے۔

پی ایل آئی اسکیموں نے بھارت کی برآمدات کے ڈھانچے کو روایتی اشیاء سے ہٹا کر اعلیٰ قدر والی مصنوعات جیسے کہ الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن سامان، پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس وغیرہ کی طرف منتقل کر دیا ہے۔یہ اسکیمیں برآمدات کے شعبے میں ایک نمایاں تبدیلی کا باعث بنی ہیں، جن کی بدولت بھارت کی برآمدات 5.31 لاکھ کروڑ (تقریباً 61.76 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہیں۔اس کامیابی میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، دواسازی، فوڈ پروسیسنگ، اور ٹیلیکام و نیٹ ورکنگ مصنوعات جیسے شعبوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کرنا

6.3 کروڑ سے زائد کاروباری اداروں کے ساتھ، ایم ایس ایم ای شعبہ روزگار کی فراہمی اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جو کہ زراعت کے بعد دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے۔حکومت نے اس شعبے کی مدد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں قرضوں تک رسائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ہنر مندی کی تربیت، اور مارکیٹ میں سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔اس میں کھادی، دیہی صنعتوں، اور کوئر صنعتوں کے لیے بھی خصوصی حمایت فراہم کی گئی ہے۔

اہم کامیابیاں:

  • ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے تحت 3.58 لاکھ کروڑ روپے سے زائدرقم کی منظوری دی گئی۔
  • ای سی ایل جی ایس کے تحت2.39 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے ایم ایس ایم ای  قرضے نان پرفارمنگ اثاثہ (این پی اے) بننے سے محفوظ ہو گئے۔
  • 1.13 کروڑ ایم ایس ایم ایز نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔؎
  • اندازوں کے مطابق، اس اسکیم کی مدد سے 1.5 کروڑ سے زائد ملازمتیں بچائی گئیں اورتقریباً 6 کروڑ افرادکو روزی روٹی حاصل کرنے میں مدد ملی۔
  • کریڈٹ تک رسائی بڑھانے کے لیےگارنٹی کور کو100 کروڑ تک بڑھا دیا گیاہے۔

 

ادائیگیوں میں ڈیجیٹل تبدیلی

ہندوستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں غیرمعمولی اضافے کا تجربہ کیا ہے، جس سے کیش لیس معیشت کی طرف ایک اہم تبدیلی آئی ہے۔ یہ ترقی حکومتی اقدامات، شراکت داروں کی کوششوں اور مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ اس تبدیلی کے مرکز میں فوری ادائیگی کی خدمت (آئی ایم پی ایس) اوراین ای ٹی سی فاس ٹیگ کے ساتھ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) ہے، جس نے لین دین کو تیز تر، محفوظ اور زیادہ قابل رسائی بنایا ہے۔

 

ڈیجیٹل لین دین میں انقلاب

 

ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو افراد اور کاروباری اداروں میں ڈیجیٹل سہولیات کو  اپنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

 

  • لین دین کا حجم:

ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین مالی سال 18-2017 میں 2,071 کروڑ سے بڑھ کر مالی سال24-2023 میں 18,737 کروڑ ہو گئے، جس نے 44فیصد کی کمپاؤنڈ اینول گروتھ ریٹ (سی اے جی آر) حاصل کیا۔

 

لین دین کی قدر:

اسی مدت کے دوران، لین دین کی قیمت 11فیصد کے سی اے جی آر کے ساتھ 1,962 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر3,659 لاکھ کروڑ ہو گئی۔

یو پی آئی: ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کا  اہم مرکز

یونائیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی): ایک انقلابی ڈیجیٹل ادائیگی نظام ہے جو مختلف بینک اکاؤنٹس کو ایک ہی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے مربوط کرتا ہے۔ یہ نظام فنڈز کی منتقلی،بلوں کی ادائیگی اور مرچنٹ   ٹرانزیکشنزکو نہایت آسان، محفوظ اور فوری بناتا ہے۔

یوپی آئی نے مالی لین دین کو نہ صرف آسان اور محفوظ بنایا ہے بلکہ افراد، چھوٹے کاروباروں اور تاجروں کو بااختیار بھی بنایا ہے۔ یہ نظام بھارت کو ایک کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

 

 

 

آئی ایم پی ایس اوراین ای ٹی سی فاس ٹیگ: ریئل ٹائم اور موبلٹی ادائیگیوں کو بڑھانا

دسمبر 2024 میں، آئی ایم پی ایس نے6.01 لاکھ کروڑ کی مالیت کے 441 ملین ٹرانزیکشنز  پروسیز کئے، جو نومبر 2024 میں 407.92 ملین ٹرانزیکشنز اور5.58 لاکھ کروڑ سے زیادہ تھی۔

 

جہاں یوپی آئی موبائل پر مبنی پیئر ٹو پیئر اور مرچنٹ ادائیگیوں پر غالب ہے، فوری ادائیگی سروس (آئی ایم پی ایس) اور این ای ٹی سی فاس ٹیگ ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظر نامے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

آئی ایم پی ایس ، جو 2010 میں شروع کیا گیا، ایک حقیقی وقت میں، 24 گھنٹے الیکٹرانک فنڈز کی منتقلی کی سروس ہے جو بینکوں اور مالیاتی اداروں میں موبائل، انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایمس، اور ایس ایم ایس کے ذریعے لین دین کی معاونت کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، این ای ٹی سی فاس ٹیگ ، ہندوستان کا ڈیجیٹل ٹول کلیکشن نظام، منسلک بینک کھاتوں سے براہ راست کیش لیس ٹول ادائیگیوں کو ممکن بناتا ہے، جس سے مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آئی ایم پی ایس اور فاس ٹیگ ایک ساتھ مل کر روایتی لین دین سے الگ  ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں-جس سے  ملک بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے فنڈ کی منتقلی اور نقل و حرکت سے متعلق ادائیگیاں ممکن ہورہی ہیں۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بین الاقوامی بنانا:

ہندوستان کے مقامی طور پر تیار کردہ یوپی آئی اور روپے کارڈ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ممکن بنانے کے لیے عالمی معیار کے پلیٹ فارم ہیں۔ حکومت ان مصنوعات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اس وقت یوپی آئی مکمل طور پر فعال ہے اور متحدہ عرب امارات، نیپال، بھوٹان، سنگاپور، ماریشس، فرانس اور سری لنکا میں لائیو ہے۔ روپے کارڈز کی قبولیت متحدہ عرب امارات، نیپال، بھوٹان، سنگاپور اور ماریشس میں لائیو ہے۔

 

عالمی ریئل ٹائم ڈیجیٹل لین دین کا 49فیصد ہندوستان میں ہوا (اے سی آئی ورلڈ وائیڈ رپورٹ 2024)

 

جامع ترقی کے بلاکس کی تعمیر: ہندوستان میں مالیاتی سطح پر بااختیار بنانے کے 11 سال

گزشتہ گیارہ سالوں کے دوران، ہندوستان نے مالی شمولیت کومضبوط کرنے اور نچلی سطح پر کاروبار کو فروغ دینے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ 2014 سے شروع کی گئی اہم  اسکیموں کے ایک گروپ نے بینکنگ، انشورنس، پنشن اور کریڈٹ تک رسائی کو نمایاں طور پر وسیع کیا ہے۔ ایک ساتھ مل کر، انہوں نے مزید لچکدار، جامع اور مواقع پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھی ہے۔

1. پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)

 

  • پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں کی تعداد 2015 میں 14.72 کروڑ سے بڑھ کر اپریل 2025 تک 55.17 کروڑ ہوگئی۔
  • ان کھاتوں میں کل ڈپازٹس 15,670 کروڑ سے بڑھ کر2.61 لاکھ کروڑ روپےہو گئے، جو مالیاتی شراکت میں اضافہ کی عکاسی کرتا ہے۔
  • 30.80 کروڑ سے زیادہ اکاؤنٹس خواتین کے پاس ہیں، جو صنف پر مبنی جامع مالیاتی خودمختاری  کو فروغ دیتے ہیں۔
  • تقریباً 36.73 کروڑ اکاؤنٹس دیہی اور نیم شہری علاقوں میں موجود ہیں، جو کہ غیر محفوظ علاقوں تک رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔

اگست 2014 میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک مالی شمولیت کیلئے قومی مشن (این ایم ایف آئی) کے طور پر شروع کی گئی پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کا مقصدبینکنگ خدمات سے  محروم  ملک کی بڑی آبادی کو باضابطہ مالی نظام میں شامل کرنا تھا تاکہ ہر شہری کو اپنی مالی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کا موقع میسر آ سکے۔"بینکنگ سے محروم افراد کی بینکنگ، غیر محفوظ افراد کو محفوظ بنانا، غیر مالی اعانت سے محروم افراد کو مالی اعانت فراہم کرنے اور پسماندہ افراد کو فائدہ پہنچانے" کے اصولوں کی رہنمائی میں، اس اسکیم نے ملک بھر میں ہر ایک غیر بینک والے گھرانے کو عالمی بینکنگ خدمات فراہم کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

 

2. پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)

  • مارچ 2025 تک، 23.36 کروڑ افراد نے اسکیم میں اندراج کیا ہے۔
  • موصول ہونے والے 9,37,524 دعووں میں سے 9,05,139 کو کامیابی کے ساتھ تقسیم کیا گیا ہے، جس کی رقم 18,102.78 کروڑ روپے ہے۔

 

2015 کے مرکزی بجٹ میں اس حقیقت کے جواب میں اعلان کیا گیا کہ صرف 20فیصد ہندوستانیوں کے پاس انشورنس کوریج ہے، پی ایم جے ڈی وائی سالانہ قابل تجدید لائف انشورنس آفر کرتا ہے۔ 9 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو بروقت مدد ملی ہے، جس سے یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ مؤثر عوامی زندگی کی انشورنس اسکیموں میں سے ایک ہے۔

3. پردھان منتری تحفظ بیما یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)

  • اپریل 2025 تک، اسکیم نے 50.99 کروڑ مجموعی اندراجات حاصل کیے ہیں۔
  • ان میں سے 23.82 کروڑ خواتین اور 33.81 کروڑ دیہی باشندوں نے فائدہ اٹھایا ہے، جو مضبوط شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
  • اسکیم کے تحت 2,09,112 دعوے موصول ہوئے ہیں جن میں سے 1,56,428 دعوے نمٹائے گئے ہیں۔
  • کل کلیم ادائیگی 3,106.58 کروڑ روپےہے۔

 

9 مئی 2015 کو اپنے آغاز کے بعد سے، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) نے پورے ہندوستان میں سستی حادثاتی انشورنس کوریج کو وسعت دینے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

 20 روپے کے معمولی سالانہ پریمیم اور آسان بینک سے منسلک آٹو ڈیبٹ اندراج کے ساتھ، پی ایم ایس بی وائی کمزور طبقوں، خاص طور پر دیہی اور کم آمدنی والے گھرانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

4. اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)

لمبی عمر کے خطرات اور غیر منظم شعبے میں ریٹائرمنٹ سیکیورٹی کی کمی سے نمٹنے کے لیے، اے پی وائی 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ شراکت اور داخلے کی عمر سے منسلک ایک متعین ماہانہ پنشن فراہم کرتا ہے۔ اپریل 2025 تک، اسکیم نے 7.65 کروڑ سبسکرائبرز اور 45,974.67 کروڑروپے کا کل کارپس جمع کیا ہے۔ تمام صارفین کا تقریباً 48 فیصد خواتین ہیں، جو خواتین کارکنوں میں بڑھتی ہوئی مالی بیداری اور تحفظ کا ایک مضبوط اشارہ ہے۔

5. پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)

rom High Prices to Stability: A Decade of Inflation Control

 

اسکیم کی شروعات کے بعد سے 52.77 کروڑ سے زیادہ قرض کھاتے کھولے گئے ہیں جن میں  34.11 لاکھ کروڑ روپے کی منظور رقم اور تقسیم ہونے والی 33.33 لاکھ کروڑ روپے کی رقم دی گئی ہے۔

 

8 اپریل 2015 کو شروع کیا گیا، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، وزیر اعظم کااہم  پروگرام  ہےجس کا مقصدغیر اعانت یافتہ  مائیکرو انٹرپرائزز اور چھوٹے کاروباروں کو فنڈ فراہم کرنا ہے۔ ضمانت کے بوجھ کو ہٹا کر اور رسائی کو آسان بنا کر، مدرا نے نچلی سطح پر کاروبار کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی۔ اس اسکیم نے پورے ہندوستان میں ایک کاروباری تبدیلی کی شروعات کی ہے ،شہروں سے دیہاتوں تک، ملازمت کے متلاشیوں کو ملازمت کے تخلیق کاروں میں تبدیل کر دیا ہے۔

6. اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم

From High Prices to Stability: A Decade of Inflation Control

 

کل منظور شدہ اکاؤنٹس (05.04.2016 سے 31.03.2025 تک): 2,73,607

کل منظور شدہ رقم: 62,410.04 کروڑ روپے

ایس سی/ایس ٹی مستفیدین کے لیے منظور شدہ اکاؤنٹس: 69,822

ایس سی/ایس ٹی مستفیدین کے لیے منظور شدہ رقم: 14,705.64 کروڑ روپے

خواتین استفادہ کنندگان کے لیے منظور شدہ اکاؤنٹس: 2,04,058

خواتین استفادہ کنندگان کے لیے منظور شدہ رقم: 47,704.44 کروڑ روپے

 

5 اپریل 2016 کو اپنے آغاز کے بعد سے، اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم نے ایس سی،ایس ٹی، اور خواتین کاروباریوں کو بینک قرضوں کی سہولت فراہم کرکے گرین فیلڈ انٹرپرائزز شروع کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس نے ہزاروں لوگوں کو کاروبار شروع کرنے اور اس کو بڑھانے ، روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے اور جامع اقتصادی شراکت کو محرک بنانے کا موقع دیا ہے۔

7. پی ایم وشوکرما: ہندوستان کے روایتی کاریگروں کو بااختیار بنانا

 

17 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی، پی ایم وشوکرما اسکیم ایک تاریخی اقدام ہے جس کا مقصد 18 نشانزد تجارتوں جیسے لوہار، بڑھئی، کمہار، درزی، حجام، موچی اور دیگر میں روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی مدد کرنا ہے۔ یہ اسکیم ہنر کی تربیت، بغیر ضمانت کے کریڈٹ، جدید ٹول کٹس، مارکیٹ تک رسائی، اور ڈیجیٹل لین دین کے لیے مراعات سمیت مکمل مدد فراہم کرتی ہے جس سے ان کاریگروں کو رسمی معیشت میں ضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

8. پی ایم سوانیدھی اسکیم: کفایتی قرض کے ساتھ خوانچہ فروشوں کو بااختیار بنانا

  • منظور شدہ کھاتوں کی تعداد: 9,836,781
  • منظور شدہ رقم: 14,259 کروڑروپے
  • ادا کیے گئے کھاتوں کی تعداد: 9,604,650
  • ادا کی گئی رقم: روپے 13,782 کروڑ

 

پی ایم سواندھی اسکیم، جو 1 جون 2020 کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے شروع کی گئی تھی، اس کا مقصد خوانچہ فروشوں  کو کفایتی قرض  تک آسان  رسائی فراہم کرکے انہیں مضبوط بنانا اور معاشی ترقی کے لیے ان کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کو فروغ دینا ہے۔ یہ اسکیم تین قسطوں میں  05000 روپے تک کے بغیر ضمانت کے ورکنگ کیپیٹل لون،نیزسات فیصد سالانہ سود سبسڈی اور اور  فی ڈیجیٹل لین دین ایک روپے کا کیش بیک (سالانہ 1,200 روپے تک) فراہم کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر 31 دسمبر 2024 تک درست ہے، یہ اسکیم فی الحال توسیع کے مرحلے میں ہے۔

 

اونچی قیمتوں سے استحکام تک: افراط زر پر قابو پانے کی ایک دہائی

25-2024 میں خوردہ افراط زر میں 4.6فیصد تک کمی آئی ہے، جو کہ19-2018 کے بعد سب سے کم ہے، جس نے ترقی اور قیمت کے استحکام کو متوازن کرنے میں آربی آئی کی پرو گروتھ مانیٹری پالیسی کی کامیابی کو اجاگر کیا۔

پچھلی دو دہائیوں کے دوران، ہندوستان نے اپنے افراط زر کے منظر نامے میں ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھی ہے۔05-2004 اور 14-2013 کے درمیان مہنگائی اوسطاً 8.2فیصد رہی، کئی سالوں تک دوہرے ہندسوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔ اس مدت نے گھریلو بجٹ پر دباؤ ڈالا اور کاروبار کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کی۔

 

تاہم،16-2015سے 25-2024 تک، افراط زر میں نمایاں طور پر اوسطاً 5فیصد تک کمی آئی ہے۔ یہ تبدیلی ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سےافراط زر کو ٹارگیٹ کرنے، سپلائی چین کا بہتر انتظام، اور حکومت کی طرف سے درست مالیاتی نظم و ضبط سمیت مضبوط پالیسی دخل اندازیوں کو ظاہرکرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، قیمتوں کے استحکام میں بہتری آئی ہے، جس سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملی ہے۔

سی پی ایس ایز: ہندوستان کی اقتصادی تبدیلی کی اثرانگیزی

 

 

سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) ہندوستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسٹریٹجک  قومی اثاثوں کے طور پر، وہ محض تجارتی ادارے نہیں ہیں بلکہ قومی ترقی کے ستون ہیں، جو نمک، چائے اور کاغذ جیسے روزمرہ کے گھریلو مصنوعات سے لے کر بھاری مشینری، الیکٹرک گاڑیاں اور قومی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اجزاء تک-وسیع اسپیکٹرم میں ضروری بنیادی ڈھانچہ ، مینوفیکچرنگ صلاحیتیں اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔

 

مرکزی عوامی شعبے کے اداروں  کی اہم کامیابیاں:

 

سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) نے پچھلی دہائی کے دوران ہندوستان کے معاشی عروج میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے۔

.

اشارے

2014 (یا مالی سال14/مالی سالی16)

2024 (یا مالی سال24/مالی سال25)

ترقی

ادا شدہ سرمایہ

2لاکھ کروڑ روپے

چھ لاکھ کروڑ روپے

199فیصد

مجموعی آمدنی

21 لاکھ کروڑ روپے۔

36 لاکھ کروڑ روپے۔

75 فیصد

خالص منافع (آپریٹنگ سی پی ایس ایز)

1.3 لاکھ کروڑ روپے۔

3.2 لاکھ کروڑروپے۔

149 فیصد

منافع (منافع کمانے والے سی پی ایس ایز)

1.5 لاکھ کروڑ روپے۔

3.4 لاکھ کروڑ روپے۔

130 فیصد

مرکزی خزانے میں تعاون

2.2 لاکھ کروڑ روپے۔

4.9 لاکھ کروڑ۔

120 فیصد

نیٹ ورتھ

9.5 لاکھ کروڑ روپے۔

20 لاکھ کروڑ روپے۔

110 فیصد

کیپٹل ایمپلائیڈ

17.5 لاکھ کروڑ روپے۔

43 لاکھ کروڑ روپے۔

145 فیصد

کیپٹل اخراجات (سی پی ایس ایز)

1.9 لاکھ کروڑ روپے۔

3.3 لاکھ کروڑ روپے۔

74 فیصد

مشترکہ کیپیکس (سی پی ایس ایز + ریلوے + این ایچ اے آئی)

3.1 لاکھ کروڑ (مالی سال16)

8.1 لاکھ کروڑ (مالی سال25)

161 فیصد

 

Conclusion

نتیجہ

پچھلی دہائی کے دوران، ہندوستان نے ساختی اصلاحات، دور اندیش پالیسی سازی، اور غیر متزلزل سیاسی ارادے کی بنیاد پر ایک شاندار  اقتصادی تبدیلی کی ہے۔ تاریخی جی ڈی پی نمو اور ریکارڈ برآمدات کے حصول سے لے کر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں انقلاب لانے اور مالی شمولیت کے ذریعے لاکھوں افراد کو بااختیار بنانے تک، ملک نے ایک لچکدار، مساوی اور مستقبل کے لیے تیار معیشت کی بنیاد رکھی ہے۔ مضبوط ایف ڈی آئی کی آمد، بڑھتی ہوئی تجارت، اور جدت پر مبنی شعبوں کی قیادت کرنے کے ساتھ، ہندوستان اب عالمی معیشت میں غیر فعال حصہ دار نہیں رہا، وہ  اپنے مستقبل کا کلیدی معمار ہے۔ جیسا کہ ملک اعتماد کے ساتھ سرفہرست تیسری  اقتصادی طاقت بننے کے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، پچھلے گیارہ سالوں کی رفتار اس بات کا اشارہ ہے کہ ہندوستان کا معاشی عروج محض ایک لمحہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک ہے۔

حوالہ جات:

  • مالیاتی خدمات کا شعبہ۔
  • تجارت اور صنعت کی وزارت

· https://www.pib.gov.in/FeaturesDeatils.aspx?NoteId=153288&ModuleId=2

· https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2106921

· https://www.indiabudget.gov.in/budget2015-2016/es2014-15/echapter-vol2.pdf

· https://www.indiabudget.gov.in/budget2015-2016/es2014-15/echapvol2-01.pdf

· https://www.mospi.gov.in/percentage-share-gross-value-added-different-economic-sector-2011-12-2023-24-sae-base-year-2011-12-0

· https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/feb/doc202521494001.pdf

· https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2122016

· https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=153223&ModuleId=3

· https://www.ibef.org/economy/foreign-direct-investment

· https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2083683

· https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2122148

· https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=154428&ModuleId=3

· https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=154426&ModuleId=3

· https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=154432&ModuleId=3

· https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2119954

· https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2119045

پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کریں۔

 

 

*****

 

(ش ح-م ش۔ ع ح۔ ف ر۔ع ر)

UR No-1903

 

(Backgrounder ID: 154699) Visitor Counter : 3
Provide suggestions / comments
Read this release in: English , Hindi
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate