• Sitemap
  • Advance Search
Rural Prosperity

جن اوشدھی میں سستی دوائیں مالی دباؤ کے بغیر معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہیں

محلے کےکیندروں کے ذریعہ قابلِ اعتماد علاج ہر گھر کے قریب پہنچایا جا رہا ہے

Posted On: 05 MAR 2026 11:18AM

دہلی کے ایک پُرسکون محلے کی گلی میں ایک چھوٹا سا دواخانہ ایک میڈیکل اسٹور سے آگے بڑھ چکا ہے۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر روزمرہ کی صحت کی دیکھ بھال کو بچت، خود انحصاری اور وقار کی کہانی میں بدل ر ہے ہیں۔ بزرگ شہریوں کے لیےیہ مرکز نہ صرف ادویات فراہم کرتے ہیں، بلکہ روزمرہ کی زندگی میں آزادی، اعتماد اور وقار فراہم کرتے ہیں۔

 

1.jpg

 

3.jpg

2.jpg

 

 

’سستی ادویات، 60 کی عمر میں اعتماد بحال‘

60 سال کی عمر میں شویتا جی اکیلی رہتی ہیں۔ پھر بھی وہ اپنے گھر کے قریب واقع جن او شدھی کیندر تک اعتماد کے ساتھ  جاتی ہیں۔ پچھلے آٹھ سالوں سےیہ اسٹور ان کے اعتمادکا کا مرکزرہا ہے۔ جس سے انہیں بہت مدد ملتی ہے۔ وہ باقاعدگی سے مرکز سے ذیابیطس، تیزابیت، کیلشیم، وٹامنز اور انسولین کی دوائیں خریدتی ہیں۔

 

5.jpg

4.png

’’پہلے ادویات مہنگی تھیں اور ماہانہ اخراجات کا انتظام دباؤ تھا‘‘۔ ’’ وہ کہتی ہیں کہ’’میں اب ہر ماہ ایک معقول رقم بچاتی ہوں۔‘‘ شویتا جی کے لیے فائدہ صرف مالی نہیں ہے۔ دوا کی یہ دوکان قریب ہونے سےانہیں آزادانہ طور پر باہر نکلنے اور اپنی صحت کے لئے خود انتظام کرنے کی طاقت ملتی ہے۔ ’’معیار میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔‘‘وہ  زور دے کر کہتی ہیں کہ’’دوائیں موثر ہیں اور میں مکمل طور پر مطمئن ہوں۔‘‘ ان کی کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح سستی صحت کی دیکھ بھال خاص طور پر اکیلے رہنے والے بزرگ شہریوں کے لیے اعتماد بحال کر سکتی ہے ۔

 

’کوئی طویل سفر نہیں، کوئی بھاری بل نہیں، صرف باوقار دیکھ بھال‘

6.png

گووردھن جی کے لیےیہ کیندر ایک نعمت کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ پچھلے چھ سالوں سے وہ یہاں سے بلڈ پریشر اور شوگر کی دوائیں خرید رہے ہیں۔

’’یہ ہمارے گھر کے قریب ہے اس لیے ہم کسی پر انحصار کیے بغیر خود  یہاں تک آسانی سےآ سکتے ہیں‘‘۔ وہ کہتے ہیں’’ہمیں اچھی کوالٹی کی ادویات سستی قیمتوں پر ملتی ہیں جو خود  کوبااختیار ہونے کا احساس دلاتی ہیں۔‘‘اس کے قابل رسائی اور ہماری استطاعت  کے مطابق ہونے کے سبب ہمیں آزادی کا احساس ہوتا ہے۔ کوئی لمبا سفر نہیں، کوئی بھاری بل نہیں، صرف قابل اعتماد دوائیں وہ  بھی ہماری پہنچ کے اندر ہمیں دستیاب ہو رہی ہیں۔

 

’7,000 روپے کے بلوں سے مالی راحت تک‘

 

صرف چند قدم کے فاصلے پر سنجیو کمار کاؤنٹر پر انتظار کر رہے ہیں۔ پچھلے سات سالوں سے وہ ایک ہی مرکز سے اپنے اور اپنی بیوی کے لیے دوائیں خرید رہے ہیں۔ ’’میں اپنی اور بیوی کے لیے2,000 روپئےمیں دوائیاں حاصل کر لیتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ’’ اگر ہمیں ان دواؤں کو باہر سے خریدنا پڑے تو ہمیں ہر ماہ تقریباً6,000-7,000 روپے خرچ کرنا پڑ ے گا۔‘‘

7.jpg

8.png

بچت نے ان کے گھریلو بجٹ میں نمایاں فرق پیدا کیا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ“جو رقم اب ہم بچا لیتے ہیں وہ خاندان کی دیگراہم ضروریات پر خرچ ہو جاتی ہے۔”دائمی بیماریوں کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے لیے طبی اخراجات میں کمی کا مطلب ہے کم ذہنی دباؤ اور بہتر مالی منصوبہ بندی۔

‘جیب پر بوجھ ڈالے بغیر صحت کی سہولت’

9.png

اشوک کمارجو ایک مکینیکل کارکن ہیں، وہ بھی کچھ اسی طرح کے احساس کا اظہار کرتے ہیں۔ جب بھی انہیں یا ان کے خاندان کو دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے تو جن اوشدھی کیندر اُن کی پہلی ترجیح ہوتا ہے۔

وہ کہتے ہیں“ہمیں یہاں سستی ادویات ملتی ہیں۔ یہ ہماری جیب پر کوئی بوجھ نہیں ڈالتی ہیں۔”ان جیسے محنت کش خاندانوں کے لیےایک ایک روپے کی قیمت ہے۔ سستی دوائیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ علاج مالی پریشانی کا سبب نہ بنے۔

 

‘نسخے کی پریشانی کو  راحت میں بدلنا’

10.jpg

سنیل کمار علاقے میں کیندر کی موجودگی کے وسیع تر اثرات پر بھی روشنی ڈالتے ہیں ۔  وہ بتاتے ہیں کہ یہاں دوائیں نمایاں طور پر زیادہ سستی ہو گئی ہیں ۔  اس سے پہلے صرف ڈاکٹر کے نسخے کو دیکھنے سے متوقع زیادہ اخراجات کی وجہ سے لوگوں کی بے چینی بڑھ جاتی تھی ۔  اب جن اوشدھی کیندر میں سستی ، اعلیٰ معیار کی دوائیں دستیاب ہونے سے یہ تشویش راحت میں بدل گئی ہے ۔

 

’ایک دیویانگ کاروباری اپنی برادری کو بااختیار بنا رہا ہے‘

رام ادھار ایک دیویانگ کاروباری  ہیں جو جن اوشدھی کیندر چلاتے ہیں ہے ۔لیگ لینتھ ڈسکریپینسی(ایل ایل ڈی)کے ساتھ رہنا جس میں ایک ٹانگ دوسرے سے چھوٹی ہوتی ہے ۔انہوں نے اس چیلنج کواپنی طاقت میں تبدیل کرنے کا انتخاب کیا ۔  جسمانی معذوری کا بہانہ بنانے کے بجائے وہ عزم اور ایک واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھے کیونکہ گھر کے قریب معیاری ، سستی دوائیں فراہم کرکے اپنی برادری کی خدمت کرناان کا مقصد بن گیا ۔

 

11.jpg

12.jpg

وہ پُرسکون اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں،“میں اپنے علاقے کے لیے کچھ بامعنی کرنا چاہتا تھا۔” آج اُن کا کیندر روزانہ تقریباً 30 سے 40 گاہکوں کی خدمت کرتا ہے۔ علاقے کے بہت سے لوگوں کے لیے اُن کی دکان محض ایک میڈیکل اسٹور نہیں بلکہ حوصلے اور خدمت کی علامت بن چکی ہے۔ اُن کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جب موقع حوصلے کے ساتھ مل جائے تو وہ نہ صرف ایک زندگی بلکہ پوری برادری کو بدل سکتا ہے۔

13.jpg

بزرگ شہریوں ،ملازمت پیشہ افراد، دیویانگ کاروباریوں اور طویل مدتی بیماریوں کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے لیے سستی صحت کی سہولت کوئی عیش و عشرت نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے اور یہ طبی ضروریات جنااوشدھی کیندروں پر بغیر کسی بھاری مالی بوجھ کے پوری کی جاتی ہیں۔

ان روزمرہ کہانیوں سے ایک واضح پیغام سامنے آتا ہے۔ جن اوشدھی کیندر صرف دوائیں فروخت کرنے والی دکانیں نہیں ہیں بلکہ یہ اعتماد راحت اور بااختیاری کے مراکز ہیں۔

حوالہ جات

کیمیکل اور کھاد کی ووزارت

پی ڈی ایف کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

********

ش ح۔م ح ۔ رض

U-3379

 

(Features ID: 157671) आगंतुक पटल : 35
Provide suggestions / comments
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Kannada
National Portal Of India
STQC Certificate