Economy

ہندوستانی کھیت -کھلیانوں سے عالمی منڈیوں تک: زرعی برآمدات میں آئی تیزی

प्रविष्टि तिथि: 20 NOV 2026 12:38 PM

 

مالی سال 27-2026 کے دوران اپریل سے ستمبر تک ہندوستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ  درج کیا گیا، جس میں باسمتی چاول،  تیار شدہ منجمد آلو اور پیلے رنگ کی دانے دار مکئی نے اہم کردار ادا کیا۔ باسمتی چاول کی برآمدات میں 25.4 فیصد، جبکہ  تیار شدہ آلو کی برآمدات میں 20.8 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ پیلے رنگ کی دانے دار مکئی کی برآمدات میں تقریباً 12 گنا اضافہ ہوا۔ مغربی ایشیا، مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدات کی مضبوط ترقی ہندوستان کی زرعی اور پراسیس شدہ غذائی مصنوعات کی برآمدات کے بڑھتے ہوئے عالمی دائرۂ کار کی عکاسی کرتی ہے۔

 

تعارف

مالی سال 27-2026 کے دوران اپریل سے ستمبر تک ہندوستان کی اہم زرعی اجناس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ  درج کیا گیا، جس میں باسمتی چاول، تیار یا محفوظ کیے گئے منجمد آلو اور پیلے  رنگ کی دانے دار مکئی کی برآمدات میں قابلِ ذکر ترقی درج کی گئی۔ یہ کارکردگی روایتی منڈیوں میں مضبوط  مانگ، نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں تیز رفتار ترقی اور ہندوستان کی زرعی برآمدات میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی تنوع کا نتیجہ ہے۔

مغربی ایشیا کی کئی منڈیوں، بشمول ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمن اور عمان میں باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اسی مدت کے دوران امریکہ میں بھی برآمدات میں ترقی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب، پراسیس شدہ آلو کی برآمدات میں مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا، بالخصوص انڈونیشیا اور جاپان میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

پیلے  رنگ کی دانے دار مکئی کی برآمدات میں خاص طور پر نمایاں اضافہ درج کیا گیا، جس میں ویتنام، بنگلہ دیش اور فلپائن اہم منڈیوں کے طور پر ابھرے۔ زرعی اجناس کی برآمدات میں یہ ترقی ہندوستانی برآمدات کے وسیع ہوتے ہوئے جغرافیائی دائرے اور بین الاقوامی منڈیوں میں اس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے۔

 

 

باسمتی چاول کی برآمدات 25 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.60 بلین امریکی ڈالر تک پہنچی

اپریل سے ستمبر کے دوران مالی سال 26-2025 میں باسمتی چاول کی برآمدات 1.28  بلین امریکی ڈالر تھیں، جو مالی سال 27-2026 کی اسی مدت میں تقریباً 25.4 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 1.60  بلین امریکی ڈالر ہو گئیں۔ یہ اضافہ مغربی ایشیا، شمالی امریکہ اور دیگر خطوں کی کئی اہم منڈیوں میں  درج کیا گیا۔

  • ایران رپورٹ کردہ منڈیوں میں سب سے بڑی منزل کے طور پر ابھرا، جہاں برآمدات 44.1 فیصد اضافے کے ساتھ 129.8 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 187.1 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
  • سعودی عرب میں 7.9 فیصد اضافہ  درج  کیا گیا اور برآمدات 161.6 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 174.4 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
  • امریکہ میں برآمدات میں 27.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور ترسیلات 109.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 139.8 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
  • متحدہ عرب امارات میں برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ  درج  کیا گیا اور اس مدت کے دوران ان کی مالیت 138.3 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
  • یمن میں 66.8 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا اور برآمدات 74.7 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 124.6 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
  • عمان میں بھی 65.3 فیصد کا مضبوط اضافہ  درج کیا گیا اور برآمدات 44.9 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 74.2 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
  • چھوٹی منڈیوں میں اردن میں غیر معمولی طور پر 444.4 فیصد اضافہ درج کیا گیا، جہاں برآمدات پانچ گنا سے زیادہ بڑھ کر 6.3 ملین امریکی ڈالر سے 34.3 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دیگر  بازاروں، بشمول کینیڈا، قطر، نیپال، ماریشس اور اٹلی میں بھی اس مدت کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ درج  کیا گیا، جو بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستانی باسمتی چاول کی بڑھتی ہوئی جغرافیائی رسائی کی عکاسی کرتا ہے۔

تیار یا محفوظ کیے گئے آلوؤں کی برآمدات  21 فیصد اضافےکے ساتھ 179.4 ملین امریکی ڈالر تک پہنچی

 

مالی سال 27-2026 کے اپریل تا ستمبر کے دوران ہندوستان سے تیار یا محفوظ کیے گئے منجمد آلوؤں کی برآمدات میں 20.8 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 148.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 179.4 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں نمایاں اضافے کے ساتھ متعدد ممالک میں برآمدات میں ترقی درج کی گئی۔

  • فلپائن برآمدات کی سب سے بڑی منزل بنا رہا، جہاں بھیجی جانے والی کھیپ کی مالیت 36.7 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ سعودی عرب 24.3 ملین امریکی ڈالر کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا۔
  • انڈونیشیا میں 75 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا اور برآمدات 7.6 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 13.3 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
  • جاپان میں 112.9 فیصد کا قابلِ ذکر اضافہ درج  کیا گیا اور برآمدات 6.2 ملین امریکی ڈالر سے دوگنی سے بھی زیادہ بڑھ کر 13.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
  • عمان اور آسٹریلیا میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ عمان کو برآمدات کی مالیت 9.6 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ آسٹریلیا کو بھیجی جانے والی کھیپ دوگنی سے زیادہ ہو کر 6.0 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو 100 فیصد سے زیادہ اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔
  • جنوبی کوریا میں برآمدات میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 1.0 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 2.0 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
  • چین میں 160 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا اور برآمدات 0.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 1.3 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 پیلے رنگ کی دانے داری مکئی کی برآمدات میں 1,156 فیصد کا غیر معمولی اضافہ

 

 پیلے رنگ کی دانے دار مکئی کی برآمدات میں تقریباً 1,156 فیصد کا زبردست اضافہ  درجکیا گیا۔ مالی سال 2025-26 کے اپریل تا ستمبر کے دوران یہ برآمدات 9.78 ملین امریکی ڈالر تھیں، جو مالی سال 2026-27 کی اسی مدت میں بڑھ کر 122.82 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس نمایاں اضافے کی بنیادی وجہ ایشیا کی متعدد منڈیوں میں برآمدات کی کھیپ میں ہونے والا غیر معمولی اضافہ تھا۔

  • ویتنام برآمدات کی سب سے بڑی منزل بن کر ابھرا، جہاں برآمدات میں تقریباً 3,49,600 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 0.02 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 69.94 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو غیر معمولی اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔
  • بنگلہ دیش کو برآمدات کی مالیت 30.84 ملین امریکی ڈالر رہی۔ اس مدت کے دوران فلپائن بھی ایک اہم منزل بن کر ابھرا، جہاں برآمدات 8.55 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
  • متحدہ عرب امارات میں تقریباً 3,867 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا اور برآمدات 0.18 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 7.14 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
  • ملائیشیا میں بھی تقریباً 903 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات کی کھیپ 0.34 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 3.41 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

برآمدات میں تنوع ہندوستان کی زرعی برآمدات کی کہانی کو مزید مستحکم بنا رہا ہے

مالی سال 2026-27 کے اپریل تا ستمبر کے دوران ہندوستان کی زرعی برآمدات کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ روایتی اہم غذائی اجناس اور تیار شدہ غذائی مصنوعات کی منتخب اقسام کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ باسمتی چاول کی برآمدات میں مغربی ایشیا، شمالی امریکہ اور دیگر منڈیوں میں اضافہ درج کیا گیا، جبکہ تیار شدہ آلوؤں کی برآمدات میں مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں ترقی  درج کی گئی۔

 پہلے رنگ کی دانے دار مکئی نے بھی اس توسیع میں اہم کردار ادا کیا، جس کی برآمدات میں ویتنام، بنگلہ دیش، فلپائن اور دیگر ممالک کو نمایاں اضافہ ہوا۔ ان منڈیوں میں برآمدات کی کھیپ میں اضافے سے ہندوستان کی زرعی برآمدات کے جغرافیائی تنوع میں بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

مستحکم اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں برآمدات کی ترقی ہندوستانی زرعی اجناس اور اضافی قدر کی حامل تیار شدہ غذائی مصنوعات کے لیے بین الاقوامی منڈیوں کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔

حوالہ جات

وزارتِ تجارت و صنعت

ہندوستانی کھیتوں سے عالمی منڈیوں تک: زرعی برآمدات میں تیزی سے اضافہ

***

 (ش ح ۔م ش۔ ش ب ن)

U. No.7960

(तथ्य सामग्री आईडी: 151213) आगंतुक पटल : 7


Provide suggestions / comments
इस विश्लेषक को इन भाषाओं में पढ़ें : English , हिन्दी