• Sitemap
  • Advance Search
Farmer's Welfare

کسان سارتھی پلیٹ فارم

प्रविष्टि तिथि: 29 JUN 2026 11:24 AM

زرعی ماحولیاتی نظام کو متحد، بااختیار اور مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی

 

ٹیکنالوجی، مہارت اور کسانوں کی ضروریات میں مؤثر ہم آہنگی

کسان سارتھی کا آغاز جولائی 2021 میں کیا گیا۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا مربوط ڈیجیٹل زرعی مشاورتی پلیٹ فارم ہے، جو کسانوں کو بروقت، مستند اور کثیر لسانی زرعی مشورے فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کسانوں کو مختلف سرکاری اسکیموں، موسمیاتی تازہ معلومات اور زرعی ماہرین سے مشاورت کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے۔یہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت اور زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت کا مشترکہ اقدام ہے۔ اس پلیٹ فارم پر عمل درآمد انڈین ایگریکلچرل اسٹیٹسٹکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

  • یہ پلیٹ فارم انٹرایکٹو انفارمیشن ڈِسیمینیشن سسٹم (آئی آئی ڈی سی) پر مبنی ہے۔ آئی آئی ڈی ایس کسانوں اور ماہرین کے درمیان دوطرفہ رابطے کو ممکن بناتا ہے۔ یہ زرعی علم اور ٹیکنالوجی کی تجربہ گاہ سے کھیت تک مؤثر منتقلی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
  • کسان سارتھی ایپ کسانوں کو درج ذیل اداروں سے جوڑتی ہے:

اے۔ 730 سے زائد کرشی وگیان کیندر (کے وی کے)

بی۔ 100 سے زائد آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ

سی ۔ 65 سے زائد زرعی یونیورسٹیاں

ان اداروں کا باہمی انضمام قومی سطح پر زرعی مشاورت کا ایک مضبوط نظام تشکیل دیتا ہے۔ اس کے ذریعے ملک بھر کے کسانوں کو قابلِ اعتماد، مقامی ضروریات سے ہم آہنگ اور مؤثر رہنمائی و مشاورتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

  • روایتی طور پر کسانوں کو زرعی مشاورت، موسمی پیش گوئی اور مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے متعدد ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ کسان ساراتھی اس مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے مختلف اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کو ایک ہی جگہ مربوط کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کسانوں کو ضروری خدمات تک زیادہ تیز، آسان اور قابلِ اعتماد رسائی حاصل ہوتی ہے۔اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز درج ذیل ہیں:
  • کسان کال سینٹر
  • کامن سروس سینٹر
  • انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ
  • مائی اسکیم
  • بھاشنی (بی ایچ اے ایس ای آئی این آئی)

ان قومی پلیٹ فارموں کے انضمام سے اہم زرعی خدمات ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہو جاتی ہیں، جس سے کسانوں کے لیے ان خدمات تک رسائی زیادہ آسان، تیز اور مؤثر بن جاتی ہے۔

بھارت بھر میں کسانوں کے پاس اسمارٹ فون کی دستیابی، انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیجیٹل خواندگی کی سطح یکساں نہیں ہے۔ متعدد ذرائع سے رسائی کی سہولت فراہم کرکے کسان سارتھی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی کسان بروقت زرعی مشاورت سے محروم نہ رہے۔ کسان درج ذیل ذرائع کے ذریعے کسان سارتھی سے استفادہ کر سکتے ہیں:

اے۔ کسان کال سینٹرز

بی ۔ کامن سروس سینٹرز

سی۔ ویب پورٹل

ڈی۔ واٹس ایپ

ای۔ موبائل ایپ

 

کسان سارتھی کسانوں کی کس طرح مدد کرتا ہے؟

  • کسان سارتھی کسانوں کو براہِ راست زرعی ماہرین سے جوڑتا ہے۔
  • اس کے ذریعے کسان اپنے علاقے کے مطابق موسمی حالات، منڈی کی قیمتوں اور دیگر زرعی امور سے متعلق بروقت رہنمائی اور مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔
  • کسان سارتھی پلیٹ فارم کسانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق موزوں سرکاری اسکیموں کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایم-کسان سمیت مختلف سرکاری اسکیموں کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • اس پلیٹ فارم پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کی اسکیموں کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی اسکیمیں بھی دستیاب ہیں۔ 25 جون 2026 تک اس پورٹل پر مجموعی طور پر 610 سرکاری اسکیمیں دستیاب تھیں، جن میں 102 مرکزی حکومت کی اسکیمیں شامل ہیں۔
  • زرعی مشاورتی خدمات تمام اہم غذائی اجناس، دالوں، تیل دار بیجوں(تلہن )، باغبانی کی فصلوں، شجرکاری کی فصلوں اور چارہ جاتی فصلوں کے لیے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ مویشی پروری، پولٹری، ماہی پروری اور دیگر متعلقہ شعبوں کے لیے بھی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
  • کسان کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کے ماہرین سے اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اپنی مقامی زبان میں مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔
  • کسان تربیتی اجلاسوں  اور ویڈیو مشاورتی نشستوں میں بھی آسانی سے شرکت کر سکتے ہیں۔
  • اس پلیٹ فارم کے ذریعے کسان منڈیوں میں اہم فصلوں کی موجودہ قیمتوں اور ضلع وار مارکیٹ نرخوں تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ منتخب فصلوں کے بازار کے رجحانات کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔

کسان سارتھی پلیٹ فارم کی نمایاں خصوصیات اور فراہم کی جانے والی خدمات

کسان سارتھی پلیٹ فارم اپنے صارفین کو درج ذیل سہولیات اور خدمات فراہم کرتا ہے:

اے۔ کسان اور ان کے کھیت کی معلومات کی بنیاد پر ذاتی نوعیت کی زرعی رہنمائی

بی ۔ 13 علاقائی زبانوں میں زرعی ماہرین سے براہِ راست بات چیت کی سہولت

سی۔ کسان کی ضرورت کے مطابق کال اور کانفرنسنگ کی سہولت

ڈی۔ کسانوں کے علمی و معلوماتی ذخیرے تک رسائی

ای ۔ کسان کے مقام اور زرعی شعبے کے مطابق بروقت الرٹ پیغامات

ایف۔ ٹول فری موبائل نمبر اور ویب پورٹل کے ذریعے آسان رجسٹریشن کی سہولت

آئی آئی ڈی ایس (آئی آئی ڈی ایس): کسان سارتھی کی بنیاد بننے والی ٹیکنالوجی

  • کسان سارتھی انٹرایکٹو انفارمیشن ڈِسیمینیشن سسٹم (آئی آئی ڈی ایس) پر مبنی ہے۔ آئی آئی ڈی ایس ایک دوطرفہ مواصلاتی پلیٹ فارم ہے، جو کسانوں اور زرعی ماہرین کے درمیان بلا رکاوٹ رابطے اور مؤثر تبادلۂ معلومات کو ممکن بناتا ہے۔
  • اس پلیٹ فارم کے ذریعےوائس کال، ویڈیو کال، تحریری پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کے تبادلے سمیت چیٹ کی مختلف سہولیات کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آئی آئی ڈی ایس کے بنیادی افعال درج ذیل ہیں:

اے۔ کسان اپنی ضرورت کے مطابق مختلف خدمات کی رکنیت اختیار کر سکتے ہیں۔

بی ۔ کسانوں کو ان کے حالات اور ضروریات کے مطابق ذاتی نوعیت کی زرعی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

سی ۔ کسان کسی بھی وقت اپنی منتخب کردہ خدمات میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

ڈی ۔ زرعی ماہرین کسان کی سابقہ معلومات اور گزشتہ مشاورت کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

ای ۔ کسانوں کی ضروریات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشورے فراہم کیے جاتے ہیں۔

آئی آئی ڈی ایس کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

اے۔ کسانوں کی کالیں ایک مرکزی سرور پر موصول ہوتی ہیں۔

بی ۔ سوالات کو متعلقہ زرعی ماہرین تک پہنچایا جاتا ہے۔

سی ۔ مستقبل میں حوالہ اور پیروی کے لیے سوالات کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے۔

ڈی ۔ زرعی ماہرین معلومات اور علمی ذخیرے (نالج ڈیٹا بیس) تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

ای ۔ یہ نظام "اپنے کسان کو جانیے" (کے وائی ایف) کے اصول پر عمل کرتا ہے۔

ایف ۔ اس سے کسانوں کو فراہم کی جانے والی زرعی رہنمائی زیادہ درست، مؤثر اور ان کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔

کسان سارتھی کی رسائی اور مستفید ہونے والے کسانوں کا دائرۂ کار

  • 25 جون 2026 تک کسان سارتھی کی خدمات 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے 768 اضلاع اور 6.63 لاکھ گاوں  تک پہنچ چکی ہیں۔
  • کسان سارتھی کے نیٹ ورک میں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے 4,767 سائنس دان اور 113 ادارے شامل ہیں۔
  • اس پلیٹ فارم پر 2.95 کروڑ کسان رجسٹرڈ ہیں، جن میں 56.16 لاکھ خواتین مستفیدین شامل ہیں۔
  • 2.89 کروڑ کسانوں نے اپنے قریبی کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) جا کر رجسٹریشن کرایا، جبکہ 5.35 لاکھ کسان کسان کال سینٹروں کے ذریعے، 21,517 کسان موبائل ایپ کے ذریعے، 2,416 کسان ویب پورٹل کے ذریعے اور 39,193 کسان کامن سروس سینٹروں کے ذریعے پلیٹ فارم سے منسلک ہوئے۔
  • اب تک اس پلیٹ فارم پر 19.21 لاکھ سوالات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
  • کسان ساراتھی اب تک 21,900 زرعی مشورے جاری کر چکا ہے، جن میں 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کی 351 زرعی اجناس کا احاطہ کیا گیا ہے۔

image0039JRW.jpg

زرعی شعبے کے دیگر شراکت داروں کے لیے فوائد

کسان سارتھی ایک مربوط زرعی نظام تشکیل دیتا ہے، جس سے زرعی ماہرین، مختلف اداروں اور پالیسی سازوں سمیت زرعی شعبے کے دیگر متعلقہ فریق بھی مستفید ہوتے ہیں۔

آئی سی اے آر کے ادارے اور یونیورسٹیاں

 

تحقیقی اداروں کو اپنی سائنسی زرعی رہنمائی اور سفارشات کو زیادہ وسیع پیمانے پر کسانوں تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم علم کے مؤثر تبادلے کو فروغ دیتا ہے اور تحقیقی نتائج کے عملی استعمال کو مزید مؤثر بناتا ہے۔

 

کے وی کے اور زرعی ماہرین

کسان سارتھی کے ذریعے کسانوں تک تیزی سے رسائی حاصل کرنا اور انہیں مؤثر انداز میں زرعی مشورے فراہم کرنا ممکن ہوتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کسانوں کے سوالات کے بروقت اور مؤثر حل میں مدد دیتا ہے اور زرعی ٹیکنالوجی و تحقیق کو تجربہ گاہ سے کھیت تک منتقل کرنے کے عمل کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

 

پالیسی ساز اور منتظمین

یہ پلیٹ فارم حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں زمینی صورتحال سے متعلق معلومات، ڈیش بورڈز اور تجزیاتی اعداد و شمار تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس سے شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں مدد ملتی ہے اور زرعی توسیعی خدمات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔

 

ڈیجیٹل زراعت کے مستقبل کی سمت پیش رفت

کسان ساراتھی بھارت کے زرعی توسیعی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کسانوں، تحقیقی اداروں، زرعی توسیعی اداروں اور پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک زیادہ مربوط، مؤثر اور فوری ردِعمل دینے والا زرعی نظام تشکیل پاتا ہے۔اس کا کثیر لسانی انٹرفیس، خدمات تک رسائی کے متعدد ذرائع اور دوطرفہ مواصلاتی نظام ملک بھر میں کسانوں کی ضروریات کے مطابق زرعی معلومات اور مشاورتی خدمات کی مؤثر فراہمی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی مسلسل توسیع اور کسانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے ساتھ، کسان سارتھی زرعی معلومات کے مؤثر فروغ کو تقویت دیتا ہے اور کسانوں کو کھیت کی سطح پر بہتر اور باخبر فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔یکنالوجی پر مبنی زرعی مشاورت اور مختلف اداروں کے مؤثر باہمی اشتراک کے ذریعے یہ پلیٹ فارم ایک زیادہ مضبوط، پیداوار اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار زرعی شعبے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

حوالہ جات

Ministry of Electronics & Information Technology

https://kisansarathi.in/

https://ks-aams-web.digitalindiacorporation.in/about-us

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1736155&reg=48&lang=2

 

Ministry of Statistics and Programme Implementation

https://www.pib.gov.in/Pressreleaseshare.aspx?PRID=2132330&reg=48&lang=2

کسان سارتھی پلیٹ فارم

کان سارالیٹ فارم کی نمایاں خصوصیات اور فراہم کی جانے والی خدمات

********

) ش ح ۔ ش آ۔ ع د)

U.No. 9301

(तथ्य सामग्री आईडी: 150645) आगंतुक पटल : 2


Provide suggestions / comments
इस विश्लेषक को इन भाषाओं में पढ़ें : English , हिन्दी , Bengali