وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نمو گھاٹ پر منعقدہ تھروکورل پر مبنی مقابلوں میں 100 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا


کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت اسکول کے طلبہ کے لیے قصہ گوئی، مصوری اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

تمل ناڈو کے 50 اساتذہ 30 نومبر سے وارانسی، پریاگ راج اور ایودھیا کے اسکولی طلبہ کو تھروکورل پڑھانے کا آغاز کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 NOV 2026 7:47PM by PIB Delhi

کاشی تمل سنگمم 5.0 (کے ٹی ایس 5.0) کے حصے کے طور پر آج نمو گھاٹ پر قصہ گوئی، مصوری اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی)، انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں مختلف اسکولوں کے 100 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261129194849_7009ad.jpg

یہ تقریب کے ٹی ایس کے پانچویں ایڈیشن کے موضوع، 'تھروکورل پائیلوم – تھروکورل ابھیاس کریں' پر منعقد کی گئی تھی۔ قصہ گوئی کے مقابلے میں 'تھروکورل' سے متاثر کہانیاں پیش کی گئیں، جن میں اخلاقیات، نیک چلنی، علم، ہمدردی اور انسانیت جیسی اقدار کو اجاگر کیا گیا۔ مصوری کے مقابلے میں شرکاء نے اپنے فن پاروں کے ذریعے اس ادبی شاہکار میں بیان کیے گئے خیالات اور پیغامات کی عکاسی کی، جبکہ کوئز مقابلے میں 'تھروکورل' اور اس کی تعلیمات سے متعلق ان کی سمجھ بوجھ کا امتحان لیا گیا۔

نیشنل بک ٹرسٹ نے طلبہ کو اپنے ادبی اور تعلیمی اقدامات سے روشناس کرانے کے لیے ایک تعارفی سیشن کا بھی انعقاد کیا۔ انہیں 'راشٹریہ ای-پستکالیہ'  سے متعارف کرایا گیا—جو ایک ڈیجیٹل لائبریری ہے جہاں 7,000 سے زائد کتابوں تک رسائی دستیاب ہے—اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اس پلیٹ فارم سے استفادہ کریں، مطالعے کی عادت پیدا کریں اور اپنے علم کو وسعت دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261129194901_cbca5d.jpg

کاشی اور تمل ناڈو کے دستکاری کے نمونوں، روایتی مصنوعات اور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے نمو گھاٹ پر 50 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ کاشی اور تمل ناڈو کی متنوع فنی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے نمو گھاٹ پر ہر شام ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج کئی ثقافتی پیشکشیں پیش کی گئیں، جن میں تروچیراپلی کا ایک تمل لوک رقص، وارانسی کے ایک فنکار کے بھجن اور چنئی کا کلاسیکی رقص شامل تھے۔

کے ٹی ایس 5.0 کے حصے کے طور پر، تمل ناڈو کے 50 تربیت یافتہ اساتذہ 30 نومبر 2026 سے وارانسی، پریاگ راج اور ایودھیا کے منتخب اسکولوں میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو 'تھروکورل' کی تعلیمات اور اقدار پڑھانے کا آغاز کریں گے۔ یہ پروگرام 10 کام کاج کے دنوں تک جاری رہے گا، جس کے تحت 20 اساتذہ وارانسی میں جبکہ 15، 15 اساتذہ ایودھیا اور پریاگ راج میں تعینات کیے گئے ہیں۔ آج بنارس ہندو یونیورسٹی میں ان اساتذہ کے لیے ایک تعارفی و تربیتی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8460


(ریلیز آئی ڈی: 2343601) وزیٹر کاؤنٹر : 2