وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے کاشی تمل سنگمم 5.0 کے آغاز کے موقع پر شرکت کنندگان کا پرتپاک خیرمقدم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 NOV 2026 5:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی تمل سنگمم کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور تمل ناڈو سمیت ملک کے مختلف حصوں سے ابدی شہر کاشی پہنچنے والے تمام شرکاء کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا۔

اس سال کے موضوع ’’تھروکرل پائل ووم‘‘ (آئیے تھروکرل سیکھیں) کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم شاعر سنت تھروولّور کی لازوال حکمت انسانی زندگی کے متعدد پہلوؤں کے بارے میں بیش قیمتی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے تھروکرل کے 50 زبانوں میں تراجم، جن میں 10 غیر ملکی زبانیں بھی شامل ہیں، کی اشاعت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے تھروولّور کے فلسفے کو نوجوانوں میں مزید مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

’’مجھے بے حد خوشی ہے کہ کاشی تمل سنگمم 5.0 کا آج آغاز ہو گیا ہے!

تمل ناڈو اور ملک کے دیگر حصوں سے ابدی شہر کاشی آنے والے تمام لوگوں کا گرم جوشی سے خیرمقدم ہے۔

اس سال سنگمم کا موضوع ’تھروکرل پائل ووم‘ (آئیے تھروکرل سیکھیں) خاص اہمیت کا حامل ہے۔ عظیم تھروولّور کی حکمت انسانی زندگی کے متعدد پہلوؤں کے بارے میں بیش قیمتی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ تھروکرل کا ترجمہ 50 زبانوں میں شائع کیا گیا ہے، جن میں 10 غیر ملکی زبانیں بھی شامل ہیں۔ امید ہے کہ اس طرح کی کوششوں سے عظیم تھروولّور کے خیالات نوجوانوں میں مزید مقبول ہوں گے۔

گزشتہ برسوں کے دوران کاشی تمل سنگمم ثقافتی اور فکری تبادلے کے ایک پُررونق پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’شریشٹھ بھارت‘ کا جذبہ بھی اس کی بدولت مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 8420


(ریلیز آئی ڈی: 2343134) وزیٹر کاؤنٹر : 7