57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

 آئی ایف ایف آئی 2026 میں فلم سازوں نے ’دی کیرالا اسٹوری 2: گوز بیونڈ‘ اور ’ڈیموگرافی اِز ڈیسٹنی‘ کے تخلیقی سفر پر روشنی ڈالی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 6:50PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2342844Views: 5

 کرداروں پر مبنی کہانیوں، تحقیق پر مبنی فلم سازی اور متنوع کہانیوں کو ناظرین تک پہنچانے میں سنیما کی طاقت کی اہمیت آج بھارت کے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نمایاں طور پر سامنے آئی۔ ہدایت کار کاماکھیا نارائن سنگھ اور پروڈیوسر رویندر سنگھوی نے فلم ’دی کیرالا اسٹوری 2: گوز بیونڈ‘ اور دستاویزی فلم ’ڈیموگرافی اِز ڈیسٹنی‘ کی تیاری کے بارے میں اپنے تجربات بیان کیے اور تحقیق، کرداروں کی تشکیل اور پیچیدہ موضوعات کو سنیما کے ذریعے پیش کرنے کے چیلنجوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

’دی کیرالا اسٹوری 2‘ کی ہدایت کاری کے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کاماکھیا نارائن نے فلم کو کرداروں پر مبنی کہانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشترکہ جذباتی ربط برقرار رکھتے ہوئے متعدد کہانیوں کو یکجا کرنا ایک چیلنج بھی تھا اور ایک خوشگوار تجربہ بھی۔ انہوں نے مختلف کہانیوں کو آپس میں جوڑنے میں موسیقی کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اگرچہ فلم میں تین الگ الگ کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے، تاہم ایک مشترکہ جذباتی بنیاد نے انہیں آپس میں مربوط رکھا۔

نارائن نے یہ بھی کہا کہ فلم کی کہانی کیس اسٹڈیز اور حقائق پر مبنی حوالوں سے اخذ کی گئی ہے، جس کا مقصد کرداروں کے تجربات اور جذبات کے ذریعے اس بیانیے کو پیش کرنا ہے۔

’ڈیموگرافی اِز ڈیسٹنی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروڈیوسر رویندر سنگھوی اور ہدایت کار کاماکھیا نارائن نے اعداد و شمار اور تجرباتی شواہد کو ایک دل چسپ سنیما کی کہانی میں ڈھالنے کے چیلنجوں کو اجاگر کیا۔ کاماکھیا نے وضاحت کی کہ پیچیدہ معلومات کو ناظرین کے لیے قابلِ فہم بنانے کے لیے ایسے کرداروں کی تلاش ضروری ہے، جن سے وہ خود کو جوڑ سکیں۔ دستاویزی فلم ساز کے طور پر اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کاماکھیا نے کہا کہ ان کا طریقۂ کار عموماً اعداد و شمار جمع کرنے اور انٹرویوز سے شروع ہوتا ہے، جس کے بعد ایسے افراد کی شناخت کی جاتی ہے جن کے تجربات کہانی کی تشکیل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے فلم سازی میں بصری صداقت کی اہمیت پر بھی بات کی، جس میں ایسی جگہوں کا انتخاب بھی شامل ہے جو کہانی کو قابلِ اعتبار بناتی ہیں۔ سفر کے اپنے تجربات اور مختلف مقامات سے واقفیت نے انہیں کہانی کے لیے موزوں مقامات کی شناخت کرنے اور مطلوبہ بصری ماحول دوبارہ تخلیق کرنے میں مدد دی۔

مقررین نے فلموں کو وسیع تر ناظرین تک پہنچانے میں سوشل میڈیا کے کردار پر بھی اظہارِ خیال کیا، ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ان کے اپنے تخلیقی سفر کی محرک قوت ایسی کہانیاں بیان کرنے کی خواہش رہی ہے جنہیں وہ بامعنی سمجھتے ہیں۔

مباحثے میں مختلف خطوں، زبانوں اور پروڈکشن کے پس منظر سے تعلق رکھنے والی فلموں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے میں آئی ایف ایف آئی کے کردار پر بھی بات ہوئی۔ سنگھ نے کہا کہ یہ فیسٹیول مختلف بجٹ اور وسائل کے ساتھ کام کرنے والے فلم سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا کام پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یاد کیا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں، ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے وسیع پیمانے پر دستیاب ہونے سے بہت پہلے، آئی ایف ایف آئی نے انہیں بین الاقوامی سنیما اور فلم سازوں سے متعارف کرایا تھا۔

سنگھ نے فیسٹیول کے موضوع ’اسٹوریز وِد آؤٹ بارڈرز‘ (سرحدوں سے ماورا کہانیاں) کو متنوع سنیما کی آوازوں کو یکجا کرنے کے اس کے دیرینہ کردار سے قریب تر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم چھوٹے خطوں اور کم معروف زبانوں میں بننے والی فلموں کو وسیع تر ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

پریس کانفرنس کی نظامت کلدیپ مینا نے کی۔

پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں:

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 8388 )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2342844
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026