نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 28 نومبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ کا کاشی تمل سنگمم 5.0 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا پروگرام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 4:20PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  ہند جناب سی پی رادھا کرشنن  بروز ہفتہ، 28 نومبر  ، 2026  ء کو اتر پردیش کے وارانسی کا دورہ کریں گے۔ وہ کاشی تمل سنگمم 5.0 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کا جشن مناتا ہے اور ‘ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت ’  کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے دورے کے دوران  ، نائب صدر جمہوریہ وارانسی کے شری کال بھیرو مندر اور شری کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا بھی کریں گے۔

 

****

(ش ح ۔ ا ع خ۔ ع ا)

U.No. 8367

 


(ریلیز آئی ڈی: 2342608) وزیٹر کاؤنٹر : 9