پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 NOV 2026 1:28PM by PIB Delhi
قومی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے سامرا الٹرنیٹ انویسٹمنٹ فنڈ – اسکیم I ایل وی ایف، سامرا الٹرنیٹ انویسٹمنٹ فنڈ III انڈیا، کیلکس کنٹینر ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایسوسی ایٹڈ روڈ کیریئر لمیٹڈ سے متعلق مجوزہ انضمام کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کے تحت سامرا الٹرنیٹ انویسٹمنٹ فنڈ – اسکیم I ایل وی ایف (سمارا اے آئی ایف اسکیم I) اور سامرا الٹرنیٹ انویسٹمنٹ فنڈ III انڈیا (موسومہ بہ ’ سامرا اے آئی ایف‘) کے ذریعہ کیلکس کنٹینر ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ (کیلکس) میں حصص خریدے جائیں گے۔ اس کے بعد کیلکس، ایسوسی ایٹڈ روڈ کیریئر لمیٹڈ (اے آر سی) میں حصص حاصل کرے گی اور کیلکس کو اے آر سی میں ضم کرنے کی تجویز بھی ہے۔
سامرا اے آئی ایف، زمرہ دوم کا متبادل سرمایہ کاری فنڈ ہے، جو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے ساتھ سیبی (متبادل سرمایہ کاری فنڈ) ضوابط، 2012 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ ان فنڈ کا انتظام یا انہیں مشورہ دینے کا کام ان کی سرمایہ کاری کی منتظمہ کمپنی سامرا الٹرنیٹ انویسٹمنٹ مینجمنٹ ایل ایل پی کرتی ہے۔
کیلکس ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جو 2006 میں ہندوستان میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ملک میں کنٹینر فریٹ اسٹیشن کی سہولتیں فراہم کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
اے آر سی ایک غیر درجہ بند پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو 1972 میں ہندوستان میں قائم کی گئی تھی۔ یہ لاجسٹکس اور زمینی نقل و حمل کی خدمات فراہم کرتی ہے اور اس کا کاروبار ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ش ع۔ ن م۔
U-8353