57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

گھر سے دور ایک نئے آشیانے کی تعمیر: فلم ’پیرس پیرس‘ میں نقل مکانی، شناخت اور اپنائیت کے احساس کی دریافت


آئی ایف ایف آئی 2026 میں بیلجیئم کی فلم ساز ایزابیل ٹالینیرے نے مہاجرت اور ایسی جگہ کی تلاش پر اپنے خیالات پیش کیے جسے ہر انسان اپنا گھر کہہ سکے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 1:47PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2342518Views: 7

بیلجیئم کی فلم ساز ایزابیل ٹالینیرے نے آج گوا میں 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) کے دوران پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنی فلم پیرس پیرس، اس کےتخلیقی  سفر اور مہاجرت، بے پناہی اور اپنائیت کے احساس جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی سنیما  کےزمرے میں شامل یہ فلم فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رہنے والے تین افراد کی زندگیوں  کی کہانی کے ذریعے گھر کے حقیقی معنی کو اجاگر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-27at11.57.25AM_20261127135433_3fa24e.jpeg

پیرس کی ایک عمارت کے پس منظر میں بنائی گئی فلم ’پیرس پیرس‘میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی کہانی پیش کی گئی ہے، جو غیر قانونی طور پر قبضے میں لیے گئے خالی فلیٹ میں اپنے لیے گھر بسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ محدود وسائل میں ایک ساتھ رہتے ہوئے اور اپنے ماضی اور مستقبل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، یہ افراد شناخت، بے  پناہی اور اپنائیت جیسے سوالات  کا سامنا کرتے ہیں۔ اس طرح فلم ان انسانی تجربات کو اجاگر کرتی ہے جو مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔

پہلی بار ہندوستان  آنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایزابیل  ٹالینیرے نے کہا کہ آئی ایف ایف آئی میں اپنی فلم  کوپیش کرنے کا موقع ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فلم کی نمائش کو ناظرین کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل ملا اور آڈیٹوریم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ نمائش کے بعد سوال و جواب کا دلچسپ سیشن بھی منعقد ہوا، جس کے ذریعے انہیں ہندوستانی  ناظرین سے بات چیت کرنے اور فلم کے بارے میں ان کے خیالات جاننے کا موقع ملا۔

اپنے تخلیقی انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایزابیل ٹالینیرے نے بتایا کہ دستاویزی فلم سازی کے شعبے میں ان کے تجربے نے کرداروں کے انتخاب کے طریقے کو کس طرح متاثر کیا۔ انہوں نے ایسے افراد کا انتخاب کیا جن کی ذاتی زندگی کی کہانیاں اور عملی تجربات ان کرداروں سے مطابقت رکھتے تھے جنہیں وہ پردۂ سیمیں پر پیش کر رہی ہیں۔ اس سے فلم کی کہانی میں حقیقت کا رنگ اور گہرائی پیدا ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-27at11.57.26AM_20261127135233_e3b450.jpeg

فلم ساز نے فلم کی تیاری کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر بھی بات کی، خاص طور پر انہوں نے محدود بجٹ اور فلم بندی کے لیے موزوں مقامات تلاش کرنے کے سلسلے میں درپیش چیلنجوں کا ذکر کیا۔ فلم کے پس منظر میں اپنی ذاتی ترغیب کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے دادا دادی  مہاجرین تھے۔ اسی تجربے نے نقل مکانی، بے پناہی اور اپنائیت کے احساس کی دریافت جیسے موضوعات میں ان کی دلچسپی کو جنم دیا۔

فلم سے اپنی امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے ایزابیل ٹالینیرے نے کہا کہ وہ چاہیں گی کہ یہ فلم مختلف ملکوں اور ثقافتوں تک پہنچے اور اپنے آفاقی موضوعات اور مشترکہ انسانی تجربات کے ذریعے دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں کو چھوئے۔

پریس کانفرنس کی نظامت اینڈریو لالچنداما نے کی۔

پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو دیکھیں:

یہاں آئی ایف ایف آئی کی لائیڈ پڑھیں:

https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ش ع۔ ن  م۔

U-8352


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2342518
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026