الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JUL 2026 4:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کے ٹیکنالوجی کے استعمال کی عام لوگوں تک رسائی کے وژن کے مطابق، حکومت نے آندھرا پردیش سمیت ملک بھر میں ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے(ڈی پی آئی) کو فروغ دیا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت حکومت نے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے(ڈی پی آئی) کا طریقۂ کار اپنا یا ہے تاکہ کھلے، باہم مربوط اور وسعت پذیر پلیٹ فارموں کے ذریعے بڑے پیمانے پر آبادی تک ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے (ڈی پی آئی)کے اہم اقدامات:
حکومت نے شناخت (آدھار)، ادائیگی (یو پی آئی) اور معلومات کے تبادلے (ڈیجی لاکر اور اے پی آئی سیتو) وغیرہ کے لیے بنیادی ڈیجیٹل عوامی ڈھانچے کو کامیابی کے ساتھ بڑے پیمانے پر نافذ کیا ہے۔ ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ بھارت کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تبدیلی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ اس سے مالی شمولیت، ڈیجیٹل شمولیت، حکمرانی اور اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر فروغ حاصل ہوا ہے۔
ڈیجیٹل خدمات میں لسانی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے قومی زبان ترجمہ مشن (این ایل ٹی ایم) یعنی ‘بھاشنی’ شروع کیا ہے، جسے ہندوستانی زبانوں کی ٹیکنالوجی کے لیے ایک عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ بھاشنی پلیٹ فارم ہندوستان کی متنوع آبادی کو درپیش لسانی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈیجیٹل سہولتوں سے محروم طبقات کے لیے ڈیجیٹل ذرائع تک رسائی مزید آسان ہوتی ہے۔
اوپن اے پی آئی پالیسی کے نفاذ کو آسان بنانے اور ایک کھلے اور باہم مربوط ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے کے لیے ‘اے پی آئی سیتو’ پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے سرکاری خدمات کو مختلف پلیٹ فارموں کے ساتھ بآسانی مربوط کرنے اور ان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فی الحال، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف محکموں کی فراہم کردہ 8,904 اے پی آئی اس پلیٹ فارم پر شائع کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومت نے ‘میری پہچان’ کے نام سے سنگل سائن آن (ایس ایس او) پلیٹ فارم بھی شروع کیا ہے، جس کے ذریعے شہری ایک متحدہ تصدیق کے نظام کے تحت حکومت کی متعدد ایپلی کیشن اور خدمات تک بآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل انڈیا کے اقدامات موبائل پلیٹ فارموں کے ذریعے بھی دستیاب ہیں، جنہوں نے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا حکومت ہند کی اہم ترجیحات میں شامل رہا ہے، تاکہ مالی شمولیت اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے ضروری سرکاری خدمات تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔ ان اقدامات کے ذریعے شہری کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی سرکاری خدمات کی وسیع تر سہولتوں، مثلاً ڈیجیٹل ادائیگی، ڈیجیٹل تعلیم، ڈیجیٹل صحت اور ای کورٹس وغیرہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) اور دیگر معاون ذرائع کے ذریعے خدمات کی فراہمی کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ دیہی علاقوں اور کمزور طبقات تک آخری سرے تک خدمات کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے (ڈی پی آئی) اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کی بعض اہم تفصیلات درج ذیل ہیں، جنہوں نے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور سرکاری خدمات تک جامع اور مساوی رسائی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بالخصوص دیہی آبادی، خواتین اور معاشرے کے دیگر طبقات کو ان سے فائدہ پہنچا ہے:
- آدھار: آدھار دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل شناختی پروگرام ہے، جو بایومیٹرک اور آبادیاتی معلومات کی بنیاد پر ہر فرد کو منفرد ڈیجیٹل شناخت فراہم کرتا ہے۔ اب تک 144 کروڑ سے زائد آدھار شناختی کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ صحت، تعلیم، زراعت اور بینکاری سمیت مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود اور بہتر حکمرانی کے متعدد اقدامات کے تحت مستفیدین کی شناخت کے لیے آدھار کی تصدیق کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ریاست کے لحاظ سے اندراج کی تفصیلات https://uidai.gov.in/aadhaar_dashboard/ پر دستیاب ہیں۔
- یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی): یو پی آئی نے دیہی اور دور دراز علاقوں میں لاکھوں افراد اور چھوٹے کاروباری اداروں کو تیز رفتار، محفوظ اور کم خرچ ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے کے قابل بنایا ہے، جس سے مالی شمولیت کو نمایاں فروغ ملا ہے۔ یو پی آئی کے ذریعے 55.49 کروڑ سے زیادہ افراد اور 6.5 کروڑ تاجر مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ یہ ایک ہی پلیٹ فارم پر 731 بینکوں کو مربوط کرتا ہے۔ اس طرح یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام بن گیا ہے۔ ہندوستان میں ہونے والی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 85 فیصد یو پی آئی کے ذریعے ہوتی ہیں، جبکہ دنیا بھر میں فوری ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تقریباً 50 فیصد حصہ بھی یو پی آئی کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے یو پی آئی کے اعداد و شمار https://www.npci.org.in/product/ecosystem-statistics/upi پر دستیاب ہیں۔
- ڈیجی لاکر: ڈیجی لاکر شہریوں کو متعلقہ دستاویزات جاری کرنے والے اصل اداروں کی جانب سے جاری کردہ مستند ڈیجیٹل دستاویزات تک کسی بھی وقت رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر 71.66 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں، جبکہ اس سے منسلک 2,822 اداروں کی جانب سے 936.03 کروڑ سے زیادہ دستاویزات جاری کی جا چکی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران 17.90 کروڑ صارفین نے رجسٹریشن کرائی اور 26.74 کروڑ دستاویزات جاری کی گئیں۔ ڈیجی لاکر کی خدمات سے استفادہ کرنے کے لیے ریاست مہاراشٹر میں آدھار کے ذریعے 4.46 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن ہو چکی ہیں۔ ریاست وار تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں۔
- نئے دور کی حکمرانی کے لیے یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن (اُمَنگ): تمام سرکاری خدمات کے لیے ایک ہی موبائل ایپلی کیشن ‘اُمَنگ’ فعال ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو 241 محکموں کی 2,575 سے زیادہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اس پلیٹ فارم پر 374 خدمات شامل کی گئیں اور 186.24 کروڑ لین دین انجام پائے۔ اُمنگ پر صارفین اور ڈیجیٹل خدمات کی ریاستوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمے میں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ تفصیلات اُمنگ پورٹل https://web.umang.gov.in/landing/services پر بھی دستیاب ہیں۔
- ای سائن (ای-ہستاکشر): ای سائن ایک آن لائن الیکٹرانک دستخط کی سہولت ہے، جسے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز کے ساتھ مربوط کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین کسی دستاویز پر ڈیجیٹل دستخط کر سکتے ہیں۔ ای سائن سروس شہریوں کو قانونی طور پر قابل قبول طریقے سے آن لائن دستاویزات پر فوری دستخط کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ای سائن کے تمام خدمات فراہم کرنے والے اداروں (ای ایس پیز) کی جانب سے مجموعی طور پر 155.56 کروڑ ای سائن جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 44.23 کروڑ ای سائن سی ڈیک (یعنی ای-ہستاکشر پروجیکٹ کے تحت) کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 12.46 کروڑ ای سائن جاری کیے گئے۔ ریاست کے لحاظ تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں۔
- اے پی آئی سیتو: اے پی آئی سیتو پروجیکٹ کا مقصد ڈیٹا کے مالکان اور مرکزی و ریاستی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے مؤثر تبادلے کو فروغ دینا ہے، تاکہ باہم مربوط نظام قائم کیے جا سکیں اور مربوط انداز میں خدمات فراہم کی جا سکیں۔ فی الحال، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف محکموں کی جانب سے فراہم کردہ 8,904 اے پی آئی اس پلیٹ فارم پر شائع کی جا چکی ہیں۔
- کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز): کامن سروس سینٹرز گاؤں کی سطح پر کاروباری خدمات فراہم کرنے والے افراد (وی ایل ای) کے ذریعے 800 سے زیادہ سرکاری اور کاروباری خدمات ڈیجیٹل طور پر فراہم کرتے ہیں، جس سے آخری سرے تک خدمات کی فراہمی کا نظام مضبوط ہوا ہے۔ مئی 2026 تک ملک بھر میں 5.01 لاکھ کامن سروس سینٹرز فعال ہیں، جن میں سے 3.91 لاکھ گرام پنچایت کی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ ریاست اور ضلع کے لحاظ سے تفصیلات کامن سروس سینٹرز کے پورٹل https://csc.gov.in پر دستیاب ہیں۔
ڈیجیٹل اقدامات کے اثرات:
ڈیجیٹل انڈیا پروگرام نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے قابل رسائی، مؤثر اور شفاف سرکاری خدمات فراہم کرکے شہریوں تک خدمات کی فراہمی کے نظام میں نمایاں تبدیلی لائی ہے۔ آدھار، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی)، ڈیجی لاکر، راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی)، اُمنگ، کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز)، اے پی آئی سیتو اور میری پہچان جیسے اہم ڈیجیٹل اقدامات نے سرکاری خدمات، ڈیجیٹل ادائیگیوں، ڈیجیٹل دستاویزات اور مالی فوائد کی براہ راست منتقلی تک بلا رکاوٹ رسائی کو ممکن بنایا ہے۔
ان اقدامات سے خدمات کی فراہمی میں لگنے والے وقت، لین دین کے اخراجات اور سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت میں کمی آئی ہے، جبکہ کاغذ کے بغیر، بالمشافہ رابطے کے بغیر اور شفاف حکمرانی کو فروغ ملا ہے۔ کامن سروس سینٹرز کے وسیع نیٹ ورک نے بالخصوص دیہی اور دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل خدمات کی آخری سرے تک فراہمی کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان اقدامات سے ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کو فروغ ملا ہے، زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور خواتین سمیت محروم و پسماندہ طبقات کو سرکاری خدمات، مستحقہ فوائد اور سماجی و اقتصادی مواقع تک بہتر رسائی فراہم کرکے بااختیار بنایا گیا ہے۔
ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا:
حکومت نے ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے اور بالخصوص دیہی و دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت براڈ بینڈ رابطے کو بہتر بنانے، ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو وسعت دینے، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے، علاقائی زبانوں میں خدمات تک رسائی ممکن بنانے اور شہریوں میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ ان اقدامات میں مہاراشٹر بھی شامل ہے۔ ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- بھارت نیٹ کے ذریعے گرام پنچایتوں اور دیہی اداروں تک براڈ بینڈ کنکٹیویٹی کی توسیع کی جا رہی ہے۔ جون 2026 تک ملک بھر میں بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت مجموعی طور پر 2.21 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پی) کو خدمات کی فراہمی کے لیے تیار کیا جا چکا ہے۔ جون 2026 کے دوران 80,472 گرام پنچایتوں میں بھارت نیٹ کے پوائنٹ آف پریزنس (پی او پی) فعال تھے۔
- ٹیلی مواصلات، انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ کی رسائی: ہندوستان میں ٹیلی فون کنکشن کی تعداد مارچ 2014 میں 93.3 کروڑ تھی، جو مارچ 2026 میں بڑھ کر 133 کروڑ سے زیادہ ہو گئی۔ اسی طرح انٹرنیٹ صارفین کی تعداد مارچ 2014 کے 25.15 کروڑ سے بڑھ کر مارچ 2026 میں 109.27 کروڑ تک پہنچ گئی۔
- حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے 4جی سیچوریشن پروجیکٹ اور موبائل کنکٹیویٹی کے دیگر منصوبوں کے تحت جون 2026 تک ملک بھر میں 24,812 موبائل ٹاور نصب کرکے فعال کیے جا چکے ہیں۔
- کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) گاؤں کی سطح پر کاروباری خدمات فراہم کرنے والے افراد (وی ایل ای) کے ذریعے 800 سے زیادہ سرکاری اور کاروباری خدمات ڈیجیٹل طور پر فراہم کرتے ہیں، جس سے آخری سرے تک خدمات کی فراہمی کا نظام مضبوط ہوا ہے۔ مئی 2026 تک ملک بھر میں 5.01 لاکھ کامن سروس سینٹرز فعال ہیں، جن میں سے 3.91 لاکھ گرام پنچایت کی سطح پر کام کر رہے ہیں۔
- پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشرتا ابھیان (پی ایم جی دشا) کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 6.39 کروڑ افراد کو تربیت دی گئی۔ یہ اسکیم 31 مارچ 2024 کو اختتام پذیر ہو گئی۔ قومی نمونہ جاتی سروے دفتر (این ایس ایس او) کے جامع سالانہ ماڈیولر سروے (سی اے ایم ایس)،23-2022 کے مطابق، 15 سے 24 سال کی عمر کے 78.4 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ فائل منسلک کرکے پیغامات بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارتوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ 94.2 فیصد دیہی گھرانوں اور 97.1 فیصد شہری گھرانوں کے پاس ٹیلی فون یا موبائل فون موجود تھا۔
- فیوچر اسکلز پرائم کے تحت مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اینالیٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹیز)، سائبر سکیورٹی، بلاک چین اور آگمینٹڈ ریئلٹی/ورچوئل ریئلٹی (اے آر/وی آر) جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں ہنر مندی کے فروغ، نئی مہارتیں سیکھنے اور موجودہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اب تک اس پروگرام کے پورٹل پر 34 لاکھ سے زیادہ امیدوار رجسٹریشن کرا چکے ہیں، جن میں سے 23 لاکھ سے زیادہ امیدوار مختلف کورسز میں داخلہ لے چکے ہیں یا تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
- انڈیا اے آئی مشن کے تحت ‘انڈیا اے آئی فیوچر اسکلز’ کا اہم ستون معاشرے کے مختلف طبقات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خواندگی اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ‘یوا اے آئی فار آل’ جیسے پروگرام شروع کیے گئے ہیں، تاکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکھنے والوں میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں بیداری اور بنیادی معلومات کو فروغ دیا جاسکے۔ انڈیا اے آئی مشن کا ‘یوا اے آئی فار آل’ کورس متعدد ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے، جن میں آئی گوٹ کرم یوگی بھارت، فیوچر اسکلز پرائم، دکشا، انٹیلی پاٹ، خان اکیڈمی اور کورسیرا وغیرہ شامل ہیں۔
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (نیلٹ) ملک بھر میں اپنے 56 مراکز اور 9,000 سے زیادہ شراکت دار اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی اور ہنر مندی کے فروغ سے متعلق کورسز فراہم کرتا ہے، جن میں اے سی سی اور سی سی سی بھی شامل ہیں۔
- ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فار نالج شیئرنگ (دکشا) اسکولی تعلیم کے لیے ‘ایک ملک، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم’ ہے، جس کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں معیاری ڈیجیٹل تعلیمی مواد فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے تحت تمام جماعتوں کے لیے کیو آر کوڈ والی جدید نصابی کتابیں (ای ٹی بی) بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔ دکشا سے وابستہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مقامی اور علاقائی زبانوں میں 3.67 لاکھ سے زیادہ تعلیمی مواد تیار کرکے اس پلیٹ فارم پر فراہم کیا ہے، جس سے کثیر لسانی تعلیم کو فروغ ملا ہے۔ دکشا پر طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد کے ذریعے 2.29 کروڑ صارفین کے لیے مجموعی طور پر 579.41 کروڑ تعلیمی سیشن مکمل کیے جا چکے ہیں۔
- سائبر بیداری- الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے اطلاعاتی تحفظ سے متعلق انسانی وسائل تیار کرنے اور عوام میں سائبر حفظان صحت اور سائبر سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں عمومی بیداری پیدا کرنے کے لیے ‘انفارمیشن سکیورٹی ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس’ (آئی ایس ای اے) پروگرام نافذ کیا ہے۔ اب تک ملک بھر میں بیداری کی 6,650 ورکشاپس منعقد کی جا چکی ہیں، جن میں 11.37 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ ان میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ، اساتذہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، سرکاری ملازمین اور عام شہری شامل ہیں۔
***
ضمیمہ
اُمَنگ، ڈیجی لاکر اور ای -سائن کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات
|
|
پروجیکٹ کا نام
|
امنگ
|
ڈیجی لاکر
|
ای-سائن
|
|
|
اشارے->
|
شامل کی گئی خدمات کی تعداد
|
آدھار فعال رجسٹریشن کی تعداد
|
مربوط کئے گئے کل محکمے/ادارے
|
جاری کردہ ای –سائن کی تعداد
|
|
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نام
|
|
|
|
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
3
|
19679831
|
240
|
111276111
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
0
|
388179
|
15
|
1002709
|
|
3
|
آسام
|
405
|
10619927
|
57
|
24920145
|
|
4
|
بہار
|
3
|
28642947
|
51
|
75684225
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
39
|
6835233
|
51
|
20400705
|
|
6
|
گوا
|
26
|
579659
|
23
|
3160904
|
|
7
|
گجرات
|
234
|
20351432
|
148
|
88463488
|
|
8
|
ہریانہ
|
143
|
11004434
|
100
|
42544154
|
|
9
|
ہماچل پردیش
|
18
|
2790520
|
44
|
8673613
|
|
10
|
جھارکھنڈ
|
39
|
9294483
|
49
|
23578336
|
|
11
|
کرناٹک
|
0
|
28331890
|
238
|
156115050
|
|
12
|
کیرالہ
|
7
|
11552382
|
125
|
39237444
|
|
13
|
مدھیہ پردیش
|
48
|
23206090
|
140
|
108447956
|
|
14
|
مہاراشٹر
|
60
|
44616860
|
354
|
183374483
|
|
15
|
منی پور
|
3
|
832818
|
19
|
2035566
|
|
16
|
میگھالیہ
|
13
|
691888
|
16
|
1200829
|
|
17
|
میزورم
|
0
|
283468
|
16
|
944363
|
|
18
|
ناگالینڈ
|
0
|
403942
|
17
|
915518
|
|
19
|
اڈیشہ
|
7
|
11597137
|
83
|
37612338
|
|
20
|
پنجاب
|
8
|
10108233
|
55
|
30364044
|
|
21
|
راجستھان
|
11
|
23473904
|
138
|
98269221 ۔
|
|
22
|
سکم
|
14
|
195100
|
16
|
1091432
|
|
23
|
تمل ناڈو
|
17
|
21847515
|
160
|
127047142
|
|
24
|
تلنگانہ
|
19
|
9006198
|
83
|
38024737
|
|
25
|
تریپورہ
|
36
|
1036703
|
18
|
4538423
|
|
26
|
اتر پردیش
|
91
|
64515375
|
143
|
166810432
|
|
27
|
اتراکھنڈ
|
115
|
4195692
|
65
|
16688695
|
|
28
|
مغربی بنگال
|
0
|
23922554
|
87
|
73138034
|
|
29
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
35
|
131075
|
9
|
1017546
|
|
30
|
چنڈی گڑھ
|
36
|
570513
|
18
|
2993611
|
|
31
|
دہلی کی این سی ٹی حکومت
|
119
|
10289067
|
149
|
51079814
|
|
32
|
دادرہ اور نگر حویلی
اور دمن اور دیو
|
5
|
199914
|
6
|
1936902
|
|
33
|
لکشدیپ
|
9
|
19679
|
4
|
326347
|
|
34
|
پڈوچیری
|
23
|
427921
|
15
|
2291385
|
|
35
|
جموں و کشمیر
|
105
|
3790394
|
37
|
10330603
|
|
36
|
لداخ
|
4
|
39029
|
10
|
111917
|
یہ معلومات29 جولائی 2026 کو لوک سبھا میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے پیش کیں۔
****
ش ح ۔م ش ۔ج ا
U.No. 8346