سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: تحقیق و ترقی پر اخراجات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2026 4:47PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کےمحکمہ (ڈی ایس ٹی) کی رپورٹ ’’تحقیق و ترقی کے اعداد و شمار 2025-26‘‘ کے مطابق، ملک میں تحقیق و ترقی پر مجموعی اخراجات (جی ای آر ڈی) میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ان اخراجات اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں ان کے سال وار تناسب کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

2019-20​

21-2020

2021-22​

2022-23​

2023-24

جی ای آر ڈی

(کروڑ روپےمیں)

132,567.01

127,380.96

194,810.83

213,378.12

244,767.81

جی ای آر ڈی

بطور فیصد

جی ڈی پی (فیصد)

0.66

0.64

0.83

0.82

0.84

مذکورہ مدت کے دوران تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہونے والے مجموعی اخراجات میں سرکاری اور نجی شعبے کا تناسب درج ذیل ہے:

(فی صد میں)

 

تحقیق وترقی کے شعبے  میں کل اخراجات (فیصد)

2019-20​

2020-21​

22-2021

2022-23​

2023- 24

سرکاری شعبہ

66.2

63.6

54.5

52.0

48.2

پرائیویٹ سیکٹر

33.8

36.4

45.5

48.0

51.8

کل

100.0

100.0

100.0

100.0

100.0

 

سرکاری شعبے میں مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کے اداروں کے علاوہ ریاستی حکومت کے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں، سرکاری شعبے اور مشترکہ شعبے کی صنعتوں نیز سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تحقیق و ترقی پر ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

نجی شعبے میں نجی شعبے کی صنعتوں، سائنسی و صنعتی تحقیق کی تنظیموں (ایس آئی آر اوز) اور نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تحقیق و ترقی پر ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، مذکورہ مدت کے دوران تحقیق و ترقی پر ہونے والے مجموعی اخراجات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کا تناسب درج ذیل ہے:

(فیصد میں)

تحقیق وترقی کے شعبے  میں کل اخراجات (فیصد)

2019-20​

2020-21​

22-2021

2022-23​

2023- 24

اعلیٰ تعلیمی

ادارے

7.5

8.8

12.4

12.9

12.6

پبلک سیکٹر

انٹرپرائزز

3.9

4.4

4.3

4.1

4.1

 

حکومت، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کی جانب سے شائع کی جانے والی تحقیق و ترقی کے اعداد و شمار سے متعلق رپورٹوں کے ذریعے مرکزی سطح پر تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ محکمہ ان اخراجات کے اعداد و شمار ریاست وار کے بجائے شعبہ وار مرتب کرتا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں تحقیق و ترقی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

(کروڑ روپے میں)

سیکٹر

20-2019

2020-21​

2021-22​

2022-23​

2023-24

مرکزی سیکٹر

69317.09

61281.48

79355.80

81183.38

85711.50

ریاستی شعبہ

8554.79

8476.35

8394.24

9193.28

9796.10

پرائیویٹ سیکٹر

44753.54

46388.13

82974.99

95422.17

118351.68

اعلیٰ تعلیم کا شعبہ

9941.59

11235.00

24085.80

27579.29

30908.53

کل

132,567.01

127,380.96

194,810.83

213,378.12

244,767.81

مرکزی شعبے کے اعداد و شمار میں مرکزی حکومت کی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) سے متعلق تجربہ گاہوں اور اداروں نیز مرکزی سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں اور مشترکہ شعبے کی کمپنیوں کے تحقیق و ترقی پر ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

ریاستی شعبے میں ریاستی زرعی یونیورسٹیوں (ایس اے یوز) اور ریاستی حکومت کی تحقیق و ترقی سے متعلق تجربہ گاہوں اور اداروں کے اخراجات شامل ہیں۔

نجی شعبے کے اعداد و شمار میں نجی شعبے کے اندرونی تحقیق و ترقی کے مراکز اور سائنسی و صنعتی تحقیق کی تنظیموں (ایس آئی آر اوز) کے اخراجات شامل ہیں۔ ایس آئی آر اوز ایسی تحقیقی تنظیمیں ہیں جنہیں حکومتِ ہند کے سائنسی و صنعتی تحقیق  کے محکمہ سے منظوری حاصل ہے۔

اعلیٰ تعلیمی شعبے کے اعداد و شمار میں سرکاری اور نجی شعبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تحقیق و ترقی پر ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

حکومت نے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہونے والے اخراجات کا تناسب بڑھانے اور تحقیق و اختراع میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

سائنس سے متعلق محکموں اور تحقیق پر مبنی پروگراموں کے لیے بجٹ میں مختص رقم میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

نجی شعبے کی قیادت میں ہونے والی زیادہ خطرات کی حامل اور اسٹریٹجک تحقیق کی معاونت کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کو تحقیق، ترقی اور اختراع (آر ڈی آئی) میں لگانے کی شروعات کی گئی۔ اس اہم اقدام کا مقصد زیادہ اثرات مرتب کرنے والی تحقیق و ترقی میں نجی شعبے کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کا قیام، جس کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے 14,000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی غیر سرکاری ذرائع سے اضافی مالی وسائل بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔

قومی کوانٹم مشن (6,003.65 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ)، انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز سے متعلق قومی مشن (3,660 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ)، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (76,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ) اور قومی سپر کمپیوٹنگ مشن جیسے قومی مشنوں کا آغازکیا گیا۔

باہمی اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کو فروغ دینا اور انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز کے قومی مشن اور قومی کوانٹم مشن کے تحت ٹیکنالوجی ہب قائم کرنا۔

ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعی پروگراموں پر عمل درآمد، جن میں نیشنل انیشی ایٹو فار ڈیولپنگ اینڈ ہارنیسنگ انوویشنز (ندھی)، بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بائریک) کے پروگرام، انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈیکس) اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف انٹرپرینیورز (ٹائیڈ 2.0) شامل ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد مقامی ٹیکنالوجی کی تیاری، ابتدائی نمونوں کی تیاری، بڑے پیمانے پر پیداوار کی صلاحیت میں اضافے اور صنعت سے روابط کو فروغ دے کر اختراع سے مینوفیکچرنگ تک کے عمل کو مضبوط بنانا اور درآمد شدہ ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنا ہے۔

نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک متعارف کرانا، جن میں جیو اسپیشل پالیسی 2022، اسپیس پالیسی 2023 اور بایو ای تھری (معیشت، ماحولیات اور روزگار کے لیے بایو ٹیکنالوجی) پالیسی 2024 شامل ہیں۔

ان تمام اقدامات کا مجموعی مقصد بھارت کی تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومت کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا اور وقت کے ساتھ ملک میں تحقیق و ترقی پر ہونے والے اخراجات میں مسلسل اضافے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔

یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ع ح-ع ن)

U. No. 8347


(ریلیز آئی ڈی: 2342418) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी