57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

کیا آپ کا اسمارٹ فون آپ کو کنٹرول کر رہا ہے؟ تمل تھرلر فلم 'اسکرول' نے افی 2026 میں ڈیجیٹل بیداری کی ایک نئی لہر پیدا کی


باوقار 'آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل' کے لیے نامزد ہونے والی یہ غیر روایتی فلم مکمل طور پر ایک اسمارٹ فون اسکرین کے ذریعے دکھائی گئی ہے

ایک ایسی تھرلر فلم جو آپ کو سبق نہیں دیتی بلکہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے: ’اسکرول‘ اور ڈیجیٹل لت کے نقصانات کے بارے میں ہدایت کار کنن ایس کا اظہار خیال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 7:32PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2342291Views: 3

ہم ایک لمحے کے لیے اسکرول کرتے ہیں، گھنٹوں اس میں کھوئے رہتے ہیں، اگلے نوٹیفکیشن کے پیچھے بھاگتے ہیں اور اگلے سوائپ کے آگے ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔ لیکن کیا ہو اگر اسکرین خود ہماری زندگیوں کو اسکرول کرنا شروع کر دے؟ اسی بے چین کر دینے والے امکان کا جائزہ لیتے ہوئے، تمل فیچر فلم 'اسکرول' گوا میں منعقد ہونے والے 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) میں اسمارٹ فون کی لت، الگورتھم کے ذریعے ذہن سازی اورڈیجیٹل غلامی جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔"

فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کنن ایس نے مرکزی اداکاروں اروند سندر اور کاویا انیل کے ہمراہ فیسٹیول کے موقع پر پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں فلم کی غیر روایتی کہانی گوئی، تجرباتی فلم سازی کی تکنیکوں اور عصری (موجودہ دور کے) موضوعات پر گفتگو کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/1.JPG(1)_20261126193521_0b7312.jpeg

انڈین پینوراما سیکشن کے لیے منتخب ہونے والی فلم 'اسکرول'، افی 2026 میں 'آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل' کے لیے نامزد ہونے والی واحد تمل فلم ہے۔ 128 منٹ دورانیے کی یہ نفسیاتی تھرلر فلم ایک جدید 'اسکرین لائف' فارمیٹ کا استعمال کرتی ہے، جس میں پوری کہانی موبائل فون کے انٹرفیس کے ذریعے آگے بڑھتی ہے۔

فلم کی کہانی اسمارٹ فون کی لت سے نبردآزما ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی زندگی پر دوبارہ قابو پانے کی کوشش میں ایک ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔ گیم جیسے دلچسپ کاموں اور انعامات کے ذریعے ڈیجیٹل آزادی کے وعدے کے ساتھ شروع ہونے والا یہ سلسلہ جلد ہی پریشان کن چنوتیوں اور نفسیاتی دباؤ کے ایک جال میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے فلم کی نامزدگی پر بات کرتے ہوئے، ہدایت کار کنن ایس نے تیزی سے ٹیکنالوجی کے زیرِ اثر آتی ہوئی دنیا میں سچائی، عدم تشدد اور ضبطِ نفس جیسی گاندھیائی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 'بلیو وہیل چیلنج' جیسے حقیقی دنیا کے ڈیجیٹل واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی اس فلم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی وعظ یا نصیحت کے انداز کے بغیر، نوجوان ناظرین کو ٹیکنالوجی پر بے لگام انحصار کے حوالے سے سوچنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، 'ہم کسی لیکچر کے بجائے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز فلم (تھرلر) کے ذریعے ایک طاقتور سماجی پیغام دینا چاہتے تھے۔'

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/3.JPG_20261126193819_aa89ea.jpeg

کنن نے مکمل طور پر ایک موبائل فون انٹرفیس کے اندر فلم بنانے کے چیلنجز پر بھی بات کی۔ زیادہ تر اداکاروں نے مختلف مقامات سے آزادانہ طور پر اپنے حصوں کی شوٹنگ کی، اور کاسٹ کے کئی اراکین فیسٹیول میں پہلی بار بالمشافہ ملے۔ انہوں نے وضاحت کی، 'سب سے بڑا چیلنج کہانی کو دلچسپ اور پر اثر رکھتے ہوئے موبائل اسکرین کے محدود فریم کے اندر سنیما کا سنسنی خیز ماحول برقرار رکھنا تھا۔'

مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اروند سندر نے اس ستم ظریفی پر روشنی ڈالی کہ اسمارٹ فون کی لت پر قابو پانے کے لیے ایک اور ایپلی کیشن کا سہارا لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی خود اس کردار کے لیے ان کی تیاری بن گئی، 'ہم ہر ایک دن اس حقیقت کی مسلسل مشق کر رہے ہیں۔' انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا منفرد انداز ناظرین کو مرکزی کردار کی گھٹن زدہ ڈیجیٹل دنیا میں مکمل طور پر محو کر دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/2.JPG_20261126193906_8cb0cb.jpeg

کاویا انیل نے اسکرپٹ کے غیر روایتی انداز اور موجودہ دور سے اس کی مطابقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم نہ تو نقصان دہ ڈیجیٹل چنوتیوں کی تعریف کرتی ہے اور نہ ہی ان کے نتائج کو سنسنی خیز بنا کر پیش کرتی ہے، بلکہ یہ ٹیکنالوجی کی آپس میں جوڑنے اور کنٹرول کرنے کی دوہری صلاحیت کا ایک فکر انگیز جائزہ پیش کرتی ہے۔

پریس کانفرنس کی نظامت جناب سریش کمار ایم نے کی۔

مکمل پریس کانفرنس یہاں ملاحظہ کریں:

 

 

اِفی لوئیڈ یہاں ملاحظہ کریں: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1®=48

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8335


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2342291
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026