سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں کے اعلیٰ معیار کے باعث فوجی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 1:20PM by PIB Delhi

بھارتی فوج کے چار طیاروں نے 24 نومبر 2026 کو گجرات کے پاٹن میں امرتسر-جام نگر اقتصادی راہداری (قومی شاہراہ-754اے) پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ اس مظاہرے کے ذریعے یہ دکھایا گیا کہ مناسب طور پر تیار کی گئی قومی شاہراہوں کے مخصوص حصے ہنگامی اور اسٹریٹجک مقاصد سمیت فوجی کارروائیوں کی خصوصی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

بھارتی فوج کی ٹیم ’ماؤنٹین ایگلز‘ کے ان طیاروں میں دو فکسڈ وِنگ مائیکرو لائٹ طیارے اور دو پاور سے چلنے والے ہینگ گلائیڈرز شامل تھے۔ یہ طیارے آرمی ایڈونچر نوڈل سینٹر (اے اے این سی)، ملٹری کالج آف ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ (ایم سی ٹی ای)، مہو کے زیرِ اہتمام ’وِنگز آف ویلیور اینڈ یونٹی ایکسپیڈیشن 2026‘ کے تحت کنڈلا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261126132143_2b2f58.jpg

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اس مظاہرے کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر بھارتی فوج کی ٹیم ’ماؤنٹین ایگلز‘، این ایچ اے آئی اور تمام متعلقہ حکام کو مبارک باد دی۔

 

 

راہداری کی تعمیراتی مضبوطی

متعلقہ حصے کی سڑک کو 170 ملین معیاری ایکسل (ایم ایس اے) کے ٹریفک بوجھ کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں سڑک کی سطح کی موٹائی 550 ملی میٹر اور ذیلی تہہ کی موٹائی 500 ملی میٹر رکھی گئی ہے۔ طیاروں کی کامیاب لینڈنگ سے اس راہداری کی تعمیراتی صلاحیتوں اور قومی شاہراہوں کے موزوں حصوں کو خصوصی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے امکانات کی جانب توجہ مبذول ہوئی ہے۔ تاہم، ایسا استعمال تکنیکی جائزے، عملی ضروریات اور ضروری حفاظتی منظوریوں سے مشروط ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261126132200_aa1fde.jpg

***

 (ش ح ۔رک)

U. No.8289


(ریلیز آئی ڈی: 2341886) وزیٹر کاؤنٹر : 9