57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

ویوز فلم بازار کا 20واں ایڈیشن 54 ممالک کے 2,288 مندوبین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے


کو-پروڈکشن مارکیٹ  میں 220 بی ٹو بی ملاقاتیں منعقد ہوئیں، جن میں 14 مفاہمتی عرضداشتیں اور معاہدے حتمی مراحل کے قریب ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 8:41PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2341675Views: 5

گوا، 25 نومبر 2026

ویوز فلم بازار کے 20ویں ایڈیشن میں 54 ممالک کے 2,288 مندوبین نے شرکت کی، جن میں 471 خریدار بھی شامل تھے۔ یہ ایڈیشن فلم سازوں کو آپس میں جوڑنے، نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور بھارتی و بین الاقوامی سنیما کے درمیان پل تعمیر کرنے کے دو دہائیوں کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) کے شانہ بشانہ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس پانچ روزہ فلم بازار میں بھارت اور چلی کے درمیان مشترکہ فلم سازی کے لیے دو اظہارِ دلچسپی کے خطوط (لیٹرز آف انٹینٹ) پر دستخط کیے گئے، جبکہ کاروباری ملاقاتوں کے نتیجے میں 14 مفاہمتی عرضداشتیں اور معاہدے حتمی مراحل کے قریب ہیں۔

پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اہم نتائج کا اشتراک کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پربھات نے بتایا کہ کو-پروڈکشن مارکیٹ نے تقریباً 220 طے شدہ بالمشافہ ملاقاتوں میں سہولت فراہم کی۔

اس گفتگو میں افی کے فیسٹیول ڈائریکٹر جناب اشوتوش گواریکر، این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دھیرج سنگھ، اور ویوز فلم بازار کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی جناب سری راگ ایم نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-25at8.33.16PM_20261125204409_3b2805.jpeg

20ویں ایڈیشن کی اہم جھلکیاں

کو پروڈکشن مارکیٹ

  • اس مارکیٹ میں آٹھ ممالک اور 16 زبانوں کی نمائندگی کرنے والے 25 منصوبوں نے شرکت کی۔
  • اضافی کاروباری ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 220 طے شدہ بالمشافہ ملاقاتیں منعقد ہوئیں۔
  • پروڈکشن ہاؤس 'خان اینڈ کمار میڈیا' منتخب کردہ فیچر منصوبوں میں سے ایک، فلم 'ہردا' (دیٹ ٹائٹ گرین ٹاپ) کے لیے بطور پروڈیوسر شامل ہوا۔
  • بھارت اور چلی کے درمیان کو-پروڈکشن کے لیے دو اظہارِ دلچسپی کے خطوط (لیٹرز آف انٹینٹ) پر دستخط کیے گئے۔

پروجیکٹ کی ترقی اور صنعتی مواقع

ویوز فلم بازار نے اپنی کو-پروڈکشن مارکیٹ، اسکرین رائٹرز لیب، ورک اِن پروگریس لیب اور ویوئنگ روم کے ذریعے تیاری کے مختلف مراحل میں موجود منصوبوں کو تعاون فراہم کیا۔

  • ویوئنگ روم میں 170 منصوبوں کا اندراج ریکارڈ کیا گیا، جہاں 608 زائرین نے تقریباً 100 گھنٹوں کے دوران 155 فلمیں دیکھیں۔ ان منصوبوں نے 11 ممالک اور مختلف زبانوں کی نمائندگی کی۔
  • بنگلورو انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول اپنے فیسٹیول پروگرام میں شمولیت پر غور کے لیے ویوئنگ روم سے چار مختصر فلموں کا انتخاب کرے گا۔ پینوراما اسٹوڈیوز تھیٹر میں نمائش (تھیٹریکل ڈسٹری بیوشن)، دورانِ پرواز تفریح (اِن فلائٹ انٹرٹینمنٹ) اور غیر تھیٹریکل حقوق کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔
  • ورک اِن پروگریس لیب سیکشن کے تحت موصول ہونے والی 53 درخواستوں میں سے پانچ منصوبوں کا انتخاب کیا گیا۔ ہر منصوبے کو فلمی صنعت کے ماہرین کی جانب سے مشاورت و جائزے کے تین سیشنز فراہم کیے گئے۔
  • اسکرین رائٹرز لیب میں، سنچیتا سنہا کے منتخب کردہ منصوبے 'دی جاپانیز وائف' کے لیے 'ٹریولن بون انٹرٹینمنٹ' کے ساتھ فلم ساز سنتوش سنگھ اور 'سپر زیرو فلمز' بالترتیب بطور ہدایت کار اور شریک پروڈیوسر شامل ہوئے۔

ایوارڈس اور پیشہ وارانہ تعاون

ویوز فلم بازار نے نقد گرانٹس، تقسیم کاری کے مواقع، فیلوشپس، کاسٹنگ خدمات اور پوسٹ پروڈکشن معاونت کے ذریعے مختلف منصوبوں کو مالی اور پیشہ ورانہ مدد فراہم کی۔

این ایف ڈی سی نقد امداد:

گریما پورا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'نوز بون' کے لیے 10,000 امریکی ڈالر۔

ردھم جانوے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'گڈ بائے مسٹر ڈی میلو' اور سری موئی سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'فائر فلاورز' میں سے ہر ایک کے لیے 5,000 امریکی ڈالر۔

  • ری بورن انڈیا فلم کیش گرانٹ: کشل کشور اور کشاگر کشور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'اینڈ آن دیٹ ڈے…'  کے لیے ایک لاکھ بھارتی روپے ۔
  • مکیش چھابڑا کاسٹنگ ایوارڈ: فلم 'گڈ بائے مسٹر ڈی میلو' کے لیے مفت کاسٹنگ خدمات۔
  • پرساد کارپوریشن پوسٹ پروڈکشن ایوارڈ:  آدتیہ ویمپتی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ندھی'۔
  • مائیکا کری ایٹو فیلوشپ:  اجیت ویلایودھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'آٹوملی' (بائے دی ریور)۔
  • مووی بف پوسٹ پروڈکشن ایوارڈز:  فلمیں 'آرام نگر'، 'کارینگ' اور 'چکاچوندھ'۔
  • ری بورن انڈیا فلم ڈسٹری بیوشن ایوارڈ:  منیش سینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بھائی بند' (ون ٹو تھری مائیک چیک)
  • ورک اِن پروگریس لیب ایوارڈز
  • پرساد کارپوریشن پوسٹ پروڈکشن ایوارڈ:  فلم 'دی گارڈن آف اس' کو دیا گیا، جبکہ فلموں 'فیملی میٹر' ، 'سجا' (دی بلیک اسٹون ریشو) اور 'ویئر ہیز دی ریور گون'  کا خصوصی ذکر کیا گیا۔
  • نیوب اسٹوڈیو پوسٹ پروڈکشن ایوارڈ : فلم 'آٹوملی' (بائے دی ریور) کو دیا گیا۔
  • آئی آئی سی ٹی ورک اِن پروگریس لیب ایوارڈ:  فلم 'دی گارڈن آف اس' کو دیا گیا۔

پویلینز، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس

  • 12 ریاستی پویلینز اور چار ملکی پویلینز قائم کیے گئے، جن میں روس نے پارٹنر ملک کے طور پر شرکت کی۔
  • اس مارکیٹ پلیس میں 22 مارکیٹ اسٹالز لگائے گئے تھے۔
  • ٹیکنالوجی کے حصے میں نیٹ فلکس اور ڈولفن اے آئی جیسی کمپنیاں شامل تھیں، جن میں ڈولفن اے آئی نے اس مارکیٹ پلیس میں اپنا اے آئی اسٹوڈیو لانچ کیا۔
  • ویو ایکس اسٹارٹ اپ شوکیس میں میڈیا، تفریح اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں کام کرنے والے 10 اسٹارٹ اپس یکجا ہوئے۔
  • تقریب کے بعد موصول ہونے والے تاثرات کی بنیاد پر، شریک اسٹارٹ اپس نے 299 سے زائد ملاقاتوں اور چھ اسٹارٹ اپس کے درمیان 14 سودوں اور معاہدوں کی اطلاع دی، جن میں ایک مفاہمتی عرضداشت بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-25at8.33.17PM_20261125204650_097372.jpeg

نالج سیریز

21  سے 24 نومبر تک منعقد ہونے والی چار روزہ نالج سیریز میں 25 پینل سیشنز شامل تھے، جن میں بھارت اور بیرون ملک سے تقریباً 127 پینلسٹوں اور 17 ماڈریٹرز کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس انڈیا، پرائم ویڈیو اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز جیسے فلمی صنعت کے سرکردہ نمائندوں نے شرکت کی۔ ان مباحثوں میں درج ذیل موضوعات کا احاطہ کیا گیا:

  • بھارتی کہانیاں اور عالمی دانشورانہ املاک گلوبل انٹلیکچوئل پراپرٹی میں ان کا ارتقاء۔
  • اسٹریمنگ کے رجحانات اور تفریحی شعبے کا بدلتا ہوا منظرنامہ۔
  • آزاد سنیما اور بین الاقوامی کو-پروڈکشنز۔
  • فلم فنانسنگ اور علاقائی فلم سازی کے ایکو سسٹمز۔
  • اے وی جی سی-ایکس آر، مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز۔
  • میڈیا اور تفریحی شعبے میں مستقبل کی تخلیقی مہارتیں اور مواقع۔

ان سیشنز میں فلم ساز، اداکار، پروڈیوسرز، او ٹی ٹی ایگزیکٹوز، فیسٹیول پروگرامرز، تقسیم کار، پالیسی ساز، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کے ماہرین یکجا ہوئے۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ اس مارکیٹ پلیس کے اثرات وقت گزرنے کے ساتھ سامنے آئیں گے، جناب پربھات نے کہا، 'یہ ملاقاتیں، اتنی بڑی تعداد میں ہونے والی بی ٹو بی میٹنگز اور پُرجوش مباحثے شاید اگلے سال، اس سے اگلے سال، یا آنے والے تین سے چار برسوں میں اپنے نتائج دکھائیں گے۔'

جناب آشوتوش گواریکر نے انسانی تخلیقی صلاحیتوں اور جذبات کی مرکزیت کو برقرار رکھتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اے آئی کو ایک ایسے آلے کے طور پر بیان کیا جو فلم سازوں کی مدد کر سکتا ہے لیکن انسانی مداخلت کی جگہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی بامقصد اور مضبوط کہانیوں پر مبنی فلموں کی اہمیت کو کم کیے بغیر سنیمائی اظہار کے امکانات کو وسعت دے گی۔

جناب سری راگ ایم نے آزاد بھارتی سنیما کے فروغ میں اس پلیٹ فارم کے کردار کو اجاگر کیا اور 'آٹم' ، 'بوم'  اور 'انگھ' جیسی فلموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے منصوبے ہیں جنہیں ویوز فلم بازار کی جانب سے تعاون حاصل ہوا اور بعد ازاں انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔

پریس کانفرنس کی نظمات جناب سید ربیع ہاشمی نے کی

اِفی لوئیڈ یہاں ملاحظہ کریں: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8264


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2341675
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026