بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 NOV 2026 4:01PM by PIB Delhi
بھارت کے بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ( ایم ایس ایم ای ) کے شعبے نے ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ 30 اکتوبر ، 2026 ء کو اُدیَم رجسٹریشن پورٹل اور اُدیَم اسسٹ پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ یہ کامیابی بھارت میں ایم ایس ایم ای شعبے کو زیادہ منظم، سب کو ساتھ لے کر چلنے والا اور ڈیجیٹل سہولتوں سے بااختیار بنانے کی جانب سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ایم ایس ایم ای شعبے کو باضابطہ بنانے میں ایک اہم سنگِ میل
اُدیَم رجسٹریشن پورٹل اور اُدیَم اسسٹ پلیٹ فارم کی مشترکہ کوششوں نے ، بھارت میں ایم ایس ایم ای شعبے کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنانے کے سفر کو ایک نئی بلندی تک پہنچا دیا ہے۔ سال 2020 ء میں 1.02 کروڑ رجسٹریشن سے بڑھ کر 2026 ء میں 10 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن تک کا سفر، اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو تیزی سے اپنایا جا رہا ہے اور حکومت کاروباری اداروں کو باضابطہ اقتصادی نظام سے جوڑنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت نے یکم جولائی 2020 ء کو اُدیَم رجسٹریشن پورٹل شروع کیا تھا۔ اس پورٹل کے ذریعے کاروباری اداروں کو رجسٹریشن کے لیے ایک آسان، شفاف، آن لائن اور کاغذی کارروائی سے پاک سہولت فراہم کی گئی۔ اس ڈیجیٹل پہل سے رجسٹریشن کا عمل کافی آسان ہو گیا، کاروبار کرنے کی سہولت میں اضافہ ہوا اور کاروباری اداروں کو بھارت کے باضابطہ اقتصادی نظام کا حصہ بننے کا موقع ملا۔
بھارت میں ایم ایس ایم ای رجسٹریشن کا ارتقاء : ای ایم- II سے اُدیَم رجسٹریشن تک
بھارت میں ایم ایس ایم ای رجسٹریشن کا نظام وقت کے ساتھ نمایاں طور پر تبدیل ہوا ہے۔ پہلے رجسٹریشن کا عمل زیادہ تر دفتری کارروائی اور مختلف دستاویزات پر مبنی تھا، لیکن اب یہ ٹیکنا لوجی پر مبنی ایک ایسا ڈیجیٹل نظام بن چکا ہے ، جو کاروباری افراد کے لیے آسان اور سہولت بخش ہے۔
اس سفر کے اہم سنگِ میل:
- انٹر پرینیورز میمورنڈم ( ای ایم - II ) - 2006 سے 17 ستمبر ، 2015 ء تک
اس دور میں ایم ایس ایم ای کی رجسٹریشن کا عمل زیادہ تر دفتری اور کاغذی کارروائی پر مبنی تھا۔ کاروباری افراد کو ضروری دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کرانی ہوتی تھی، جس کی جانچ ضلعی صنعتی مرکز ( ڈی آئی سی ) کے ذریعے کی جاتی تھی۔ اس نو سالہ عرصے کے دوران 21.96 لاکھ ایم ایس ایم ای اداروں کا رجسٹریشن ہوا ۔
- اُدیوگ آدھار میمورنڈم ( یو اے ایم ) – 18 ستمبر ، 2015 ء سے 30 جون 2020 ء تک
اُدیوگ آدھار میمورنڈم ( یو اے ایم ) کے آغاز کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل میں ڈیجیٹل نظام کی جانب ایک اہم تبدیلی آئی۔ آدھار پر مبنی اس آن لائن نظام نے رجسٹریشن کے پہلے سے رائج طریقۂ کار کو آسان بنایا اور کاروباری افراد کے لیے ضروری ضابطوں کی پابندی کا بوجھ کم کیا۔ اس پانچ سالہ عرصے کے دوران تقریباً 1.02 کروڑ ایم ایس ایم ای اداروں نے رجسٹریشن کرایا ۔
- اُدیَم رجسٹریشن – یکم جولائی ، 2020 ء سے
- اُدیَم رجسٹریشن پورٹل کے آغاز کے ساتھ ڈیجیٹل نظام میں ایک بڑی تبدیلی آئی۔ رجسٹریشن کا پورا عمل آن لائن، کاغذی کارروائی کے بغیر اور خود اعلانیہ بنیاد پر کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں دستاویزات کو ذاتی طور پر جمع کرانے یا ان کے ثبوت اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی۔
- آدھار اور پین کی تفصیلات کے ساتھ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کے ڈیٹا بیس کو جوڑنے سے رجسٹریشن کا عمل مزید آسان ہو گیا۔ اس نظام میں رجسٹریشن کی تجدید کی شرط بھی ختم کر دی گئی اور یہ سہولت مکمل طور پر مفت فراہم کی جانے لگی۔ اس طرح ملک بھر کے کاروباری افراد کے لیے اپنے اداروں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کرانا زیادہ آسان اور قابلِ رسائی ہو گیا۔
- اُدیَم اسسٹ پلیٹ فارم ( یو اے پی ) – 111 جنوری ، 2023 ء سے
- اُدیَم اسسٹ پلیٹ فارم ( یو پی اے ) کا آغاز 11 جنوری ، 2023 ء کو اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا کہ بہت سے بہت چھوٹے کاروباری اداروں، خاص طور پر غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کی سہولت حاصل کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
- اس پلیٹ فارم کے ذریعے متعلقہ مالیاتی اداروں اور دیگر شراکت دار ایجنسیوں کی مدد سے اہل غیر منظم بہت چھوٹے کاروباری اداروں کو ایک آسان طریقۂ کار کے تحت باضابطہ اقتصادی نظام کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
اُدیَم: سہولتوں تک رسائی، شناخت اور سب کی شمولیت پر مبنی ترقی
- اُدیَم رجسٹریشن سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کاروباری اداروں کی شناخت میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ذریعے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم ( سی جی ٹی ایم ایس ای ) ، ترجیحی شعبے کو قرض کی فراہمی اور قرض و مالیات سے متعلق دیگر اسکیموں پر عمل درآمد میں سہولت ہوتی ہے۔
- یہ نظام خواتین کاروباریوں، درج فہرست ذاتوں ( ایس سی ) اور درج فہرست قبائل ( ایس ٹی ) سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد، دیہی کاروباری اداروں، روایتی دست کاروں اور سماج کے دیگر محروم طبقات کو باضابطہ اقتصادی نظام سے جوڑ کر سب کی شمولیت پر مبنی معاشی ترقی کی بنیاد مضبوط کرتا ہے۔
- اس کے علاوہ، اُدیَم کے ذریعے باضابطہ شناخت سے حکومت کی مختلف اسکیموں کے وسیع تر مقاصد کو بھی تقویت فراہم ہوتی ہے۔ ان میں وزیرِ اعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) ، نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے سرکاری خریداری کی پالیسی اور کاروبار کو فروغ دینے کے دیگر پروگرام شامل ہیں۔ تاہم، ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اہلیت کی شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔
شمولیت پر مبنی ترقی کو فروغ: خواتین کی شرکت
اُدیَم اور اُدیَم اسسٹ دونوں پلیٹ فارمز کے رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے درج ذیل صورتِ حال سامنے آتی ہے:
خواتین کی قیادت والے ایم ایس ایم ای ادارے: 3.76 کروڑ رجسٹریشن، جو کل رجسٹریشن کا 37.8 فی صد ہیں۔
یہ اعداد و شمار اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل رجسٹریشن کے ذریعے سماج کے مختلف طبقات کو باضابطہ شناخت دلانے اور سب کی شمولیت پر مبنی کاروباری سرگرمیوں کی بنیاد مضبوط کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
رجسٹریشن کی تعداد کا 10 کروڑ تک پہنچنا محض ایک عددی کامیابی نہیں ہے، بلکہ یہ لاکھوں کاروباری اداروں کی جانب سے باضابطہ شناخت حاصل کرنے اور بھارت کی ترقی کے سفر کا حصہ بننے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کامیابی ملک کے ڈیجیٹل نظام پر کاروباری افراد کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ایک مضبوط، زیادہ جامع اور خود کفیل معیشت کی تشکیل کے لیے اجتماعی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔
****
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U.No. 8231