وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عالمی ثقافتی مباحثے کی تشکیل میں ہندوستان کے تہذیبی ورثے کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنے والےایک مضمون کا اشتراک کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 1:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ایک مضمون کا آج اشتراک کیا ،جس میں عالمی ثقافتی مباحثے کی تشکیل میں ہندوستان کے تہذیبی ورثے کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا گیاہے۔

جناب شیخاوت نے ایس سی او کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم اور اندراپرستھ اعلامیے کو نمایاں طور پر پیش کیا، جس میں ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک لائحۂ عمل وضع کیا گیا ہے۔ اس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ ہندوستان اپنے تہذیبی ورثے کے تحفظ، ثقافتی تحقیق، اختراع اور تخلیقی صنعتوں کے ذریعے اپنی مالامال تہذیبی روایات کو عالمی سطح پر وسیع تر سامعین تک کس طرح پہنچا سکتا ہے۔

 

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

*****

 ( ش ح ۔ م ش۔اش ق)

U. No. 8213


(ریلیز آئی ڈی: 2341177) وزیٹر کاؤنٹر : 4