وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آبدوز جہازوں کا سراغ لگانے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے  آبدوز شکن ساحلی جنگی جہاز ‘اشانک’ (یارڈ 3036) کی حوالگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 8:38PM by PIB Delhi

‘اشانک’، آبدوز شکن ساحلی جنگی جہازوں (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) میں سے ایک ہے، جسے کولکاتہ کے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) نے ملکی طور پر تیار کردہ ڈیزائن کے مطابق تیار کیا ہے۔ اسے 23 نومبر 2026 کو وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جی آر ایس ای کے تیار کردہ آبدوز شکن ساحلی جنگی جہازوں کو انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے ضوابط کے مطابق ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے۔

جدید ترین ہلکے تارپیڈو، دیسی ساختہ راکٹ داغنے والے نظام اور جدید سونار آلات سے لیس یارڈ 3036 ’اشانک‘ ایک طاقتور جنگی جہاز ہے، جسے خصوصاً ساحلی پانیوں میں بحریہ کی زیرِ آب نگرانی اور آبدوز شکن کارروائیوں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہاز پانی کے دباؤ سے چلنے والے جیٹ نظام کے ذریعے حرکت کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے سب سے بڑے جنگی جہازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس جہاز سے بحریہ کی آبدوز شکن کارروائیوں، ساحلی نگرانی اور سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

’اشانک‘ کی حوالگی ہندوستانی بحریہ کی دیسی ساختہ جہاز سازی کے فروغ کی کوششوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، جو حکومت کے ’آتم نربھر بھارت‘ (خود کفیل ہندوستان) کے تصور سے ہم آہنگ ہے۔ 80 فیصد سے زائد دیسی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار یہ جہاز ملک کے دفاعی سازوسامان کی تیاری کے بڑھتے ہوئے ملکی نظام کی مضبوطی اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کا روشن ثبوت ہے۔

 

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(1)(4)_20261123203921_22778b.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(2)(5)_20261123203932_9b3278.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(3)(3)_20261123203943_b9662b.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(4)(4)_20261123203954_3bfe1f.jpeg

 

********

) ش ح ۔ع ح۔ش ت)

U.No. 8207


(ریلیز آئی ڈی: 2341057) وزیٹر کاؤنٹر : 4