57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

 ’’سنیما لوگوں کو جوڑنے کا جشن ہے ‘‘: گجراتی فلم ’لالو – کرشنا سدا سہایتے‘ نے اِفّی 2026 میں ناظرین کا  جیتا دل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 NOV 2026 8:42PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2341031Views: 4

انکت بھوپت بھائی ساکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی 2025 کی گجراتی روحانی ڈرامہ فلم ’لالو – کرشنا سدا سہایتے‘ آج گوا میں 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی)  2026 کے انڈین پنورما  سیکشن میں دکھائی  گئی۔ یہ فلم ایک جدوجہد کرنے والے رکشہ ڈرائیور کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا ماضی پریشان کن رہا ہے اور وہ غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔ وہ ایک دور دراز فارم ہاؤس میں پھنس جاتا ہے، جہاں وہ اپنے احساسِ جرم کا سامنا کرتا ہے اور بھگوان کرشن کے درشن کے  ذریعے نجات  کی راہ تلاش کرتا ہے۔ آج اِفّی میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کار ساکھیا نے فلم سازی،  اس کے روحانی موضوعات اور باکس آفس پر اس کی غیر متوقع کامیابی کے سفر کے بارے میں بات کی۔

یہ فلم بنیادی طور پر  عقیدہ   اور نامساعد حالات میں بھی ڈٹے رہنے کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ بھگوان کرشن فلم کے مرکزی کردار کے ایک خاموش ساتھی کے طور پر اس کی خود احتسابی اور اصلاحِ نفس کے سفر میں رہنمائی کرتے ہیں۔ ہدایت کار نے کہا کہ ان کا مقصد محبت، عقیدہ  اور باطنی تبدیلی جیسے آفاقی موضوعات کے ذریعے ناظرین کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ قائم کرنا تھا۔

 فلم کے عنوان کی وضاحت کرتے ہوئے ساکھیا نے بتایا کہ ’لالو‘ بھگوان کرشن کا ایک پیار بھرا نام ہے، جو چھوٹے لڑکوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ بطور فیچر فلم ڈائریکٹر ساکھیا کی یہ پہلی فلم ایک معمولی بجٹ میں دوستوں کے مالی تعاون سے بنائی گئی تھی، جو بعد میں فلم کی کاسٹ کا حصہ بھی بنے۔

ساکھیا نے بتایا  کہ فلم نے  لوگوں کے درمیان باہمی تبادلہ خیال  کے ذریعے بتدریج مقبولیت حاصل کی اور باکس آفس پر تقریباً 130 کروڑ روپے کا کاروبار  کیا۔ انہوں نے ناظرین کے ردعمل پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے فلم کی رسائی کو بڑھانے کا سہرا سوشل میڈیا کو دیا۔ انہوں نے اپنے ہی گاؤں میں فلم کی اسکریننگ کرنے اور وہاں کے لوگوں کی محبت و دعائیں سمیٹنے کے خاص تجربے کو بھی یاد کیا۔

فلم کے تخلیقی انداز پر بات کرتے ہوئے ساکھیا نے فلم کی موسیقی پر ’گربا‘ کے اثر اور جذبات کے اظہار کے لیے کلوز اپ شاٹس کے استعمال کو اجاگر کیا۔ فلم کے میوزک ڈائریکٹر نے آسٹریلیا  میں رہتے ہوئے ہی فلم کی موسیقی پر کام کیا ۔فلم میں شاندار منظر کشی کے بجائے فطری اداکاری، مکالموں اور جذباتی گہرائی کو ترجیح دی گئی ہے۔ فلم کو سادہ انداز میں بنایا گیا ہے اور اس کی کہانی کو زیادہ تر واقعات کے ضمن میں  ہی پیش کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ہدایت کار ساکھیا کی کوشش تھی کہ فلم ناظرین کی دلچسپی برقرار رکھے اور انہیں آخر تک اپنے ساتھ جوڑے رکھے۔ انہوں نے بتایا کہ کہانی بھی فطری انداز میں آگے بڑھتی گئی اور اسی عمل کے دوران اس کی شکل و صورت نکھر کر سامنے آئی۔

گجراتی سنیما کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ساکھیا نے کہا کہ ریاست کا مالا مال ثقافتی ورثہ ایسی کئی کہانیاں پیش کرتا ہے جو بیان کیے جانے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے علاقائی سنیما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر امید کا اظہار کیا اور تجارتی کامیابی کے ساتھ ساتھ بامعنی قصہ گوئی  کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس نشست کی نظامت کے فرائض جناب کلدیپ مینا نے انجام دیے۔

********

(ش ح- ن  ا)

U.N:8199


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2341031
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026