وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک مضمون ساجھا کیا جس میں ہنرمندی کے فروغ پر بھارت کی افزوں توجہ اور ہنرمندی کو ترجیحی کریئر  کے راستے کے طور پر اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 NOV 2026 2:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر مملکت جناب جینت چودھری کا ایک مضمون ساجھا کیا، جس میں ملک میں ہنر مندی کے فروغ پر بڑھتی ہوئی توجہ اور ہنر مندی کو ایک ترجیحی کریئر کے راستے کے طور پر اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جناب چودھری نے آئندہ منعقد ہونے والے 'ورلڈ اسکلز ایشیا 2027'، صنعتی تربیتی اداروں کو جدید بنانے کی پہل قدمی 'پی ایم-سیتو' اور صنعتوں سے منسلک تربیت کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی، اور اس بات کا جائزہ لیا کہ یہ اقدامات مصنوعی ذہانت کے دور میں ابھرتے ہوئے مواقع کے لیے نوجوانوں کو کس طرح تیار کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:

’’بھارت اپنے ہنرمندی کے سفر کو مطلع عالم تک لے جا رہا ہے!

مرکزی وزیر مملکت جناب جینت چودھری @jayantrld نے ہنرمندی کے فروغ پر ملک کی افزوں توجہ اور ہنرمندی کو ترجیحی کریئر کا راستہ بنانے کی اہمیت کے بارے میں لکھا ہے۔ انہوں نے آئندہ منعقد ہونے والی تقریب ورلڈ اسکلز ایشیا 2027، آئی ٹی آئی اداروں کو جدید بنانے کے لیے پی ایم –سیتو پہل قدمی اور صنعت سے منسلک تربیت کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے اس امر کو بھی اجاگر کیا ہے کہ کس طرح یہ پہل قدمیاں اے آئی کے دور میں ابھرتے ہوئے مواقع کے لیے نوجوانوں کو تیار کر رہی ہیں۔ ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8181


(ریلیز آئی ڈی: 2340883) وزیٹر کاؤنٹر : 11