57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

ستاونویں آئی ایف ایف آئی میں تمل فلم ’کوڈو‘ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمہ داری کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے


ہدایت کار جوئل وجے نے باہمی بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمین صرف انسانوں کی نہیں بلکہ تمام جانداروں کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 6:42PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2340573Views: 5

 

ہدایت کار جوئل وجے نے آج گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے موقع پر پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں فلم کے پروڈیوسر راجیش مینن اور گنیش ایم کے ساتھ ساتھ اداکار وی جے پرکاش کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر فلمی ٹیم نے اپنی فلم کوڈو (گھونسلا)، اس کے محرکات اور اس میں پوشیدہ ماحولیاتی پیغام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تمل ناڈو کے علاقے واچاتھی کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی اس وقت آگے بڑھتی ہے جب بجلی کی بندش کے دوران گاؤں کے ٹرانسفارمر کے اندر ایک چڑیا کا گھونسلہ دریافت ہوتا ہے، جس میں انڈے بھی موجود ہوتے ہیں۔ گاؤں کے سربراہ اگتھیان کی رہنمائی میں زراعت کے مضمون میں گریجویٹ نوجوان کتھیر اور گاؤں کے لوگ پرندوں کے تحفظ کے لیے 35 دن تک بجلی کے بغیر رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ تاہم، ان کے اس فیصلے کی شدید مخالفت ہوتی ہے۔ ان تمام چیلنجوں کے باوجود، کتھیر اور گاؤں کے لوگ گھونسلے کو محفوظ رکھنے کے لیے قابل ذکر قربانیاں دیتے ہیں۔

 

 

ہدایت کار جوئل وجے نے اس فلم کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ زمین صرف انسانوں کی ملکیت نہیں بلکہ بے شمار دیگر جانداروں کا بھی مسکن ہے۔ باہمی بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ دیگر جانداروں کا احترام کرنے، ان کا تحفظ کرنے اور ان کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنے کی ذمہ داری بھی ان پر عائد ہوتی ہے۔

اداکار وی جے پرکاش نے بتایا کہ اس فلم کا حصہ بننے سے ان کی ذاتی عادات پر بھی اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا خلاصہ سننے کے چند ہی منٹوں میں انہوں نے اس منصوبے سے وابستہ ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی، خصوصاً اس لیے کہ اس کی کہانی ایک حقیقی واقعے پر مبنی تھی۔ فلم کے ماحولیاتی پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں ذاتی طور پر سب سے بڑا سبق یہ ملا کہ وہ ٹشو پیپر کے استعمال کے حوالے سے زیادہ محتاط ہو گئے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس ہوا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کا تعلق درختوں کی کٹائی سے بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم نے انہیں اپنی روزمرہ زندگی میں ٹشو پیپر کا استعمال کم سے کم کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اس طرح فلم کا پیغام ان کی ذاتی عادات پر بھی اثر انداز ہوا ہے۔

 

 

پروڈیوسر راجیش مینن نے کہانی کے جذباتی پہلو اور ماحولیاتی پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے فلم کے اسکرین پلے کے دلچسپ انداز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں گاؤں والوں کے 35 دن تک بجلی کے بغیر رہنے کے فیصلے سے پیدا ہونے والے عملی سوالات اور چیلنجوں کو بامعنی مکالموں اور عام زندگی سے جڑے حالات کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، نہ کہ موضوع کو حد سے زیادہ سنجیدہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا بنیادی پیغام اور ناظرین کے لیے اس کی معنویت ہی وہ عوامل تھے جنہوں نے انہیں اس منصوبے کی حمایت کرنے پر آمادہ کیا۔

پریس کانفرنس کی نظامت پروین کمار ایس نے کی۔

مکمل پریس کانفرنس یہاں دیکھیں

**************

 

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 8154

 

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2340573
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026