نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘مائی بھارت’ کی جانب سے یوم آئین کے موقع پر یووا سمواد کا انعقاد؛‘وکست بھارت@2047’ کے موضوع کے تحت 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ اضلاع میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے


ملک گیر سطح پر اسٹوڈنٹس کی شرکت کے ذریعہ ہندوستان کی کامیابیوں، آئینی اقدار اور ملک  کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا؛ شرکاء اجتماعی طور پر آئین کے دیباچے (تمہید) کی  پڑھیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 1:00PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261123130150_2d0964.jpg

وزارت امورنوجوانان و کھیل‘مائی یووا بھارت’ کے ذریعے یوم آئین کے موقع پر 24 سے 26 نومبر 2026 تک ‘وکست بھارت یووا سمواد’ کا انعقاد کرے گی۔ یہ پروگرام 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ اضلاع کے 500 سے زائد کالجوں میں منعقد کیا جائے گا۔

اس ملک گیر اقدام کا مقصد 15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کو ہندوستان کے ترقیاتی سفر، اس کی کامیابیوں اور مستقبل کے عزائم سے جوڑنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے سفر میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے ترغیب دینا بھی اس پروگرام کا اہم مقصد ہے۔

یوم آئین کی روح کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں شرکاء اجتماعی طور پر ہندوستانی آئین کے دیباچے (تمہید)  پڑھیں گے اور آئین میں درج اقدار اور اصولوں کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کریں گے۔

 

یہ پروگرام ملک گیر سطح پر نوجوانوں کے ساتھ باہمی مکالمے اور بیداری کے اجلاسوں کے ذریعے رابطے کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کو ہندوستان کی ترقی، ابھرتے ہوئے مواقع اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اپنے کردار پر غور و فکر کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

اس ویژن کو زمینی سطح پر بامعنی سرگرمیوں میں تبدیل کرنے کے لیے ممتاز یوتھ آئیکنز (وائی آئی) شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں خصوصی اجلاسوں کی قیادت کریں گے۔

ان پروگراموں کے ایک اہم حصے کے طور پر ہر یوتھ آئیکن ‘وکست بھارت@2047’کے موضوع پر خصوصی طور پر تیار کردہ پریزنٹیشن پیش کرے گا۔ اس میں اسٹوڈنٹس کو ہندوستان کے ترقیاتی سفر، گزشتہ برسوں کی کامیابیوں اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے عزائم سے روشناس کرایا جائے گا۔

پریزنٹیشن میں غربت میں کمی اور سماجی و اقتصادی تبدیلی کے میدان میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی جامع ترقی اور فلاحی اقدامات کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ان کے لیے روزگار و ذریعہ معاش کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نکسل ازم سے نمٹنے، امن کی بحالی اور پہلے نکسل ازم سے متاثرہ علاقوں میں ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے سلسلے میں ہندوستان کی اہم کامیابیوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید برآں، ایک صحت مند، بااختیار اور نشے سے پاک معاشرے کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ اس بات کو اجاگر کیا جائے گا کہ منشیات کا استعمال انفرادی صلاحیتوں، خاندانی خوشحالی، سماجی ترقی اور قومی پیداواری صلاحیت کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔

پریزنٹیشن میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ نشہ مکت بھارت(این ایم ی)، ‘وکست بھارت@2047’ کے ویژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اس تبدیلی کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔

ان پروگراموں کو مزید بامعنی بنانے کے لیے پدم ایوارڈ یافتگان بھی طلبہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے اور اپنی زندگی کے سفر، ذاتی تجربات اور مشاہدات سے انہیں آگاہ کریں گے۔ اس دوران وہ ان مشکلات کو بیان کریں گے جن پر قابو پا کر انہوں نے کامیابیاں حاصل کیں، اپنے سفر کے اہم سنگِ میل اور ان اقدار کو اجاگر کریں گے جنہوں نے ان کی رہنمائی کی۔ ان نشستوں کے ذریعے نوجوان شرکاء کو ان کے تجربات سے تحریک حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے لگن، ثابت قدمی اور عزم کی اہمیت سمجھنے کا موقع ملے گا۔

یہ اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے تحریک حاصل کرتا ہے، جس کا اظہار انہوں نے 15 اگست 2023 کو لال قلعہ کی فصیل سےملک سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے یووا شکتی (نوجوانوں کی طاقت) سے ‘وکست بھارت@2047’ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ امرت پیڑھی کو ملک کی تعمیر کا ایک اہم محرک تسلیم کرتے ہوئے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی توانائی اور قائدانہ صلاحیتوں کو قومی وژن کے حصول کے لیے بروئے کار لانا ہے۔

‘وکست بھارت@2047’ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مائی بھارت پورٹل (mybharat.gov.in) رجسٹریشن اور پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ڈجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کی وسیع تر شرکت ممکن ہوگی اور انہیں مائی بھارت کے نظام سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ ادارہ جاتی سطح پر رابطوں اور ڈجیٹل شمولیت کو یکجا کرتے ہوئے اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں رضاکارانہ بنیادوں پر بامقصد سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ پروگرام شرکت کرنے والے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ایک مستقل ادارہ جاتی رابطہ بھی قائم کرے گا۔ بعد ازاں ان تعلیمی اداروں میں مائی بھارت چیپٹرز قائم کیے جا سکتے ہیں، جو نوجوانوں کی مسلسل شمولیت کو آسان بنانے، رضاکارانہ خدمات کے جذبے کو فروغ دینے اورمائی بھارت کے مستقبل کے اقدامات پر عمل درآمد میں معاون ثابت ہوں گے۔

اس سے سماجی طور پر ذمہ دار اور پرعزم نوجوان شہریوں کا ایک ایسا نیٹ ورک تشکیل دینے میں مدد ملے گی جو پروگرام کے بعد بھی شمولیت، قیادت اور خدمت کے جذبے کو آگے بڑھا سکے۔

’وکست بھارت یووا سمواد’ کے ذریعےمائی بھارت کا مقصد امرت پیڑھی کی توانائی، خیالات اور صلاحیتوں کو‘وکست بھارت@2047’ کے قومی ویژن کے حصول کے لیے بروئے کار لانا ہے۔ ہندوستان کے ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا سفر جامع ترقی، سماجی تبدیلی، امن و سلامتی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر مبنی ہے۔

نشہ سے پاک(این پی) ہندوستان محض ایک سماجی خواہش نہیں بلکہ ایک قومی ضرورت ہے، جس کے لیے ہر نوجوان شہری کی فعال شرکت ناگزیر ہے۔ ‘‘وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یووا’’کے پیغام کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد بیداری کو عملی اقدامات، مکالمے کو پختہ عزم اور نوجوانوں کی شرکت کو تبدیلی کی ملک گیر تحریک میں تبدیل کرنا ہے۔

اس یوم آئین پر مائی بھارت، ہندوستان کے نوجوانوں کو اجتماعی طور پر آئین کے دیباچے (تمہید) کو پڑھنے، آئین میں درج اصولوں اور اقدار کے تئیں اپنے عزم کی تجدید کرنے اور ایک صحت مند، مضبوط اور نشہ سے پاک ہندوستان کے لیے اپنی آواز بلند کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

‘وکست بھارت@2047’ کی جانب ہندوستان کا سفر نہ صرف ہمارے نوجوانوں کے عزائم سے بلکہ ان کے آج کے فیصلوں اور عملی اقدامات سے بھی تشکیل پائے گا۔

رجسٹریشن، پروگرام سے متعلق تازہ ترین معلومات اور مائی بھارت کے اقدامات میں حصہ لینے کے مواقع کے لیے پورٹل www.mybharat.gov.in. ملاحظہ کریں۔

*****

ش ح-ظ الف- م ش

UR No. 8125


(ریلیز آئی ڈی: 2340279) وزیٹر کاؤنٹر : 6