57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

رامائن: رائز آف اے لیجنڈ (حصہ اول) کے ساتھ 57ویں اِفی میں ’فلمز فرام برکس‘ کا آغاز

پنجی میں فیسٹیول قیادت کے ساتھ نائجیریا، انڈونیشیا، روس اور ایران کے سفیروں کی شرکت، سرحدوں سے ماورا سنیما توجہ کا مرکز بن گیا

اِفی کے 57ویں ایڈیشن کے تیسرے روز رکن اور شراکت دار ممالک کی 21 فلموں کے سلسلے کا سفارتی اعزازات اور ریڈ کارپٹ پریمیئر کے ساتھ آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 NOV 2026 7:55PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2340111Views: 3

57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) کے تیسرے روز ہندوستانی اساطیر کی لازوال کشش کو ایک عالمی پلیٹ فارم میسر آیا، جب نتیش تیواری کی انتہائی منتظر شاہکار فلم، 'رامائن: رائز آف اے لیجنڈ‘ (حصہ اول) کا 'فلمز فرام برکس' سیکشن کی باضابطہ افتتاحی فلم کے طور پر پریمیئر ہوا۔

بھارت کی سب سے لازوال رزمیہ داستانوں میں سے ایک پر مبنی، یہ فلم ایک ایسی کہانی کو بین الاقوامی سنیما کے پلیٹ فارم پر پیش کرتی ہے جس نے نسلوں اور ثقافتوں کا سفر طے کیا ہے۔ افتتاحی فلم کے طور پر اس کا انتخاب ایک ایسی نمائش کے لیے ماحول سازگار بناتا ہے جو جغرافیائی اور لسانی حدود سے ماورا ہو کر لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی سنیما کی طاقت کا جشن مناتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/5(1)_20261122200134_8e531a.jpeg

افتتاحی تقریب میں شریک ممالک کے سفارتی نمائندوں کی عزت افزائی بھی شامل تھی۔ وفاقی جمہوریہ نائجیریا کے ہائی کمیشن کے سفیر جناب سعیدو داہیرو محمد کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پربھات نے عزت افزائی کی۔ جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کی نمائندگی کرنے والی محترمہ ایرنی واہیونی، اور ممبئی میں روسی فیڈریشن کے قونصلیٹ جنرل کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر الیگزینڈر فرسوف کی وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری شری شمبھو لنگپا ہکی نے عزت افزائی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی چیف آف مشن ڈاکٹر مصطفیٰ گوہری فر اور بھارت میں آئی پی آئی ایس کے نمائندے ڈاکٹر امید بابلیان کی نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے چیئرمین شری جی کرشنا کمار نے عزت افزائی کی۔

جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے کی خزانچی محترمہ میلیزا کرونیا ہراہپ کی بھی شری جی کرشن کمار نے عزت افزائی کی۔ فیسٹیول کے ڈائریکٹر جناب آشوتوش گواریکر نے ہدایت کار نتیش تیواری کی فلم ’رامائن: رائز آف اے لیجنڈ‘ (حصہ اول) کے اعتراف میں ان کی عزت افزائی کی، جس کے ساتھ 'فلمز فرام برکس' سیکشن کا آغاز ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NKP_4619.JPG_20261122200156_3715dc.jpeg

'فلمز فرام برکس' نمائش محض تفریح سے آگے بڑھ کر سنیما کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔ فلمیں مختلف معاشروں کی زندگیوں، اقدار، روایات اور امنگوں میں جھانکنے کا ایک دریچہ فراہم کرتی ہیں۔ یہ ممالک کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع دیتی ہیں جبکہ ناظرین کو اپنی سرحدوں سے باہر کی ثقافتوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس تناظر میں، برکس پلیٹ فارم عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے، تخلیقی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے اور گلوبل ساؤتھ کی فلمی آوازوں کو زیادہ نمایاں کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

مجموعی طور پر، یہ فلمیں 'فلمز فرام برکس' سیکشن کو ثقافتی تنوع اور مشترکہ انسانی تجربات کا ایک جشن بنا دیتی ہیں۔ دنیا کے مختلف حصوں کی کہانیوں کو ایک اسکرین پر پیش کر کے، اِفی باہمی احترام کو فروغ دینے، ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقوام کے درمیان گہری مفاہمت پیدا کرنے میں سنیما کے کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ یہ نمائش 'وسودھیو کٹمبکم' یعنی 'پوری دنیا ایک خاندان ہے' کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے، اور اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ کہانی سنانے کا فن کس طرح لوگوں کو قریب لا سکتا ہے، چاہے ان کی زبانیں، تاریخ اور روایات مختلف ہی کیوں نہ ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NKP_4623.JPG_20261122200220_bb9afa.jpeg

سرحدوں سے ماورا کہانیاں: 'فلمز فرام برکس' کی فہرست میں ثقافتی تنوع کا جشن

11  رکن ممالک اور 10 شراکت دار ممالک پر محیط، 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) میں 'فلمز فرام برکس' نمائش مختلف اصناف، زبانوں اور حقیقی زندگی کے تجربات پر مبنی عصری کہانیوں کے ایک متنوع مجموعے کو یکجا کرتی ہے۔ نتیش تیواری کی فلم 'رامائن: رائز آف اے لیجنڈ (حصہ اول)' اور برینڈا لیجیا و ایڈو فیلسٹوک کی 'امیڈیو اینڈ دی ہائپوتھیٹیکل نیو ورلڈ' جیسے شاندار اساطیری مناظر اور تاریخی واقعات کی اینیمیٹڈ پیشکش سے لے کر، نگوین ہوانگ دیپ کی '1982'، سومپوت چدگاسورنپونگسے کی '9 ٹیمپلز ٹو ہیون'، آندرے ایگوروف کی 'اینڈ دی اسنو واز فالنگ'، نائلہ الخاجہ کی 'باب'، عارف ذوالقرنین کی 'باگا: ٹومارو بیلونگز ٹو نو ون'، لوئس ارنسٹو دوناس کی 'باراکوا'، اناستاسیا کوزینا کی 'بو بو'، راشد مالیکوف کی 'کاٹن' اور کیٹرین ویبر کی 'ڈریمنگ آف سیریناڈا' جیسے سنجیدہ ڈراموں اور مختلف اصناف کے امتزاج پر مبنی بیانیوں تک، یہ فلمیں خاندانی یادوں، سماجی دباؤ، استقامت اور ماحولیاتی وابستگی جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔

اس سال کے مرکزی موضوع ’سرحدوں سے ماورا داستانیں‘ کے تحت متحد، فلموں کا یہ انتخاب اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح برکس کے دائرے میں شامل ممالک کا سنیما آفاقی انسانی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے منفرد ثقافتی شناختوں کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NKP_4608.JPG_20261122200241_a25b2b.jpeg

اِفی لوئیڈ یہاں ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8112

رامائن: رائز آف اے لیجنڈ (حصہ اول) کے ساتھ 57ویں اِفی میں ’فلمز فرام برکس‘ کا آغاز

پنجی میں فیسٹیول قیادت کے ساتھ نائجیریا، انڈونیشیا، روس اور ایران کے سفیروں کی شرکت، سرحدوں سے ماورا سنیما توجہ کا مرکز بن گیا

اِفی کے 57ویں ایڈیشن کے تیسرے روز رکن اور شراکت دار ممالک کی 21 فلموں کے سلسلے کا سفارتی اعزازات اور ریڈ کارپٹ پریمیئر کے ساتھ آغاز

گوا، 22 نومبر 2026

Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.

Official Release ID: 2340111
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026