57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

پرسار بھارتی نے آئی ایف ایف آئی 57 میں ہندوستانی کہانیوں کے نئے قلم کاروں کی تلاش کے لیے ’پیج سے پچ تک‘ پروگرام کا آغاز کیا


افتتاحی روز دس شرکاء نے جیوری کے سامنے اپنے اصل اسکرپٹ پیش کیے؛ فاتحین کا اعلان 24 نومبر کو کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 NOV 2026 8:34PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2339771Views: 3

پرسار بھارتی نے آج 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے تحت کلا اکیڈمی، پنجی میں اپنی پہلی اسکرپٹ پچنگ لیب ’پیج سے پچ تک‘ کا افتتاح کیا۔ پرسار بھارتی کے چیئرمین پدم شری پرسون جوشی کے تصور پر مبنی اس پہل کو سالانہ قومی پلیٹ فارم کی شکل دینے کا منصوبہ ہے، جہاں ملک بھر کے ابھرتے ہوئے قلم کار فیچر فلموں، دستاویزی فلموں اور مختصر فلموں کے زمرے میں ہندوستان کی دس زبانوں میں اپنے اصل اسکرپٹ پیش کرسکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NKP_7483.JPG(1)_20261121203817_8d21e3.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرسون جوشی نے ذاتی تجربات اور ثقافتی نقطۂ نظر سے جڑی حقیقی کہانیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرسار بھارتی منفرد آوازوں کو پروان چڑھانے اور ملک کے مختلف حصوں سے ابھرنے والی کہانیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کے مطابق ہندوستان کا ہر خطہ اور ہر لوک روایت اپنی الگ کہانیاں رکھتی ہے، جنہیں وہاں کی مقامی ثقافت کی قدر افزائی کے ذریعے ہی حقیقی معنوں میں بیان کیا جاسکتا ہے اور سمجھا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NKP_7478.JPG_20261121203854_b54ded.jpeg

دوردرشن کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رینا سونوال کولی نے استقبالیہ خطاب کیا اور ہندوستان کے لسانی و تخلیقی تنوع کو اجاگر کرنے میں اس پہل کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اسکرپٹ پیش کرنے کے ان اجلاسوں میں دس شرکاء ممتاز جیوری کے سامنے اپنے اصل اسکرپٹ پیش کر رہے ہیں۔ جیوری میں پدم شری منوج جوشی، اداکار اور بہترین معاون اداکار کے قومی فلم ایوارڈ یافتہ؛ سندیپ بالاکرشنا، ہندوستانی تاریخ، ثقافت اور ادب کے مصنف، مدیر اور آزاد محقق؛ شری نارائن سنگھ، فلم ساز اور ایڈیٹر، جو ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا اور بتی گل میٹر چالو جیسی فلموں کے لیے معروف ہیں؛ اور اننت وجے، قومی فلم ایوارڈ یافتہ صحافی، مصنف اور فلمی نقاد نیز ایف ٹی آئی آئی، پونے کی گورننگ کونسل کے نائب چیئرمین شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NKP_7459.JPG_20261121203939_4f71dd.jpeg

افتتاحی تقریب میں پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب دھیریندر اوجھا؛ پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل اور پریس رجسٹرار جنرل آف انڈیا (پی آر جی آئی) جناب یوگیش کمار باویجا؛ اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری (نشریات و انتظامیہ) جناب پرتھول کمار نے شرکت کی۔

اسکرپٹ پچنگ لیب کا انعقاد 21 سے 23 نومبر 2026 تک کیا جا رہا ہے۔ اس سالانہ پہل کے ذریعے پرسار بھارتی ابھرتے ہوئے قلم کاروں کو فلمی صنعت کے ماہرین سے جوڑنے اور انہیں اپنی تخلیقی کہانیوں کو فیچر فلموں، دستاویزی فلموں اور مختصر فلموں کی شکل میں پردۂ سیمیں تک پہنچانے کے مواقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

’پیج سے پچ تک‘ کے فاتحین کا اعلان 24 نومبر 2026 کو کیا جائے گا۔

   

آئی ایف ایف آئی لوئڈ یہاں ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

******

( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )

UR. No-8069


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2339771
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026