ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے نئی دہلی میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 5.0 کے تحت میگا کیمپ کا انعقاد کیا


جیوَن پرمان ایپ کے ذریعے 250 پنشن یافتگان نے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 1:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے 19 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) مہم 5.0 کے تحت ایک میگا کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا اہتمام شمالی ریلوے کے صدر دفتر اور دہلی ڈویژن نے مشترکہ طور پر کیا، تاکہ پنشن یافتگان کو چہرے کی شناخت کے ذریعے جیون پرمان ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

میگا کیمپ میں 250 سے زائد پنشن یافتگان نے شرکت کی اور اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے اپنا اندراج کرایا۔ جیوَن پرمان ایپ کے ذریعے چہرے کی شناخت کے عمل کو بروئے کار لاتے ہوئے موقع پر ہی مجموعی طور پر 58 ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ تیار کیے گئے۔

ریلوے کے عملے اور شرکت کرنے والے بینکوں کے نمائندوں نے پنشن یافتگان کو پورے عمل کے دوران مدد فراہم کی، تاکہ ان کے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا عمل آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل ہو سکے۔ اس کیمپ میں 12 بینکوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ یو آئی ڈی اے آئی کے افسران بھی پنشن یافتگان کی آدھار کی تصدیق اور اپڈیشن میں مدد کے لیے کیمپ میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ، اس اقدام کے تحت شرکت کرنے والے پنشن یافتگان کے لیے ایک طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر محترمہ نِویدیتا شکلا ورما، سکریٹری، محکمہ پنشن و پنشن یافتگان کی بہبود (ڈی او پی پی ڈبلیو)، جناب ہرش کھارے، اے جی ایم، شمالی ریلوے، محترمہ ریکھا یادو، پی ای ڈی/آئی آر، ریلوے بورڈ، جناب سوجیت کمار مشرا، پی سی پی او، شمالی ریلوے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

یہ میگا کیمپ ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے پنشن یافتگان کو سہولت فراہم کرنے اور پنشن سے متعلق ضروری سہولیات تک ان کی آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ش ت۔ ر ب

U.NO.7968


(ریلیز آئی ڈی: 2339036) وزیٹر کاؤنٹر : 8