سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے گاڑیوں کی عمر اور اخراج کے معیارات کی بنیاد پر پی یو سی سرٹیفکیٹس کی مدتِ اعتبار میں ترمیم کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 NOV 2026 4:12PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے ضابطہ 115 کے ذیلی ضابطہ (7) میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس ترمیم کا مقصد گاڑیوں کی عمر کے مطابق ان کے اخراج کی جانچ کی مدت کا تعین کرنا، نئی اور کم آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے مالکان پر ضابطوں کی تعمیل کا بوجھ کم کرنا اور آلودگی پر قابو پانے کے سرٹیفکیٹ (پی یو سی) کے اجرا کے نظام کو مؤثر بنانا ہے، جبکہ سڑکوں پر زیر استعمال گاڑیوں سے ہونے والے اخراج کی مسلسل نگرانی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

اس ترمیم میں درج ذیل تجاویز پیش کی گئی ہیں:

  1. نظرثانی شدہ مدتِ اعتبار کی تجویز حسبِ ذیل ہے:
  • بی ایس- I، بی ایس- II اور بی ایس- III گاڑیاں: 3 ماہ۔
  • بی ایس- IV گاڑیاں: 6 ماہ۔
  • بی ایس- VI غیر ٹرانسپورٹ گاڑیاں:
    • پہلی رجسٹریشن کی تاریخ سے 6 سال تک:3 سال۔
    • 6 سال سے زیادہ لیکن 10 سال سے زیادہ نہیں:1 سال۔
    • 10 سال سے زیادہ:6 ماہ۔
  • بی ایس- VI ٹرانسپورٹ گاڑیاں:
    • پہلی رجسٹریشن کی تاریخ سے 6 سال تک:2 سال۔
    • 6 سال سے زیادہ لیکن 10 سال سے زیادہ نہیں:1 سال۔
    • 10 سال سے زیادہ:6 ماہ۔

2. عبوری انتظام :ترمیم کے نفاذ سے قبل جاری کیے گئے آلودگی پر قابو پانے کے سرٹیفکیٹس (پی یو سی سی) پر نظرثانی شدہ مدتِ اعتبار کا اطلاق صرف ترمیم کے نافذ ہونے کے بعد ان کی پہلی تجدید کی تاریخ سے ہوگا۔

3. سرٹیفکیٹ کی تجدید سے متعلق انتظام: اس میں یہ التزام کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے کے آخری 10 دنوں کے دوران پی یو سی سرٹیفکیٹ کی تجدید کرائی جاتی ہے تو تجدید شدہ سرٹیفکیٹ کی مدتِ اعتبار موجودہ سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ تاہم، اگر موجودہ سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد تجدید کرائی جاتی ہے تو نئے سرٹیفکیٹ کی مدتِ اعتبار تجدید کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

********

ش ح۔ ا ک۔اش ق 

Urdu_Release_ 7906


(ریلیز آئی ڈی: 2338488) وزیٹر کاؤنٹر : 9