سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے وضاحت کی ہے کہ گاڑیوں کے بیمے کی تجدید سے متعلق ایس ایم ایس الرٹس محض بیداری مہم کا حصہ ہیں؛ ٹول پلازہ پر کوئی چالان یا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا
مجوزہ مہم کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا، بیمے کی بروقت تجدید اور گاڑیوں کی ذمہ دارانہ ملکیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 NOV 2026 2:58PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) یہ وضاحت کرنا چاہتی ہے کہ گاڑیوں کے بیمے کی تجدید سے متعلق ایس ایم ایس اطلاعات، جو فی الحال قومی شاہراہوں کے بعض صارفین کو موصول ہو رہی ہیں، عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مجوزہ مہم کے سلسلے میں جاری آزمائشی عمل کا حصہ ہیں۔
این ایچ اے آئی نے واضح کیا ہے کہ یہ مہم مکمل طور پر معلوماتی اور مشاورتی نوعیت کی ہے۔ ان اطلاعات کے سلسلے میں ٹول پلازہ پر چالان جاری کرنے یا کوئی جرمانہ عائد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ ایس ایم ایس کا یہ نظام ٹول پلازہ پر کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا تعزیری اقدام سے منسلک نہیں ہے۔ ان پیغامات کا مقصد محض گاڑیوں کے مالکان کو ان کی موٹر بیمہ پالیسیوں کی میعاد ختم ہونے کی آئندہ تاریخوں سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ وہ بیمے کی بروقت تجدید کرا سکیں اور ان کے بیمے کا تحفظ مسلسل برقرار رہے۔
پیشگی یاد دہانیوں کی سہولت فراہم کرکے این ایچ اے آئی کا مقصد گاڑیوں کی ذمہ دارانہ ملکیت کو فروغ دینا اور بیداری کے ذریعے سڑکوں کی حفاظت سے متعلق قانونی تقاضوں کی تعمیل میں مدد کرنا ہے۔ اس طرح کی مہمات کے ذریعے این ایچ اے آئی سڑک استعمال کرنے والوں میں محفوظ طرزِ عمل کو فروغ دینے اور سڑکوں کی حفاظت کے وسیع تر نظام کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
*******
) ش ح – م ع -ت ا )
U.No. 7895
(ریلیز آئی ڈی: 2338442)
وزیٹر کاؤنٹر : 7