امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وادی میں سرگرم لشکر کے آخری دہشت گردلطیف بھٹ کو ہلاک کرنے کے لیے جے کے پی، فوج، سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہادر جوانوں کو مبارکباد دی
اس سے ایک روز قبل اس کا ساتھی دہشت گرد عمر نثار بھی کولگام میں مارا گیا تھا
پورے آپریشن کے دوران تمام ایجنسیوں کے درمیان بہترین تال میل دیکھنے میں آیا
پورا ملک جےکے پی، فوج، سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 NOV 2026 6:38PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے جے کے پی ، فوج، سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہادر جوانوں کوآج صبح سویرے کلگام میں ایک آپریشن کے دوران وادی میں سرگرم لشکر کے آخری مقامی دہشت گرد لطیف بھٹ کو ہلاک کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ جے کےپی، فوج، سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے باہمی تال میل کے ساتھ آج علی الصباح کولگام میں ایک آپریشن کے دوران وادی میں سرگرم لشکر کے آخری مقامی دہشت گرد لطیف بھٹ کو ہلاک کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک روز قبل بھٹ کا ایک اور ساتھی دہشت گرد عمر نثار بھی کولگام میں مارا گیا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس پورے آپریشن میں بہترین تال میل دیکھنے میں آیا۔ ملک جےکے پی، فوج اور سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہادرجوانوں کو سلام پیش کرتا ہے۔
****
UR-7857
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2338170)
وزیٹر کاؤنٹر : 6