کارپوریٹ امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے اور سیبی کے زیراہتمام نئی دہلی میں سرمایہ کاروں کی شکایات کے ازالےکیلئے ’’نیویشک شِوِر‘‘ کا انعقادکیاگیا


اس شِوِرمیں 310 سے زائد سرمایہ کاروں اور دعویداروں نے شرکت کی، جس کا مقصد سرمایہ کاری سے متعلق سہولیات کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچانا تھا

اس کیمپ میں ایک ہی چھت تلے غیر دعویٰ شدہ منافع(ڈیویڈنڈ)، حصص اور آئی ای پی ایف اے سے متعلق زیرِ التوا دعوؤں کے مسائل حل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 1:29PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت کام کرنے والی انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے بھارتی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (سیبی) اور مارکیٹ انفراسٹرکچر اداروں (ایم آئی آئیز) کے اشتراک سے 17 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر کے جکارانڈا ہال میں ‘‘نویشک شِوِر’’ (سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی کیمپ) کا انعقاد کیا۔

image001_20261118133043_1d5887.jpg

یہ ایک روزہ کیمپ سرمایہ کاروں اور دعویداروں کو براہِ راست اپنی شکایات کے ازالے، دعوؤں کی کارروائی میں سہولت اور سرمایہ کاروں سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی مہمان کے طور پر وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں اور وزارتِ کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت ہریش ملہوترا نے شرکت کی۔ آئی ای پی ایف اے کے سی ای او سمت گرگ کے علاوہ سیبی، مارکیٹ انفراسٹرکچر اداروں اور رجسٹرارز اینڈ ٹرانسفر ایجنٹس (آر ٹی اے) کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

کیمپ میں ایسے اداروں نے بھی براہِ راست شرکت کی جن کے پاس غیر دعویٰ شدہ منافع کی بڑی رقوم موجود ہیں، جبکہ رجسٹرارز اینڈ ٹرانسفر ایجنٹس نے بھی سرمایہ کاروں کی معاونت کی۔آئی ای پی ایف اے، سیبی، این ایس ای، بی ایس ای، این ایس ڈی ایل، سی ڈی ایس ایل، ایم یو ایف جی ان ٹائم، کے فن ٹیکنالوجیز، کیمز، بگ شیئر سروسز، ریلائنس انڈسٹریز، آئی سی آئی سی آئی بینک، ہندوستان یونی لیور، جیو فنانشل سروسز اور جے کے لکشمی سیمنٹ کے نمائندوں نے موقع پر موجود رہ کر دعویداروں کی رہنمائی کی۔کیمپ میں قائم خصوصی سروس ڈیسک کے ذریعے چھ سے سات سال سے زیرِ التوا غیر دعویٰ شدہ منافع اور حصص کے حصول میں براہِ راست مدد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ موقع پر ہی کے وائی سی اور نامزدگی کی تفصیلات میں تبدیلی اور زیرِ التوا دعوؤں کے مسائل حل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تاکہ سرمایہ کاروں کو کسی درمیانی فرد کی مدد کے بغیر براہِ راست خدمات میسر آسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261118133051_6f934b.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت ہریش ملہوترا نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام تک پہنچے تاکہ شہریوں کی رقم ان کے اصل اور جائز مالکان کو واپس دلائی جا سکے۔انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کیمپ میں قائم تمام سہولت مراکز کا دورہ کیا، جہاں متعدد دعویداروں سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنی اور انہیں حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر موصوف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ای پی ایف اے کی کوشش ہے کہ موجودہ وقت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ہر سطح پر سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 62 ہزار 700 سے زائد دعوؤں کی منظوری دی گئی، جبکہ اس سے قبل منعقدہ نویشک شِوِر کیمپوں میں 2,500 سے زائد سرمایہ کاروں کو بالمشافہ معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے ان کیمپوں کا انعقاد مزید شہروں میں بھی کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261118133108_1c45bf.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261118133117_e245b7.jpg

مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے ‘‘نویشک دیدیوں’’ سے بھی ملاقات کی، جو آئی ای پی ایف اے کی ایک خصوصی پہل کا حصہ ہیں۔ اس اقدام کا مقصد علاقائی سطح پر سرمایہ کاروں میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں خصوصی طور پر خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر نے سرمایہ کاروں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ان کی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں نویشک دیدیوں کو توصیفی اسناد بھی پیش کیں۔

پنے، حیدرآباد، امرتسر، جے پور، بنگلورو، بھونیشور اور بھوپال کے بعد نئی دہلی اس پہل کی میزبانی کرنے والا آٹھواں شہر بن گیا ہے۔ اس مہم کا آغاز سال 2025 میں پنے سے کیا گیا تھا۔

نئی دہلی میں منعقدہ نویشک شِوِر، آئی ای پی ایف اے کی ملک گیر سرمایہ کار رابطہ مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت ان شہروں میں شہریوں کو براہِ راست معاونت اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جہاں غیر دعویٰ شدہ سرمایہ کاری سے متعلق معاملات کی تعداد زیادہ ہے۔

یہ کیمپ سرمایہ کاروں میں بیداری بڑھانے، ان کے مالی مفادات کے تحفظ اور ہندوستان کے مالیاتی نظام میں اعتماد اور شفافیت کو مزید مستحکم بنانے کے لئے آئی ای پی ایف اے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.7829


(ریلیز آئی ڈی: 2337933) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu