وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ نے طویل فاصلے تک سمندری نگرانی کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منایا


سپر کانسٹیلیشن سے پی-8 آئی تک، بحر ہند اور اس سے آگے پانچ دہائیوں پر محیط نگرانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 11:00AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 18 نومبر 2026 کو اپنی طویل فاصلے تک سمندری نگرانی (ایل آر ایم آر) کی کارروائیوں کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے۔ یہ سنگ میل ہندوستانی بحری فضائی دستے (آئی این اے ایس) 312، جسے ’الباٹراس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔ یہ موقع ہندوستان کی سمندری سلامتی کے تحفظ میں فضائی نگرانی کے پانچ دہائیوں پر محیط کردار کی یاد دلاتا ہے۔

پاکستان کے ساتھ1971 کی جنگ کے بعد، بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے ساحلی اڈوں سے چلنے والے سمندری گشتی طیاروں کی ضرورت محسوس کی گئی، جس کے نتیجے میں بحریہ نے طویل فاصلے تک سمندری نگرانی کی ذمہ داری سنبھالی۔18 نومبر 1976 کو گوا کے آئی این ایس ہنسا میں آئی این اے ایس 312 کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا، جہاں ہندوستانی فضائیہ سے حاصل کیے گئے پانچ لاک ہیڈ سپر کانسٹیلیشن طیارے اس اسکواڈرن میں شامل کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/LRMR4.jpg_20261118110153_6332a9.jpeg

سال1977 میں الیوشن آئی ایل-38 کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری نگرانی اور آبدوز شکن جنگی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی۔ 1988 میں ٹوپولیف ٹی یو-142 ایم کو آئی این اے ایس 312 میں شامل کیے جانے سے بحریہ کی گشت کا دائرہ بحرِ ہند کے پورے خطے تک وسیع ہو گیا۔ 2013 میں اراکونم کے آئی این ایس راجالی میں بوئنگ پی-8 آئی کی شمولیت ایک اور اہم پیش رفت ثابت ہوئی، جس سے وسیع علاقے میں خفیہ معلومات جمع کرنے، نگرانی اور جاسوسی، آبدوز شکن کارروائیوں اور سمندری حملے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/LRMR3.jpg_20261118110212_9c58fd.jpeg

گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران بحریہ کے طویل فاصلے تک سمندری نگرانی (ایل آر ایم آر)کرنے والے طیاروں نے آپریشن کیکٹس، وجے، پراکرم اور سندور کے علاوہ بحری قزاقی کے خلاف کارروائیوں اور تلاش و بچاؤ کے مشنوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی اراکونم کے آئی این ایس راجالی میں آئی این اے ایس 312 اور گوا کے آئی این ایس ہنسا میں آئی این اے ایس 316 کے پی-8 آئی طیارے بحرِ ہند اور اس سے آگے کے علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ہندوستان کے سمندری مفادات کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/LRMR1.jpg_20261118110224_c5b88a.jpeg

گولڈن جوبلی کے اس موقع پر بحریہ کے ان تمام نسلوں کے ہوا بازوں، مشن کے عملے، دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں اور معاون عملے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جن کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت نے پانچ دہائیوں کے دوران اس صلاحیت کو فروغ دینے اور برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/LRMR2.jpg_20261118110237_eeff13.jpeg

***

ش  ح ۔م ش ۔ ع د

U.No-- 7818


(ریلیز آئی ڈی: 2337761) وزیٹر کاؤنٹر : 6