ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر راجیش شرما نے این سی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو ممبر کا عہدہ سنبھال لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 NOV 2026 6:55PM by PIB Delhi

ڈاکٹر راجیش شرما نے حکومت ہند کی ہنرمندی کے فروغ اور آنترپرینورشپ کی وزارت کے تحت پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کی قومی کانسل (این سی وی ای ٹی) میں ایگزیکٹو ممبر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔

بھارتی ٹیلی مواصلات سروس (آئی ٹی ایس) کے افسر ڈاکٹر شرما حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی)، وزارت خارجہ (ایم ای اے)، وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (میتی)، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) اور ٹیلی کام انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) میں کئی سینئر عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

این سی وی ای ٹی میں شمولیت سے قبل وہ ٹیلی کام سینٹرز آف ایکسیلنس (ٹی سی او ای) انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر فائز تھے۔

ڈاکٹر شرما کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی)، اختراع اور صلاحیت سازی، عوامی پالیسی، دانشورانہ ملکیت اور تعلیمی شعبے میں قائدانہ عہدوں پر 35 سال سے زیادہ کا وسیع پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے۔

****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 7800   )


(ریلیز آئی ڈی: 2337626) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil