پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2026 10:53AM by PIB Delhi
وزارتِ دفاع کے ڈیفنس ہیڈکوارٹرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ڈی ایچ ٹی آئی) نے فجی کی وزارتِ دفاع کے افسران کے لیے دفاعی نظم و نسق اور نظمیات عامہ کے شعبے میں ابھرتی ہوئی قیادت سے وابستہ افراد کی تربیت کے مقصد سےپہلے عالمی قیادت پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ چار ہفتے طویل اس پروگرام کا پہلا مرحلہ 16 سے 27 نومبر 2026 تک فجی کے شہر سووا میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح فجی کے وزیر دفاع و فوجی ماہرین کے امور جناب پیو ٹیکوڈواڈوا نے کیا۔ ہندوستان کی اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام فجی میں ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

فجی میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب سونیت مہتا نے ڈی ایچ ٹی آئی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں بہتر حکمرانی کے مختلف پہلوؤں، دفاعی خریداری، حکمرانی میں اخلاقی اقدار، افرادی قوت کے نظم اور صلاحیت سازی، انتظامی قانون، شہریوں کو مرکزیت دینے والی حکمرانی، دفاعی شعبے میں آڈٹ کے نظام کو جدید بنانے، ڈیجیٹل انقلاب کے لیے اے آئی کے استعمال، با مقصد قیادت، مؤثر حکمتِ عملی پر مبنی ابلاغ اور دفاعی شعبے کے قائدین کے لیے جذباتی انٹلیجنس جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ 2027 کی پہلی سہ ماہی میں نئی دہلی میں دو ہفتوں کے لیے منعقد ہونا طے ہے۔ یہ پروگرام فجی میں صلاحیت سازی کے تئیں ہندوستان کے عزم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی ہے۔

****
ش ح۔۔ م ش ع۔ ش ب ن
U-7766