خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
این سی پی سی آر نے رانچی میں 14 سالہ قبائلی لڑکی پر مبینہ جنسی حملے کا از خود نوٹس لیا؛ کمیشن کی ٹیم 17 نومبر کو رانچی کا دورہ کرے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 NOV 2026 8:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 نومبر 2026: قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) نے تحفظ حقوق اطفال کمیشن ایکٹ، 2005 کی دفعہ 13(1)(j) کے تحت میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیا ہے کہ جھارکھنڈ کے رانچی میں 14 سالہ قبائلی لڑکی کے مبینہ جنسی حملے کے الزام میں رکن قانون ساز اسمبلی بھوشن بارا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
14 نومبر 2026 کو، کمیشن نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس، رانچی کو نوٹس جاری کیا، جس میں اس معاملے میں فوری کارروائی پر زور دیا گیا۔
این سی پی سی آر کی رجسٹرار، ڈاکٹر سدھا چودھری کی قیادت میں ایک کمیشن ٹیم 17 نومبر 2026 کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے رانچی کا دورہ کرے گی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7758
(ریلیز آئی ڈی: 2337239)
وزیٹر کاؤنٹر : 15