پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 NOV 2026 8:41PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے گولہ گھاٹ ضلع میں پیش آئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر مہلوک کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
”آسام کے گولہ گھاٹ ضلع میں پیش آئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا رنج ہے۔ غم کی اس گھڑی میں، میں سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
پی ایم این آر ایف سے ہر مہلوک کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیرِ اعظم @narendramodi“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7626