سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’نشہ مُکت یوا، وِکست بھارت کوئز‘ میں 28,876 شہریوں کی شرکت درج کی گئی


کوئز 25 نومبر 2026 تک شرکت کے لیے کھلا رہے گا

مہم 35.89 کروڑ سے زیادہ افراد تک پہنچی، جن میں 14.36 کروڑ نوجوان اور 11.34 کروڑ خواتین شامل ہیں

تعلیمی اداروں میں 34.08 لاکھ سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی گئیں؛ 39.91 لاکھ افراد کا علاج اور بحالی کی گئی؛ ملک بھر میں 755 سے زیادہ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے تعاون یافتہ نشہ چھڑانے کے مراکز کام کر رہے ہیں

48.21 لاکھ سے زیادہ نشہ مُکت عہد لیے گئے؛ 2 لاکھ سے زیادہ نشہ مُکتی متر رجسٹر شدہ ہوئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 7:50PM by PIB Delhi

 

آن لائن ’نشہ مُکت یوا، وِکست بھارت کوئز‘ نے حوصلہ افزا ردعمل دیکھا ہے، جس میں 13 نومبر 2026 تک کل 28,876 شہریوں کی شرکت درج کی گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی شرکت منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کی اجتماعی کوشش میں عوامی، خاص طور پر نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ کوئز 26 اکتوبر 2026 کو بھارت سرکار کی سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے تحت نشہ مُکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ اس پہل کا مقصد منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو، نشہ مُکت بھارت کی تشکیل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔

مائی بھارت کوئز کیو آر

وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ کوئز 26 اکتوبر سے 25 نومبر 2026 تک منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ تمام شہریوں کے لیے کھلا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دل چسپی رکھنے والے شرکا مائی بھارت پورٹل کے ذریعے کوئز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اس ملک گیر بیداری مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ دل چسپی رکھنے والے شہری شرکت کے لنک https://mybharat.gov.in/quizzes/yuva/detail/Url9dlIwCinQVSf8lwPB9w/ پر کلک کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 15 اگست 2020 کو شروع کیا گیا نشہ مُکت بھارت ابھیان، احتیاطی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، علاج، بحالی اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے منشیات کی طلب میں کمی کی کوششوں کو مضبوط بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔

این ایم بی اے موبائل ایپ

انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر 272 کم زور اضلاع میں شروع کیا گیا یہ ابھیان اب ملک بھر کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔

اہلکار نے زور دے کر کہا کہ اس مہم نے 35.89 کروڑ سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کی ہے، جن میں 14.36 کروڑ نوجوان اور 11.34 کروڑ خواتین شامل ہیں، جو اس کی بیداری اور رسائی کی پہل کی ملک گیر سطح کی عکاسی کرتی ہے۔

نشہ مُکتی متر رجسٹریشن کیو آر کوڈ

اہلکار نے کہا کہ ابھیان کے تحت، تعلیمی اداروں میں 33.57 لاکھ سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں، جب کہ ملک بھر میں کام کرنے والے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمہ (ڈی او ایس جے ای) کے تعاون یافتہ 755 سے زیادہ نشہ چھڑانے کے مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے 39.91 لاکھ افراد کا علاج اور بحالی کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نشہ مُکت عہد لینے والوں کی کل تعداد 48.21 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں 2 لاکھ سے زیادہ نشہ مُکتی متر رجسٹر شدہ ہوئے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ابھیان اپنے ساتویں سال میں داخل ہو چکا ہے، اہلکار نے کہا کہ جاری کوئز کا مقصد منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی سمجھ کو گہرا کرنا، باخبر فیصلہ سازی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو بیداری اور روک تھام کے فعال سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ یہ پہل نشہ مُکت بھارت اور وِکست بھارت کے وژن کو تقویت دیتی ہے، جو ملک کی ترقی میں صحت مند افراد، خاندانوں اور برادریوں کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔

تفصیلات دیتے ہوئے، اہلکار نے بتایا کہ کوئز 20 کثیر انتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ہے، جن کے جوابات شرکا کو 10 منٹ کے اندر دینے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہر اس شریک کے لیے شرکت کا سرٹیفکیٹ تیار کیا جاتا ہے جو کام یابی کے ساتھ کوئز جمع کراتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شرکا تکمیل کے بعد درست جوابات بھی دیکھ سکتے ہیں، جس سے انھیں مادوں کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں اپنی سمجھ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس ڈیجیٹل پہل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، اہلکار نے کہا کہ وزارت کا مقصد کمیونٹی کی شرکت کو مضبوط بنانا، ذمہ دارانہ انتخاب کی حوصلہ افزائی کرنا اور شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو، مادوں کے استعمال کے خلاف تحریک میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے متحرک کرنا ہے۔

این ایم بی اے ای-عہد کیو آر کوڈ

انھوں نے کہا کہ وزارت تمام شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ 25 نومبر 2026 سے پہلے ’نشہ مکت یووا، وِکست بھارت کوئز‘ میں حصہ لیں اور نشہ سے پاک بھارت کے اجتماعی وژن میں فعال شراکت دار بنیں۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7619


(ریلیز آئی ڈی: 2336029) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil