الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس نکیتن میں وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے قومی یومِ اتحاد، فٹ انڈیا فریڈم رَن 7.0، خصوصی مہم 6 اور سوچھتا ہی سیوا کا اہتمام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2026 3:21PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)نے 31 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے الیکٹرانکس نکیتن میں قومی یومِ اتحاد، فٹ انڈیا فریڈم رَن 7.0 اور خصوصی مہم 6 نیز سوچھتا ہی سیوا 2026 کی اختتامی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وزارت نے قومی اتحاد و ہم آہنگی، صحت و تندرستی، صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی پائیداری کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

اس پروگرام میں وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امیتیش کمار سنہا، وزارت اور اس کے دہلی-این سی آر میں واقع اداروں کے سینئر افسران اور ملازمین کے علاوہ ایوارڈ یافتہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

 

پروگرام کا آغازراشٹریہ ایکتا دیوس کے عہد سے ہوا، جس کے ذریعے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کی یاد منائی گئی اور قومی اتحاد، سالمیت، سلامتی اور ہم آہنگی کے تئیں عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی کی اہمیت کو ادارہ جاتی کارکردگی کا لازمی حصہ بنانے کے عزم کے تحت سوچھتاکا حلف بھی دلایا گیا۔

سوچھتا ہی سیوا 2026 اور خصوصی مہم 6 کے تحت وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور اس کے ماتحت اداروں کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر مبنی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی، جس میں صفائی ستھرائی، کچرے کے مؤثر انتظام اور سرکاری دفاتر میں زیرِ التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔

صفائی ستھرائی کے ایوارڈز اور صفائی متروں کی عزت افزائی

گزشتہ مہمات کے دوران صفائی ستھرائی کے اقدامات میں نمایاں خدمات انجام دینے پر وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے اداروں کو صفائی ستھرائی کے ایوارڈز پیش کیے گئے۔ ان ایوارڈز کا فیصلہ باقاعدہ تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے کیے گئے موقع پر معائنے کی بنیاد پر کیا گیا۔

 

 

ایوارڈز درج ذیل اداروں کو پیش کیے گئے:

  • پہلا انعام:مرکز برائے ترقیِ جدید کمپیوٹنگ (سی-ڈیک)
  • دوسرا انعام:مرکز برائے الیکٹرانکس ٹیکنالوجی کے مواد (سی-میٹ)
  • تیسرا انعام:سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی)

ایوارڈ یافتہ اداروں کے نمائندوں نے یہ اعزازات حاصل کیے۔ وزارت نے صفائی متروں کی بھی ان کی مخلصانہ خدمات اور دفتری احاطے نیز اطراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں ان کے تعاون کے اعتراف میں یادگاری تحائف پیش کرکے حوصلہ افزائی کی۔

 

 

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امیتیش کمار سنہا نے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، صحت و تندرستی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں اپنی اجتماعی کوششیں مسلسل جاری رکھیں۔

فٹ انڈیا فریڈم رَن 7.0

 

 

پروگرام کا اختتام فٹ انڈیا فریڈم رَن 7.0 کے ساتھ ہوا، جس کا اہتمام سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد افسران اور ملازمین میں جسمانی صحت و تندرستی اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا تھا۔

یہ دوڑ الیکٹرانکس نکیتن سے پراگتی وہار ہاسٹل تک اور وہاں سے واپس الیکٹرانکس نکیتن تک منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ’’فٹنس کی خوراک، روزانہ آدھا گھنٹہ‘‘کا پیغام دیا گیا، جس کے ذریعے شرکاء کو اپنی روزمرہ زندگی میں کم از کم 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی شامل کرنے کی ترغیب دی گئی۔

اس تقریب میں دہلی-این سی آر میں واقع وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور اس کے ماتحت اداروں کے افسران اور ملازمین نے پُرجوش انداز میں شرکت کی۔ یہ شرکت قومی اتحاد، صفائی ستھرائی، صحت و تندرستی اور اجتماعی ذمہ داری کے تئیں وزارت کے عزم کی عکاس تھی۔

ان اقدامات کے ذریعے وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے صفائی ستھرائی اور صحت و تندرستی کے کلچر کو فروغ دینے اور ایک صحت مند، صاف ستھرے اور متحد ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

******

UN-7578

ش ح۔م ح۔  م ش


(ریلیز آئی ڈی: 2335719) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी