قبائلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت نے 13 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 16 مخصوص قبائلی علاقوں میں طبی خواص کے حامل پودوں کے تحفظ اور پائیدار روزی روٹی کو فروغ دینے کے لیے قومی پہل قدمی کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 6:36PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت، حکومت نے سی ایس آئی آر- نیشنل بوٹانیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر- این بی آر آئی)، لکھنؤ کے ساتھ اشتراک قائم کرکے، 12 نومبر 2026 کو، کوراپٹ میں سینٹرل یونیورسٹی آف اوڈیشہ میں ’’بھارت  کے قبائلی علاقوں میں پائیدار قبائلی روزی روٹی کے لیے مربوط تحفظ، زرعی تکنالوجی اور بایو ریسورس انٹرپرائز ڈیولپمنٹ‘‘ پروجیکٹ کا رسمی طور پر آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261112183701_31d20f.jpg

افتتاحی تقریب میں وزارتِ قبائلی امور کے ایڈیشنل سکریٹری، وزارت کے سینئر افسران، سینٹرل یونیورسٹی آف اوڈیشہ کے معزز وائس چانسلر ڈاکٹر اجیت کمار شاسنی، سی ایس آئی آر-نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لکھنؤ کے چیف سائنٹسٹ اور پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر شرد کمار سریواستو، آئی ٹی ڈی اے پروجیکٹ ایڈمنسٹریشن کوراپٹ کی محترمہ سنیہ پربھا ماجھی، آئی سی ایم آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ریسرچ بھونیشور کے سائنسدانوں، ماہرین، صنعت کے نمائندوں، فیکلٹی ممبران اور قبائلی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261112183711_8d0763.jpg

تین سالہ پہل قدمی کا مقصد قبائلی علاقوں کی مالامال طبی خواص کے حامل پودوں کے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور قبائلی برادریوں کے لیے پائیدار  روزی روٹی اور صنعت کاری کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے روایتی علم اور دیسی حیاتیاتی وسائل کو بروئے کار لانا ہے۔ یہ پروجیکٹ 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 16 منتخبہ قبائلی علاقوں کا احاطہ کرتا ہے: الوری سیتا رام راجو (آندھرا پردیش)، کوکرا جھار (آسام)، نرائن پور (چھتیس گڑھ)، نوساری (گجرات)، ایسٹ سنگھ بھوم (جھارکھنڈ)، کوڈاگو (کرناٹک)، وائناڈ (کیرالہ)، کارگل (لداخ)، انو پور (مدھیہ پردیش)، گڈچرولی اور ناسک (مہاراشٹر)، کندھمل، بالانگیر اور کوراپٹ (اوڈیشہ)، سون بھدر (اترپردیش)، اور دھارچولا (اتراکھنڈ)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261112183721_dd4ea3.jpg

اس منصوبے کے تحت کیے جانے والے اہم اقدامات میں تقریباً 200 سے 300 ادویاتی پودوں کی انواع کی دستاویز سازی، 30 سے 40 نایاب، خطرے سے دوچار اور معدومیت کے خطرے سے قریب (آر ای ٹی) انواع کی سائنسی افزائش، 16 کمیونٹی نرسریوں اور 16 سیڈ بینکوں کا قیام، اور ادویاتی پودوں کی کاشت اور حیاتیاتی وسائل پر مبنی کاروبار کے لیے مقامی سطح پر صلاحیتوں کو فروغ دینا شامل ہے۔ تحفظ، افزائش اور پائیدار کاشت کو سہارا دینے کے لیے اس منصوبے میں 40,000 سے 50,000 معیاری پودوں کی تقسیم کا بھی تصور پیش کیا گیا ہے۔

ابتدائی نفاذ کے حصے کے طور پر، سی ایس آئی آر-این بی آر آئی نے اکتوبر 2026 کے دوران اتر پردیش کے ضلع سون بھدر میں فیلڈ ورک پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ فیلڈ ٹیم نے 12 دیہاتوں میں 146 قبائلی ماہرین سے بات چیت کی اور روایتی ادویاتی طریقوں کو قلمبند کیا۔ کل 97 فیلڈ نمبرز جمع کیے گئے، جو تقریباً 200 ادویاتی اور معاشی طور پر اہم پودوں کے نمونوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سی ایس آئی آر-این بی آر آئی بوٹینیکل گارڈن میں جرم پلازم کے تحفظ اور افزائش کے لیے 25 زندہ آرکڈ کے نمونے بھی جمع کیے گئے۔

اس پہل قدمی کا مقصد سائنسی اداروں، کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے)، ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے)، ریاستی قبائلی بہبود اور جنگلات کے محکموں اور مقامی برادریوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا ہے۔ تحفظ، صلاحیت سازی، کاشتکاری اور ویلیو چین کی ترقی میں قبائلی کسانوں، روایتی معالجین، خواتین اور دیہی نوجوانوں کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261112183729_c619ce.jpg

پروگرام کے حصے کے طور پر 'قبائلی علم سے کاروبار تک'  کے عنوان سے ایک خصوصی تکنیکی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ماہرین اور متعلقہ فریقین کو یکجا کیا گیا تاکہ روایتی علم اور ادویاتی پودوں کے وسائل کو پائیدار معاشی مواقع میں تبدیل کرنے پر غور و خوض کیا جا سکے۔ اس پروگرام میں قبائلی کسانوں اور روایتی علم رکھنے والے ماہرین کے ساتھ بات چیت بھی شامل ہے، جس کے بعد 13 نومبر 2026 کو کوراپٹ کے قبائلی علاقے کا میدانی دورہ کیا جائے گا۔

اس پہل قدمی کے ذریعے وزارت کا مقصد ایک ایسا قابل تقلید ادارہ جاتی ماڈل تیار کرنا ہے جو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، سائنسی تحقیق، مقامی علم کی حفاظت اور کمیونٹی کی قیادت میں کاروبار کی ترقی کو آپس میں مربوط کرے۔ یہ منصوبہ قبائلی برادریوں کو ہندوستان کے حیاتیاتی اور روایتی علمی ورثے کے محافظ کے طور پر تسلیم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو ساتھ ہی انہیں اپنے مقامی حیاتیاتی وسائل سے پائیدار معاشی فوائد حاصل کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7560


(ریلیز آئی ڈی: 2335602) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Gujarati