پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 NOV 2026 5:07PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 12 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں بہادری کے اعزازات(گیلنٹری ایوارڈس)کے لیے نئے سرے سے تیار کردہ پورٹل کا افتتاح کیا۔مذکورہ پورٹل ایک خصوصی ڈیجیٹل پہل ہے، جس کا مقصد بہادری کے اعزازات حاصل کرنے والے جانبازوں کی شجاعت، جرأت اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کی لازوال خدمات و قربانیوں کی وراثت کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنا ہے۔
اس پورٹل کا لنک درج ذیل ہے:
(https://gallantryawards.gov.in)
نئے سرے سے تیار کیے گئے اس پورٹل میں صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر یوزر انٹرفیس اور یوزر ایکسپیرینس فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں آسان نیویگیشن، موبائل اور دیگر آلات کے مطابق ڈیزائن اور بہتر رسائی کی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پورٹل کی اہم خصوصیات میں ،تقریبات سے متعلق معلومات۔میموریلس اور میوزیمس،وارپیڈیا یعنی جنگوں سے متعلق معلومات اور تاریخی تفصیلات، بہادری کے اعزازات حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات،گیلنٹری پیڈیا (آرٹیکلس) یعنی بہادری اور قربانیوں سے متعلق مضامین،میڈیا اورایک انٹرایکٹو ٹریبیوٹ سیکشن یعنی ،تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا موادشامل ہیں۔اس کے ذریعے شہری ملک کی فوجی تاریخ سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں اور بہادرفوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔
خصوصی ڈیجیٹل سیکشن گیلنٹری ایوارڈز پورٹل پر ویر گاتھا کے لیےبھی ایک خصوصی ڈیجیٹل سیکشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں ویر گاتھا کے ہر ایڈیشن کے لیے ایک الگ صفحہ موجود ہے، جہاں درج ذیل معلومات یکجا کی گئی ہیں جس میں ، پروگرام کا تعارف اور موضوعات، پروگرام کی ٹائم لائن، جانچ اور تشخیص کے معیار، انعامات اور متعلقہ وسائل، نتائج اور اعزازی تقریبات،اور میڈیا گیلری اور طلبہ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ مذکورہ اقدام کے ذریعے ویر گاتھا ،طلبہ کو بہادری کے اعزازات حاصل کرنے والے جانبازوں کی حقیقی داستانوں سے براہِ راست جوڑتا ہے۔ طلبہ ان بہادر شخصیات کی جرأت اور قربانیوں کے بارے میں سیکھتے ہیں اور اپنی تخلیقی تحریروں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے اپنے خیالات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
ویر گاتھا پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے مدنظر ویر گاتھا پروگرام میں طلبہ اور اسکولوں کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے ایڈیشن میں تقریباً 8 لاکھ طلبہ اور 4,788 اسکولوں نے شرکت کی، جبکہ پانچویں ایڈیشن میں 1.92 کروڑ سے زائد طلبہ اور 1.9 لاکھ اسکولوں نے شرکت کی۔مذکورہ پروگرام میں 18 ممالک اور 91 سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے 28,005 طلبہ بھی شامل ہیں۔
مذکورہ اقدام کا مقصد ،بہادری کے اعزازات، اعزاز یافتگان، جنگوں اور آزادی کے بعد سے ہونے والے فوجی آپریشنز سے متعلق مستند معلومات کا ایک جامع ڈیجیٹل ذخیرہ تیار کرنا ہے۔اس کے علاوہ، اس اقدام کے ذریعے حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے اور ملک کے شاندار فوجی ورثے کے بارے میں، خصوصاً نوجوان نسل میں، شعور و اور بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

******
ش ح۔ ش م ۔ت ا
U-NO-7552