صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کی ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے ہونہار طلبا سے ملاقات


بلند عزائم رکھیں اور لگن، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کریں: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی طلبا سے اپیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 2:56PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 نومبر 2026) راشٹرپتی بھون میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے ہونہار طلبا کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات کا اہتمام قبائلی امور کی وزارت نے جن جاتیہ گورو پکھواڑہ کے تحت کیا تھا۔ یہ پکھواڑہ بھگوان برسا منڈا کے یومِ پیدائش کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/HNM_1656_20261112145733_70209d.JPG

 

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کے ہر خطے اور سماج کے ہر طبقے کی ترقی ناگزیر ہے۔ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول نہ صرف قبائلی طلباکو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ طلبا کو صرف صحیح مواقع، سازگار ماحول اور مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کا تناسب برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شمولیت پر مبنی ترقی کی جانب ملک کی پیش رفت کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/HNM_1596_20261112145747_24f0fe.JPG

 

صدر جمہوریہ نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ بلند عزائم رکھیں اور لگن، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف اپنے لیے روزگار حاصل کرنا نہیں ہونا چاہیے بلکہ طلبا کو اپنے علم اور صلاحیتوں کے ذریعے دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب ہمارے نوجوان خود روزگار فراہم کرنے والے بنیں گے تو ملک کی شمولیت پر مبنی ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔

1.jpeg

 

صدر جمہوریہ نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ حالاتِ حاضرہ اور ملک و دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے باخبر رہیں۔ اس سے ان میں منطقی اندازِ فکر اور تجزیاتی صلاحیتیں پروان چڑھیں گی۔ انہوں نے طلبا کو یہ بھی مشورہ دیا کہ جب بھی وہ اپنے گاؤں جائیں تو حالاتِ حاضرہ سے متعلق معلومات اور حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے بارے میں اپنے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو بھی آگاہ کریں۔ ان کی یہ کوششیں نہ صرف ان کے خاندان اور معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوں گی بلکہ ان کی تعلیم کو مزید بامقصد اور بامعنی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

2.jpeg

Click here to see President's speech in Hindi

****

ش  ح– ا ک – ت ع

Urdu No:7540


(ریلیز آئی ڈی: 2335424) وزیٹر کاؤنٹر : 6